Notice: WP_Scripts::localize تمّ استدعائه بشكل غير صحيح. يجب أن يكون المعامل $l10n مصفوفة. لتمرير البيانات العشوائية إلى نصوص (scripts)، استخدم الدالة wp_add_inline_script() بدلًا من ذلك. من فضلك اطلع على تنقيح الأخطاء في ووردبريس لمزيد من المعلومات. (هذه الرسالة تمّت إضافتها في النسخة 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
دعاؤں سے علاج – اولاد کے مسائل – روحانی ڈائجسٹـ
الخميس , 12 سبتمبر 2024

دعاؤں سے علاج – اولاد کے مسائل

Image Map

اولاد کے مسائل (اولاد نمبر)


***

نافرمان اولاد:

سوال:ہمارا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ دوبیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے۔ اکلوتا بیٹا جوان ہوکر بدتمیز ہوگیا ہے۔
ہمارے خاندان میں اولاد نرینہ کی بہت قدر کی جاتی ہے۔ لڑکوں کے ساتھ بہت زیادہ لاڈ پیار ہوتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے، ہمارا بیٹا بہت زیادہ خودسر اور بدتمیز ہوگیا ہے، والدین اور بڑوں سے بہت برے طریقے سے بات کرتا ہے۔پڑھائی میں بھی اس نے زیادہ دلچسپی نہ لی۔ جیسے تیسے کرکے بڑی مشکلوں سے بی کام کیا۔
میری تینوں بیٹیاں ماشاء اللہ پڑھائی میں بہت اچھی تھیں۔ بیٹیاں بہت فرماں بردار اور سعادت مند ہیں۔ میں اپنے بیٹے کی بدزبانی اور کام کاج میں لاپروہی سے بہت پریشان ہوں۔

جواب:رات سونے سے پہلےاکیس مرتبہ سورہ شوریٰ(42) کی آیت نمبر28،اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر تصور کرکے دم کردیا کریں اور بیٹے کے مزاج میں اصلاح اوراعتدال کےلیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکریں ۔ یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

 


***

بیٹا خوف میں مبتلا ہے:

سوال: میرے شوہر ایک بہت سخت طبیعت کے انسان ہیں۔ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی بالکل برداشت نہیں کرتے۔ مجھ سے اگر کوئی بھول چوک ہوجائے تو یہ بھی خیال نہیں کرتے کہ سامنے بچے کھڑے ہیں اور مجھے بہت باتیں سنانے لگتے ہیں۔ بچوں کو تو باقاعدہ سزا بھی ملتی ہے۔
میرے دو بیٹے تو اس ماحول میں رہتے ہوئے بھی ماشاء اللہ بہت خوداعتماد اور سمجھ دار ہیں مگر میرا چھوٹا بیٹا باپ کی ان سختیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہ اکثر بات کرتے ہوئے ہکلانے لگتا ہے۔ ٹیچرز اس سے کچھ سختی سے بات کریں تو اُس کی حالت عجیب ہوجاتی ہے۔ رونے لگتا ہے، کانپنے لگتا ہے۔ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے۔
زیادہ تر میرے ساتھ ہی رہتا ہے، میں کچھ دیر کے لیے بھی اُس سے الگ ہوجاؤں تو پریشان ہوجاتا ہے۔

جواب: اپنے بیٹے سے کہیں کہ وہ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ :

حسبی اللہ و نعم الوکیل یا اللہ یا حفیظ یاوکیل 

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کرے۔ وہ نہ پڑھے تو آپ پڑھ کر اس کا تصور کرکے اس پر دم کردیں اور اس کے لیے دعا کریں۔


***

بیٹی کا غصہ بہت تیز ہے:

سوال: میری بیٹی جس کی عمر 22 سال ہے، اُس کی شادی ہم نے اُس کی پسند سے ہی کی ہے۔ ماشاء اللہ اُس کا شوہربہت اچھااور محبت کرنے والا ہے۔
ہماری بیٹی غصہ کی شروع سے ہی تیز ہے مگر شادی کے بعد تو اس کا غصہ زیادہ ہوگیا ہے۔ اسے اچانک ہی غصہ آتا ہے اور ایسی بات پر بھی آتا ہے جو کہ بالکل بے ضرر ہو۔ غصے میں کچھ بھی اُٹھا کر پھینک دیتی ہے۔ کئی بار تو اپنے موبائل توڑ چکی ہے۔
اللہ کا بڑا کرم ہے کہ میرا داماد بہت سمجھ دار ہے اور خاموشی اختیار کرلیتا ہے مگر مجھے ہر وقت ڈر لگا رہتا ہے کہ اس بے انتہاء غصہ کے سبب کہیں یہ اپنا گھر نہ خراب کر بیٹھے۔

جواب:رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورۂ حشر (59) کی آیت 18، تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیٹی کا تصور کرکے دم کردیں اور اس کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ 

 


***

بیٹا بہت بداخلاق ہے:

سوال: میرے دو بیٹے ہیں۔چھوٹا بیٹا میٹرک میں ہے جبکہ بڑے بیٹے نے حال ہی میں گریجویشن کیا ہے۔ میری ایک اچھی خاصی چلتی ہوئی بیکری ہے۔ اسے میں نے برسوں کی محنت اور اپنے اخلاق سے بنایا ہے۔ پوری مارکیٹ ماشاء اللہ میری بہت عزت کرتی ہے۔
میرے بیٹے نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیکری پر بیٹھنا شروع کیا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کے رویوں میں فرق آنا شروع ہوگیا۔ لوگ مجھ سے کھنچے کھنچے رہنے لگے۔ دکان کی سیل میں بھی کمی ہونے لگی۔ جب میں نے غور کیا تو پتہ چلا کہ میرے بیٹے کا رویہ پڑوسی دکان داروں، گاہگوں اور دکان میں کام کرنے والے کاریگروں سے بہت ہتک آمیز ہے۔ کاریگر کہتے ہیں کہ وہ ہر بات میں اپنی من مانی کرتا ہے۔ دو تین گاہگوں سے تو ہاتھا پائی بھی ہوچکی ہے۔
میں نے اپنے بیٹے کو سمجھایا کہ کسی بھی کاروبار کو چلانے کے لیے اچھے اخلاق کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ میری بات کے جواب میں جی جی تو کرتا ہے مگر اس کے رویے میں کوئی فرق نہیں آتا۔

جواب:

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ الرحمٰن (55) کی آیات سات تا نو، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصور کرکے دم کردیں اور اس کے لیےدعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

 

 


***

باپ ، بیٹے میں اختلاف: 

سوال:میں ایک خاتونِ خانہ ہوں۔ میرے دو بیٹے ہیں، ماشاء اللہ دونوں جوان ہیں۔ میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور سمجھ دار انسان ہیں۔
پچھلے ایک سال سے میرے شوہر اور میرے چھوٹے بیٹے کے درمیان تعلقات کافی خراب ہوگئے ہیں۔ میرے شوہر چاہتے ہیں کہ وہ کاروبار میں اپنے بڑے بھائی کی طرح اُن کا ساتھ دے مگر چھوٹا بیٹا والد کے کاروبار میں جانے کے بجائے کسی ادارے میں جاب کرناچاہتا ہے۔
پچھلے کچھ دنوں سے تو دونوں نے گھر میں بات کرنا تک بند کردی ہے۔ ان رویوں کی وجہ سے گھر کا ماحول کافی ڈسٹرب ہے۔

جواب:

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ رعد (13) کی آیت نمبر 29، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر اور بیٹے کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ دونوں کو اچھا فیصلہ کرنے کی توفیق ملے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔


***

بیٹے کی وجہ سے پریشان ہوں:

سوال:ہمارے دو بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ دونوں بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے۔ میں اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ وہ بہت بدتمیزی سے بات کرتا ہے۔ اپنے والد کے ساتھ بدزبانی تو نہیں کرتا لیکن ان کے ساتھ بھی ادب سے پیش نہیں آتا۔ چار ماہ پہلے میرے شوہر پر فالج کا حملہ ہوا، بیماری کے باعث وہ تین ماہ تک اپنے کام پر نہ جاسکے۔ ان کی بیماری کے ابتدائی دنوں میں تو اس کا رویہ کچھ بہتر رہا لیکن بعد میں میرے ساتھ پھر پہلے جیسی بدتمیزیاں کرنے لگا ہے۔
اکتوبر میں اس کی شادی طے ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اس کے والد کی صحت کے پیش نظر شادی چند ماہ آگے بڑھا دی جائے۔ لڑکی والے بھی اس پر تیار ہیں لیکن یہ کہتا ہے کہ شادی مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے بعد ہمارے ساتھ نہیں رہے گا۔

 

جواب:

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ بنی اسرائیل کی آیت 15، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصور کرکے دم کردیں اور اسے ہدایت ملنے کی دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

 


***

بیٹا گھر کی ذمہ داریوں میں حصہ نہیں لیتا:

سوال:ہمارے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ہم نے دن رات ایک کرکے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوائی ہے۔ ہمارے بڑے بیٹے کو گریجویشن کے بعد ماشاءاللہ ایک اچھی کمپنی میں ملازمت مل گئی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ وہ اپنی تنخواہ کا بہت تھوڑا ہی حصہ گھر میں دیتا ہے اور زیادہ تر پیسے خود اُلٹی سیدھی چیزوں میں خرچ کردیتا ہے۔ اُسے میں نے بہت سمجھایا ہے کہ گھر کی طرف بھی تمہاری ذمہ داری ہے مگر وہ کہتا ہے کہ یہ اُس کی زندگی ہے اور وہ اپنے مطابق جینا چاہتا ہے۔ گھر کی ذمہ داریوں سے اُسے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ کہتا ہے کہ بہنوں کی شادی اُس کی نہیں بلکہ والد کی ذمہ داری ہے۔

 

جواب:

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ بنی اسرائیل 17 کی آیات 23-24-25
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصور کرکے دم کردیں اور اسے ہدایت پانے، اپنے والدین کی خدمت و اطاعت کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائی کی توفیق ملنے کی دعا کریں۔یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔

 

 


***

بیٹی غصے میں رہتی ہے:

سوال:میری بیٹی کی عمر بیس سال ہے۔ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں پڑھ رہی ہے۔ اسکول کے زمانے تک تو پڑھائی میں اچھی تھی، گھر میں بھی اس کا رویہ بہتر تھا لیکن کالج میں جانے کے بعد اس کی سرگرمیاں تبدیل ہوئیں۔ گھر والوں کےساتھ بھی اس کا رویہ رفتہ رفتہ خراب ہونے لگا۔ میں نے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن جب میں اسے کچھ سمجھاؤں تو جواباً غصے میں مجھ پر بہت چیختی چنگھاڑتی ہے۔ بہن بھائیوں کےساتھ بھی یہ لڑکی بہت زبان چلاتی ہے۔ پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے اپنا زیادہ وقت چیٹنگ کرنے یا ڈرامے دیکھتے رہنے میں ضائع کردیتی ہے۔

 

جواب:

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ ٔالنحل (27) کی آیات 78,79 گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیٹی کا تصور کرکے دم کردیں اور اس کے مزاج کی اصلاح،وقت کی قدر کرنے اور گھر والوں کے ساتھ احترام اور حسنِ سلوک سے پیش آنے کی توفیق ملنے کی دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔


***

بیٹا پلٹ کر جواب دیتا ہے:

سوال:میری دوبیٹیاں اورایک بیٹا ہے۔میرے شوہر کا دس سال پہلے انتقال ہوگیاتھا۔ میرےبچے ماشاء اللہ ذہین ہیں۔ ایک بیٹی ایم ۔فل کررہی ہے۔دوسری بیٹی کیمسٹری میں ماسٹرزکررہی ہے۔بیٹاگریجویشن کررہاہے۔
پہلے یہ پڑھائی میں بہت اچھا تھا لیکن اب زیادہ تر وقت موبائل کے ساتھ مصروف رہتاہے۔اس نے بہت زیادہ دوست بنا لیے ہیں۔ ہر دوتین منٹ بعد کسی نہ کسی کو میسیج کرتا رہتاہے اوراتنی ہی تعداد میں اسے جواب موصول ہورہے ہوتے تھے۔ اگر اسے کچھ کہو تو پلٹ کر جواب دیتا ہے۔ اپنی بہنوں کے ساتھ تو اس کا رویہ بہت خراب ہوگیا ہے۔

 

جواب:

صبح شام اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ کی ابتدائی چھ آیات، گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصورکرکے دم کردیں اوردعا کریں۔ یہ عمل کم ازکم ایک ماہ یا چالیس روزتک جاری رکھیں۔

 


***

بیٹا ماں پر حکم چلاتا ہے:

سوال:میرا بیٹا بہت بدتمیز اور نافرمان ہے۔ اس کی عمر اس وقت چھبیس سال ہے۔ہر وقت غصہ کرتاہے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پرلڑنا شروع کردیتاہے۔ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں پرہاتھ بھی اٹھا دیتاہے۔ مجھ پر حکم چلاتاہے۔ میری کوئی بات نہیں سنتا۔جس بات سے منع کرو وہ ضرور کرتاہے۔میں ساٹھ سالہ بیوہ اس کی خوشامد کرتی رہتی ہوں۔

 

جواب:

تسبیح کے دانوں پر یَا شَافِیْ یَاکَافِیْ گیارہ سو مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ ہرمرتبہ 111کا اضافہ کرتے چلے جائیں ۔مثلاً تیسری مرتبہ 444مرتبہ پڑھیں ۔
تقریباً سوا کلو باجرہ لے کر رکھ لیں۔ ہر روز تسبیح پڑھنے کے بعد اس باجرے پر تین بار دم کردیں۔ جب تسبیح پوری ہوجائے تو یہ باجرہ چڑیوں اور کبوتروں کو کھلانے کے لیے کسی مٹی کے برتن میں رکھ دیں۔
حسبِ استطاعت صدقہ کردیں۔

 


***

پہلے وہ فرماں بردار تھا:

سوال:میرا بیٹا جس کی عمر چوبیس سال ہے۔پڑھا لکھا ہے ۔کچھ عرصہ پہلے تک تو وہ اپنے والدین کا بہت فرماں بردار تھا۔اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال رکھتاتھا۔ ایک پرائیویٹ ادارے میں اس کی اچھی جاب تھی ۔پتہ نہیں ہمیں کسی کی نظر لگی یا ہماراہی کوئی گناہ تھاجس کی ایسی سزا ملی کہ ہمارا گھر بہت متاثر ہوا۔
چھ ماہ پہلے اس کے چند نئے دوست بنے۔ان دوستوں نے پتہ نہیں ایسا کیا پڑھایا کہ اب وہ گھر میں سب کے ساتھ بہت خراب طریقے سے پیش آتا ہے۔ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں سے بہت سختی سے بات کرنے لگاہے۔ میں کچھ کہوں تو مجھ سے بھی سخت لہجے میں بات کرتا ہے۔ رات میں بہت دیر تک ٹی وی دیکھتا ہے یا موبائل پر دوستوں سے باتیں کرتا رہتا ہے۔ صبح نو بجے اسے دفتر پہنچنا ہوتا ہے، نیند کی کمی سے اس کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے لیکن اسے کوئی پروا نہیں۔
کوئی عمل بتائیں کہ ہمارے بیٹے کا اخلاق درست ہوجائے۔

 

جواب:

پانچ وقت نماز کی پابندی کریں۔ وتر کی نفلوں کے بعد 101 مرتبہ سورۂ فاتحہ کی آیت :
اھدنا الصراط المستقیم O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کا تصور کرکے اس کے چہرے پر تین بار دم کردیں اور اسے اصلاح احوال اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آنے کی توفیق ملنے کی دعا کریں۔

 


***

بیٹے کو سبق یاد نہیں ہوتا:

سوال:جب ہمیں اللہ تعالیٰ نے اولاد سے نوازا،تب ہی میں نے اور میرے شوہر نے یہ نیت کی تھی کہ ہم اپنے بیٹے کو حافظِ قرآن بنائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہم نے اپنے بیٹے کا داخلہ ایک بہت اچھے مدرسے میں کروایا۔
ہمارا بیٹا ویسے تو بہت ذہین ہے ہر چیز میں سب سے آگے رہتا ہے مگر اُس کے قاری صاحب کہتے ہیں کہ اسے سبق بہت مشکل سے یاد ہوتا ہے۔ ایک سبق کو تین تین چار چار دن ہوجاتے ہیں جب کہیں جاکر اگلا سبق مل پاتا ہے۔ جب اُس سے پچھلے یاد کیے ہوئے سبق سنے جائیں تو اُس میں بھی بہت غلطیاں نکلتی ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ اس کا ذہن تیز ہوجائے اور ہمارا بیٹا جلد حافظِ قرآن ہوجائے۔

 

جواب:

روزانہ شام کے وقت اپنے بیٹے کو قریب بٹھا کر سورہ یوسف پڑھ کر اس پر دم کردیں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

 


***

خود کو کمتر و حقیر سمجھنا:

سوال:میرا ایک بیٹا جس کی عمر انہیں سال ہے۔ میٹرک میں دوبار فیل ہوچکا ہے۔ پہلے وہ پڑھائی میں ٹھیک تھا لیکن نویں کلاس میں آنے کے بعد سے بہت ہی ڈراسہما رہتاہے ۔
کسی کے سامنے جانے سے کتراتا ہے، مہمانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا۔ اسے خود پر اعتماد نہیں ہے اوروہ خودکودوسروں سے کمتر سمجھتاہے۔
برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ میرا بیٹا نارمل زندگی بسر کرے۔

 

جواب:

عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ علق (پوری سورت )پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اوردعاکریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاریرکھیں۔
رات میں بیٹے کےکمرے میں نیلے رنگ کی روشنی کا بلب روشن رکھیں۔

 


***

بیٹی اداس رہتی ہے:

سوال:میری بیٹی جس کی عمر تیئس سال ہے۔ وہ ہر وقت اداس رہتی ہے۔ نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج ہورہاہے ۔معمولی سا فائدہ ہواہے۔ کتنی ہی خوش کردینے والی بات ہو بیٹی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس کی منگنی ہوچکی ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ اس کے سسرال والے اس رویہ کو محسوس کرکے کچھ کہہ نہ دیں۔ بعض دفعہ بیٹی اپنی ان کیفیات پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس سے نجات ملے مگروہ خود کوبے بس محسوس کرتی ہے۔
محترم بھائی ….! کوئی وظیفہ بتائیں کہ بیٹی کی اداسی ختم ہوجائے۔

 

جواب:

بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اور رات سو نے سے پہلے مراقبہ میں گلاب کے سرخ پھولوں کا تصور کرے۔ سرخ شعاعوں میں تیارکردہ پانی ایک ایک پیالی صبح شام اسے پلائیں ۔ بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورہ بقرہ کی آیات173کا آخری حصہ: إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌO
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے اوردعاکرے۔
ہر جمعرات کو بیٹی کی طرف سے حسبِ استطاعت خیرات کردیا کریں۔

 


***

بیٹی باربارمنہ ہاتھ دھوتی ہے :

سوال:میری بیٹی میٹرک میں تھی جب سے اسے باربار منہ ہاتھ دھونے کی عادت پڑھ گئی ہے۔وہ کہتی ہے کہ وہ مطمئن نہیں ہوتی کہ ہاتھ یا منہ اچھی طرح صاف ہوگیا ہے اس لیے اپنے اطمینان کے لیے دوبارہ پھر سہہ بارہ ہاتھ منہ دھونے لگتی ہے ۔
کپڑے دھونے جاتی ہے تو پانی بہاتی رہتی ہے۔اچھی طرح کپڑے دھونے کے بعد سکھانےکے لیے جب اٹھتی ہے تو اسے خیال آتاہے کہ کپڑے ابھی ناپاک ہیں اوروہ دوبارہ کپڑے دھونے لگتی ہے۔نہاتے ہوئے بھی اسے بار بار یہ وہم آتا ہے کہ ابھی وہ پاک نہیں ہوئی ،گھنٹوں نہانے کے باوجود وہ مطمئن نہیں ہوتی۔ڈاکٹر ی علاج کے ساتھ ساتھ ہم بیٹی کا روحانی علاج بھی کرنا چاہتے ہیں۔

 

جواب:

صبح اورشام کے وقت اکیس اکیس مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 2،تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نیلی شعاعوں میں تیار کردہ پانی پر دم کرکے بیٹی کو پلائیں۔
رات سونے سے قبل 101مرتبہ درود خضری پڑھ کر بیٹی کے اوپر دم کردیاکریں۔
صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہدپلائیں۔

 


***

چاند سا بیٹا نظر کی وجہ سے بیمار:

سوال:میرا شیر خوار بیٹا انتہائی حسین ہے۔ جو بھی اسے دیکھتا اس کی تعریف ضرور کتتا۔ میں اور میرے شوہر تو اسے نظر بھر کے دیکھتے ہوئے بھی ڈرتے تھے کہ کہیں اسے ہماری نظر ہی نہ لگ جائے۔ ابھی بچے کے ٹیکوں کا کورس مکمل بھی نہ ہوا تھا کہ اسے بخار نے آلیا۔ ہم نے ہر طرح کا علاج کروایا۔ دوا کے ساتھ ہم نے دعائیں بھی پڑھیں۔
اب بیٹے کی یہ حالت ہے کہ اس کا کھانا پینا چھوٹ گیا ہے۔ روزبروز کمزور ہوتا جارہا ہے۔ سب عزیزوں کا کہنا ہے کہ اسے شدید نظر لگی ہے۔

 

جواب:

نظر بد سے نجات کے لیے صبح اور شام پانچ پانچ مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر بچے کے سر، چہرے اور سینے تک دم کردیں۔
جب بھی کچھ کھانے کے لیے دیں، گیارہ مرتبہ اسم الٰہی یارحیم تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر کھانے کی چیز پر پر دم کردیں۔
یہ عمل کم از کم اکیس روز تک جاری رکھیں۔
بچے کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔

 


***

بیٹی کو نظر لگ گئی ہے:

سوال:میری بیٹی یونیورسٹی میں پڑھتی ہے۔ اللہ نے شکل و صورت اچھی دی ہے۔ عمر بیس سال ہے۔ یونیورسٹی کی سہیلیوں کے ساتھ ایک وزٹ پر گئی۔ واپس آئی تو تیز بخار سے جل رہی تھی۔ ہم نے تھکاوٹ کا اثر سمجھا۔ بخار کی ٹیبلیٹ دی مگر بخار اترا نہیں۔ بخار اور کمزوری کی وہ سے چہرے کی رنگت سانولی ہونے لگی۔ ایک ماہ بعد بخار تو اتر گیا مگر چہرے کی خوبصورتی ختم ہوگئی۔ چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگی، کمزوری اتنی کہ چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ میں نے بیٹی کی سہیلیوں سے پوچھا کہ وہاں تم لوگوں نے کیا کھایا پیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ ایک درخت کے نیچے بیٹھے تھے کہ ایک ضعیف خاتون پیسے مانگنے آئی تھی۔ اس کی نظر جب اس پر گئی تو وہ مسلسل اسے گھورے جاتی تھی۔ اس عورت کی آنکھیں اس کے چہرے سے ہٹ نہیں رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آنٹی …. اس خاتون کی نظر لگ گئی ہے۔

 

جواب:

اپنی بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اور رات سونے سے پہلے اکتالیس اکتالیس مرتبہ:
اعوذ باللہ وقدرتہ
من شرما اجد واحاذر
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔ تھوڑا پانی اپنی ہتھیلیوں میں لے کر اپنے چہرے پر چھڑک لیں اور حفاظت کے لیے دعا کریں۔
عصر و مغرب کے درمیان اکیس مرتبہ سورہ الشعراء کی آیت 80:
وازا مرضت فھو یشفین
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور بیٹی کے لیے دعا کریں۔

 

 

 

مئی 2021ء

یہ بھی دیکھیں

دعاؤں سے علاج – دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات

دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات *** کنفرم آرڈر کینسل ہونے لگے: پانچ سال …

دعاؤں سے علاج – خراب رویّے

خراب رویّے *** غرور….. میری چاربیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی نے ایم کام کیا اور ایک …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *