Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

شوہر ہی اپنا بن جائے!….

شوہر ہی اپنا بن جائے!….

سوال:  

میری شادی کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے۔ میری ایک بیٹی ہے۔
شادی کے بعد چند ہفتے ہی سکون سے گزرے۔ میرے سسرال والوں کا رویہ میرے ساتھ بہت خراب ہے۔ میرے شوہراپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ یہ اپنے پورے گھر کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اپنا ہر کام اپنےگھر والوں کی مرضی سے ہی کرتے ہیں۔
میرے کمرے کی تمام چابیاں میری چھوٹی نند کے پاس رہتی ہیں۔ میکے جاتے وقت میرا ساراسامان چیک کیا جاتاہے۔ جب میں میکے سے واپس آتی ہوں تب بھی میرا بیگ چیک کیا جاتا ہے۔نماز اورقرآن پڑھنے کا وقت بڑی مشکل سے دیتے ہیں۔ میری کھانے پینے کی چیزوں کا حسابرکھتے ہیں۔
بڑی نند جو شادی شدہ ہے ،اس کے تمام اخراجات بھی میرے شوہر پورے کرتے ہیں۔ وہ اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ اپنی ماں کے گھر پر ہیرہتی ہے ۔
میں نے اپنےشوہر سے ایک مرتبہ دبے دبے الفاظ میں گھر والوں کے رویہ پر بات کی تھی تو انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب کچھ ماں باپ اوربہنیں ہیں۔تمہیں ہر حال میں ان کی بات ماننیہوگی۔
شوہر سے اپنی کسی ضرورت کا کہتی ہوں تو کہتے ہیں والدہ یا بہنوں سے کہو اگر وہ مناسب سمجھیں گی تو تمہیں منگوادیں گی۔نندوں کا یہ حال ہے کہ وہ مجھے ہر وقت طنز اورطعنے دیتی رہتی ہیں۔
اپنی بیٹی کے لیے کسی چیز کا کہتی ہوں تو شوہر کہتے ہیں اپنے والدین سے لو ،کیا یہ بچی ان کی کچھ نہیں لگتی….؟
محترم وقار عظیمی صاحب ! شادی سے پہلے میں صحت مند اور بہت خوب صورت ہوا کرتی تھی مگر اب ڈیڑھ سال سے شوہر اورسسرالیوں کے ناورا رویوں کی وجہ سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئیہوں۔
میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر میرا اور میری بیٹی کا خیال رکھیں اورہمیں بھی کچھ وقت دیں۔



جواب:  

اپنی اہلیہ اوراولاد کا احترام کرنا،ان کے حقو ق اچھی طرح اداکرنا شوہر کی طرف سے کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سب کام شوہر کے فرائض میں شامل ہیں۔
والدین اوربہن بھائیوں کے اپنے حقوق ہیں اوربیوی بچوں کے اپنے حقوق ہیں۔ شوہر کے والدین یا کسی بھائی بہن کے کہنے پر بیوی کے حقوق ختم نہیں ہوجاتے۔ مرد کی زوجہ اس کے خاندان کا حصہ ہے، کوئی باندی یا خادمہ نہیں ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آپ کے شوہر کو ہدایت ملے، انہیں آپ کے اوراپنی بیٹی کے حقوق اچھی طرح اداکرنے کی توفیق نصیب ہو۔ آمین
رات سونے سے پہلے 101مرتبہ سورہ الملک (67)کی پہلی دو آیات :

تَبَارَكَ الَّـذِىْ بِيَدِهِ الْمُلْكُۖ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ O
اَلَّـذِىْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے حالات کی بہتری اور پرسکون زندگی کے لیے اﷲ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔
یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے ...

ایک تبصرہ

  1. fatimashafique6754

    جزاک اللّہ بہت بھلائی کا کام کر رہے ہیں ۔

fatimashafique6754 کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے