Notice: WP_Scripts::localize تمّ استدعائه بشكل غير صحيح. يجب أن يكون المعامل $l10n مصفوفة. لتمرير البيانات العشوائية إلى نصوص (scripts)، استخدم الدالة wp_add_inline_script() بدلًا من ذلك. من فضلك اطلع على تنقيح الأخطاء في ووردبريس لمزيد من المعلومات. (هذه الرسالة تمّت إضافتها في النسخة 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
نارتھ ناظم آباد، کراچی میں محفلِ میلاد – روحانی ڈائجسٹـ
الثلاثاء , 10 سبتمبر 2024

نارتھ ناظم آباد، کراچی میں محفلِ میلاد


سلسلہ عظیمیہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے زیر اہتمام اتوار یکم دسمبر کی سہ پہر ایک محفل میلاد منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
[طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِم(ابن ماجہ)]
معلم اعظم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد کی تعمیل میں ہر مسلمان مرد اور عورت کو علم حاصل کرنا ہے۔ اس حکم کی تعمیل میں ہمیں دینی اور روحانی علوم حاصل کرنے ہیں اور ماڈرن ایجوکیشن حاصل کرتے ہوئے نیچرل سائنسز کے علوم بھی پڑھنے ہیں۔
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ مسلمان گھرانوں میں بچوں کو اور نوجوانوں کو ابتدائی اسلامی تعلیمات ان کے گھروں سے ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اولاد کے لیے پہلا معلم ماں باپ کو بالخصوص والد کو بننا چاہیے۔
اس محفل میلاد میں ٹاؤن نگراں نارتھ ناظم آباد محترمہ فرزانہ جاوید اور صائمہ انصاری نے سیرت النبی پر مقالے پیش کیے۔ محمود عثمانی، بلال شیر، معراج ظہیر تاجی، فیضان قادری، فہمیدہ خالق اور فاطمہ کائنات نے نعتیں پیش کیں۔
محترمہ غزالہ شریف نے دعا کروائی۔ آخر میں نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔

 



(رپورٹ۔ محمد جاوید غوری)

 

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورۂ فیصل آباد

  ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور فیصل آباد تشریف لائے۔ فیصل آباد …

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ  آمد (رپورٹ: محمدمظاہر) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *