Notice: WP_Scripts::localize تمّ استدعائه بشكل غير صحيح. يجب أن يكون المعامل $l10n مصفوفة. لتمرير البيانات العشوائية إلى نصوص (scripts)، استخدم الدالة wp_add_inline_script() بدلًا من ذلك. من فضلك اطلع على تنقيح الأخطاء في ووردبريس لمزيد من المعلومات. (هذه الرسالة تمّت إضافتها في النسخة 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
کلر سائیکلوجی ۔ قسط 3 – روحانی ڈائجسٹـ
الأربعاء , 18 سبتمبر 2024

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 3

آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے….؟
کون سا رنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بناسکتا ہے….؟
آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہوسکتے ہیں ….؟
یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ میں  نئے سلسلہ وار مضمون  کلر سائیکلوجی میں زندگی پر  رنگوں  کے اثرات کے بارے میں  جانیے اور صحت  ، حسن  ، خوشیوں   اور کامیابیوں    کی طرف قدم بڑھائیے

 

قسط 3

سُرخ رنگ۔۔۔ طاقت کا رنگ

اگر آپ سے کہا جائے کہ آنکھیں بند کر کے سب سے پہلے نگاہ کے سامنے والی سرخ چیز کا نام بتائیں تو ننانوے فی صد امکان ہے کہ آپ گلاب کے پھول کا نام لیں گے۔ سرخ رنگ کو محبت کی علامت کہا جاتا ہے ۔ یہ صحیح ہے کہ سرخ رنگ کا تعلق محبت اور رومانیت سے ہے مگر تاریخ کے شواہد بتاتے ہیں کہ سرخ رنگ کو محبت سے زیادہ قوت اور شاہانہ جلال کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

زمانہ قدیم سے سرخ رنگ کو طاقت کی علامت مانا گیا ہے۔ بعض معاشروں میں بری نظر سے حفاظت کے لیے بھی تعویز کو خاص طور پر سرخ رنگ میں لپیٹا جاتا ۔ کئی جانوروں کو سرخ رنگ میں پینٹ کیا جاتا۔ عیسائی مذہب میں اسے مذہبی اور ماورائی رنگ ہونے کی حیثیت حاصل تھی۔ قدیم روم میں سرخ رنگ ہمت اور جواں مردی کی علامت کے طور پر فوج میں استعمال کیاجاتا۔ فوجی سرخ رنگ کی پوستین اور جرنلز سرخ رنگ کے جبے پہنتے تھے۔ جنگی فتوحات کے اعزا زمیں ہونے والی تقریبات اور جشن میں سپاہی خود کو سرخ رنگ سے مکمل طورپرر نگ لیا کرتے.تھے۔
عہدِوسط میں یورپ کے قدیم شہنہشاہ شارلیمین Charlemagne جس نے ماڈرن جرمنی اور فرانس جیسے ملکوں کی بنیاد رکھی نے سرخ رنگ کو شاہی جاہ جلال اور رعب و دبدبے کی علامت کے طور پر استعمال کیا۔لکھا جاتاہے کہ پورے شاہی محل کوصرف سرخ رنگ سے رنگا گیا تھا۔
اگر مشرق میں آئیں تو قدیم چینی تعلیمات و روایات ہوں یا جاپانی تہذیب یا پھر برصغیر پاک و ہند یہاں بھی سرخ رنگ کو ایک قوت اور عظمت کی علامت کے ساتھ ساتھ خوشحالی ،خوش قسمتی اور کشادگی رزق کی علامت بھی لیا جاتا رہا ہے۔
تاریخ میں اس رنگ کوایک شاہانہ حیثیت بھی حاصل رہی ہے۔ چین ہو یا برِصغیر محلوں میں ، شاہی تقریبات میں ایک مخصوص اہمیت ، رعب دبدبہ اور شہرت کی علامت کے طور پر دیواروں ، دروازوں پر ، لباس میں اور آرائشی سامان میں سرخ رنگ زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔ باہمی، سماجی تعلقات ہوں یا پھر رومانوی معاملات کو مضبوط سے مضبوط بنانے کے لئے بھی سرخ رنگ استعمال ہوتا ہے۔ سرخ رنگ کو خوش قسمتی اور خوش حالی کا رنگ بھی مانا جاتاہے۔
جواہرات میں لال پتھر خاص طور سے لال یاقوت روبی کو طاقت اور خوش بختی کے حصول کے لئے پہنا جاتا تھا۔
گو کہ اب چینی دلہنیں بھی مغربی طرز پر سفید لباس کو ترجیح دیتی ہیں مگر قدیم چینی تہذیب میں برصغیر پاک و ہند کی طرح دلہنوں کا لباس سرخ رنگ میں ہوتا تھا۔جاپان میں دلہن کو سرخ کیمونو پہنایا جاتا ہے تو نیپال میں بھی سرخ ساڑھی۔ایک دلچسپ بات اور بتائیں کہ دلہنوں کے لئے سرخ لباس کی ترجیح قدیم یونا ن، البانیہ اور مغرب کا بھی حصہ رہی ہے۔
دورِ حاضر میں سرخ رنگ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ ہے۔ دنیا کے تقریباً 77 ممالک ایسے ہیں جن کے جھنڈوں میں سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس رنگ کی کشش نظروں کو خود سے دور ہونے نہیں دیتی۔
اگر زوڈئک سائن (Zodiac Sign) (علم بروج)میں دیکھیں تو مارس یعنی مریخ (Mars) کا رنگ سرخ ہے جسے  پلانیٹ آف پیشن بھی کہا جاتا.ہے۔

سرخ رنگ اور کلر سائیکولوجی:

زندگی تجھ پر بہت غور کیا میں نے
توُ رنگین خیالوں کے سوا کچھ بھی نہیں
فلسفی اور ماہر نفسیات کارل ژنگ(Carl Jung) کی مطابق ہر انسان اپنا ایک انفرادی وجود اور شناخت رکھتا ہے۔ ہر انسان کو انفرادی شعور تفرد individuationعطا کرتا ہے۔ یہ انفرادیت انسانی شخصیت کے ارتقاء میں مرکزی پروگرام کی حیثیت رکھتی ہے۔ کارل جب individuation کی بات کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر فرد کی اپنی ایک الگ حیثیت ہے۔ ہر فرد معاشرے کی ایک اینٹ ہے۔ ایک اکائی ہے۔جسے اگر نکال دیا جائے تو معاشرہ کی عمارت میں کمی رہ جا ئے گی۔ کارل ژنگ کے مطابق ہر فرد اپنی جگہ ایک ایسی با مقصد اور بنیادی اکائی ہے جسے کسی بھی طور سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
کارل کہتا ہے کہ کائنات میں موجود توانائی کو ہر فرد اپنی انفرادی اہلیت کی بنیاد پر قبول کرتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اس کی نشونما اور ارتقاء عمل میں آتا ہے۔
آپ کو یہ نظریہ بتانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کائناتی وجود میں دور کرتی برقی رو سے حاصل ہونے والی توانائی کو رنگوں کی صورت میں ہر فرد اپنے انفرادی شعور کی بنیاد پر انفرادی حیثیت میں قبول کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان رنگوں کے امتزاج اور مقداریں ہر انسان کے لئے کہیں نہ کہیں مختلف ہوجاتی ہیں جو ہر فردکی شخصیت کا انفرادی رنگ بناتی ہیں ۔ یہی انفرادی غالب رنگ اس کی زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہوتا ہے۔
آپ بھی یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے اور آپ اپنی زندگی میں اس رنگ سے کس طرح استفادہ حاصل کرسکتے ہیں….؟ کس طرح اپنے باہمی تعلقات کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ سرخ رنگ کے بارے میں کلرسائیکولوجی کیا سائنسی حقائق بیان کرتی ہے۔
سرخ رنگ تین بنیادی رنگوں میں سے ایک ہے۔ مختلف زبانوں کے ترجموں اور تفاہیم سے پتا چلتا ہے کہ سیاہ اور سفید کے بعد سب سے پہلا رنگ جسے انسانی شعور نے سمجھا وہ سرخ رنگ تھا۔
کلر سائیکولوجی کے لحاظ سے اس بات کو ذہن میں رکھئے گا کہ ہر رنگ کی اپنی سائیکولوجی ہوتی ہے۔ آج جس سرخ رنگ کی بات کی جارہی ہے یہ وہ بنیادی سرخ رنگ ہے جو قدرتی طور پر موجود ہے۔ کیو ں کہ رنگوں میں کسی بھی طرح کے دوسرے رنگ کا امتزاج اس کی خواص کو بدل دیتا ہے اور انسانی جسم میں نفسیاتی اور جسمانی طور پر اثر انداز ہوتا ہے ۔
سورج سے ملنے والی روشنی میں سرخ رنگ جسمانی توانائی کا سب سے بڑا اور طاقتور محرک ہے۔ آپ کی معلومات کے لئے یہاں ہم یہ بھی شیئر کرتے چلیں کہ کارل کے پیش کئے گئے archetypeنظریہ کے مطابق ہر انسان کے باطن میں اس کی ایک Mirror Image ہوتی ہے اسے ہم انسان کی ذات کا عکس بھی کہہ سکتے ہیں۔
اس عکس کو کارل ژنگ Anima اور Animusکا نام دیتا ہے۔ اس نظرئیے کے مطابق ہر انسان جوڑے میں پیدا کیا گیا ہے۔ مغلوب ہونے والی جنس عکس کی صورت میں ہر مرد و عورت میں موجود رہتی ہے۔ یعنی ہر مرد میں ایک مغلوب عورت Anima اور ہر عورت میں ایک مغلوب مرد Animus ہوتا ہے۔ مغلوبیت یا اسی ادھورے پن کی تکمیل کا احساس زندگی میں خوشیاں، آسودگی اور استحکام لاتا ہے۔
اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ رنگوں سے اس تھیوری کا کیا تعلق ہے تو بس اتنا سمجھ لیجئے کہ سرخ رنگ کو پسند کرنے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ نظر آتی ہے۔ خواتین کی فہرست میں سرخ رنگ عمومی طور سے ٹاپ پر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے اسے خواتین یا صنفِ نازک کا رنگ سمجھا جاتا.ہے۔
حقیقت کیا ہے….؟archetype نظریہ کے مطابق خواتین کے سرخ رنگ پسند کرنے کی وجہ دراصل باطن میں چھپیMirror Image ہے جسے Animus کہا گیا ہے۔ کلر سائیکولوجی میں سرخ رنگ نسوانی رنگ نہیں بلکہ سرخ رنگ اپنی تاثیر سختی، ہیجان اور قائدانہ خواص کی بنیاد پر کلر سائیکالوجی میں Masculine Color کہلاتا ہے ۔

انسانی زندگی پر سرخ رنگ کے اثرات

کلر سائیکولوجی میں سرخ رنگ کا شمار گرم ترین رنگوں میں ہوتا ہے۔ اس رنگ کے طبی اور نفسیاتی اثرات زیادہ قوت اور شدت کے ساتھ اثر انداز ہوتے ہیں۔ سرخ رنگ ایک ایسا دلچسپ رنگ جو ایک جانب تو خوشی ، محبت ، رومانویت جوش،اور تحفظ کی علامت ہے تو دوسری جانب خطرہ، رسک، انتقام اور غصہ کو بھی اسی رنگ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ مردوں کی سائیکی یا anima کس رنگ کی طرف زیادہ کشش رکھتی ہے اس کا ذکر ہم اگلی اقساط کے لئے چھوڑتے ہیں ۔
سرخ رنگ کلر سائیکولوجی میں زندگی بخشنے والا رنگ مانا جاتا ہے۔ اس رنگ میں جذباتیت ہے اور اور کسی بھی جاندار کے جذبات پر اس کے اثرات براہ راست مرتب ہوتے ہیں ۔ اس کے خواص آگ اور حرارت جیسے ہی ہیں ۔ اسی صفت کی بنیاد پر یہ جسم میں حرارت و توانائی بڑھاکر شخصیت کو پُراعتماد کرتا ہے۔ شوخی اور زندہ دلی لاتا ہے۔ تحفظ کا احساس اجا گر کرتا ہے۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا جذبہ جوش و و لولے کے ساتھ جنون بھی بخشتا ہے۔
سرخ رنگ کی زیادتی ہیجان،غصہ، ضد اور لڑائی جھگڑے کو پروان چڑھاتی ہے۔ اس لئے سرخ رنگ کو حسبِ ضرورت مختلف امتزاج یا شیدز میں استعمال کروایا جاتا ہے۔
سرخ رنگ کے دلداہ افراد نڈر، بے باک اور ہمہ وقت متحرک رہنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ایسے لوگ مہم جو طبیعت رکھتے ہیں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ بولڈ افراد کو ریڈ بلڈڈ Red-Blooded بھی کہا جاتا ہے۔
سرخ صفات کے حامل لوگ اگر منفی ہوجائیں تو بے جا ضد، حسد، تکبر اور خود پسندی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ یہ صفات ان کی شخصیت کا منفی تاثر اُبھارتیہیں۔
انسانی جسم میں ا س رنگ کا توازن رومانیت اور تعلقات میں گرم جوشی پیدا کرتا ہے۔
یہ رنگ قائدانہ خصوصیات کا حامل ہے۔
یہ رنگ بھوک میں اضافہ کرتا ہے اسی لئے مختلف ریسٹورانٹس میں سرخ رنگ نارنجی رنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر ڈائینگ ہال میں سرخ رنگ پر مبنی سجاوٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سرخ رنگ کی درو دیوار اور ماحول سے بھی پرہیز ضروری ہے۔
کمزور قوتِ ارادی والے افراد کے لئے یہ رنگ حیات ِ نو کا کام کرتا ہے ،انھیں اعتماد بخشتا ہے۔
آفسس میں یہ رنگ موٹیویشن اور انرجی پرووائیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔
افسران کے لئے خود اعتمادی قوتِ فیصلہ اور عزم پر قائم رہنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔

انسانی جسم میں سُرخ رنگ کا انرجی بٹن

energy buttons

انسانی ریڑھ کی ہڈی کے ابتدائی تین مہروں پر مشتمل مثلث نما حصہ جسے کو کیکیس Coccyx بھی کہتے ہیں یہ انرجی بٹن ہوتا ہے۔ سرخ رنگ اس انرجی بٹن کو متحرک اور توانا رکھتا ہے۔ اس انرجی بٹن سے خارج ہونے والی توانائی کا بنیادی مقصد جسم میں حرارت پہنچانا اور قلب و نظام دورانِ کو متوازن اور صحت.مند رکھنا ہے۔
جسم کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنے ، درد کو رفع کرنے ، زخم مندمل ہونے اور اور سر سے لے کر پیر تک دور کرنے والی توانائی کے لئے سرخ رنگ ٹریگر (Trigger) کا کام کرتا ہے۔
سرخ رنگ ایپی نیفرین (Epinephrine) یعنی ایڈرینل گلینڈ سے خارج ہونے والے ہارمون کے اخراج کو تحریک دیتا ہے۔ عام حالت میں یہ ہارمون جسم میں انتہائی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم کے درجہ حرارت اور الیکٹرو لائیٹ کو نارمل رکھنے اور خون کی جسم میں ترسیل میں مددگارہوتاہے۔
ایک بات اور بتاتے چلیں کہ شدید غصہ یا خوف کی حالت میں یا اچانک صدمے میں اس ہارمون کا اخراج بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نبض کی رفتار کی شرح ، دل کی دھڑکن اور دورانِ خون بڑھ جانے کی وجہ سے بلڈ پریشر، شوگر میٹابولزم اور پٹھوں کے کھینچاؤ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

بیماریاں

اس انرجی بٹن کی ڈسٹربنس سے جسم میں خون کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ یہ ڈسٹربنس آدمی کو بے چین اور تناؤ میں مبتلا رکھتی ہے۔ اس رنگ کی کمی یا زیادتی تھکاوٹ ، بے چینی سستی کاہلی ، بہت زیادہ سردی کا لگنا یا ہاتھ پیر ٹھنڈے رہنا ، بھوک میں کمی ،فالج اور بانجھ پن ، ہائی بلڈ پریشر، یا دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
سرخ رنگ کے بار ے میں کہنے اور لکھنے کے لئے تو بہت کچھ ہے۔ مزید معلومات کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھتے ہیں ۔ اگلے باب میں ہم ایک نئے رنگ پر بات کریں گے۔
کلر سائیکالوجی کے سلسلۂ تحریر پر آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

***

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ
آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
اگر آپ صحت کی بہتری کے لیے رنگوں کا مناسب استعمال جاننا چاہتے ہیں۔ یا اپنی صحت اور زندگی میں درپیش مسائل کے لیے کلر سائیکلوجی کے حوالے سے رہنمائی یا مدد چاہتے ہیں تو آپ اپنا مسئلہ )(اپنے نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ)ہمیں لکھ بھیج سکتے ہیں۔

خط کے لیے ہمارا پتہ ہے۔
کلر سائیکلوجی۔ روحانی ڈائجسٹ۔ ناظم آباد کراچی۔
 یا درج ذیل پتے پرای میل کر سکتے ہیں ۔
colourpsychology@gmail.com

مزید رابطے کےلیے ہمارا فیس بُک پیج ہے
facebook.com/colourpsychology

 

تحریر شاہینہ جمیل

(جاری ہے)

یہ بھی دیکھیں

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے سانس کے …

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے …. پانی ہی …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *