Notice: WP_Scripts::localize تمّ استدعائه بشكل غير صحيح. يجب أن يكون المعامل $l10n مصفوفة. لتمرير البيانات العشوائية إلى نصوص (scripts)، استخدم الدالة wp_add_inline_script() بدلًا من ذلك. من فضلك اطلع على تنقيح الأخطاء في ووردبريس لمزيد من المعلومات. (هذه الرسالة تمّت إضافتها في النسخة 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ایک خاص دُعا جس کی برکت سے قرضہ فوری اُتر گیا – روحانی ڈائجسٹـ
الجمعة , 13 سبتمبر 2024

ایک خاص دُعا جس کی برکت سے قرضہ فوری اُتر گیا

وطیفے کی برکت سے قرضہ اتر گیا…. 

سوال:ہمارے والد کو کاروبار میں بہت بڑا نقصان ہوا۔ ان پر تقریباً ساٹھ لاکھ روپے کا قرض ہوگیا۔ آمدنی بہت کم تھی ، دوسری طرف قرض خواہ مسلسل تقاضے کررہے تھے۔ والد صاحب سخت پریشان تھے۔ شوگر کے مریض تو وہ پہلے سے تھے اب ان کا بلڈ پریشر بھی مسلسل ہائی رہنے لگا تھا۔ پابندی سے دوائیں لے رہے تھے لیکن انہیں کوئی افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ امی قرض کی ادائی کے لیے کئی وظائف پڑھ رہی تھیں لیکن کہیں سے بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔
ان حالات میں ابوکے ایک جاننے والے نے بتایا کہ انہیں ایک وظیفہ بتایا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ پابندی یہ ہے کہ اسے انتہائی مشکل حالات میں ہی پڑھا جائے۔ وظیفہ پڑھنے کے دوران ہفتے میں تین دن سلسلۂ عظیمیہ کے امام قلندر بابا اولیاء ؒ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا جائے۔ ان صاحب نے ابو کو یہ وظیفہ پڑھنے کی اجازت دے دی۔
وظیفہ یہ ہے:
گیارہ مرتبہ درودِ خضری

صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ

 101 مرتبہ اللہ تعالی کا اسم یا فتاح اس کے بعد
اکیس مرتبہ سورۂ الطلاق کی دوسری آیت کا آخری حصہ اور تیسری آیت

وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا O وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا

اس کے بعد دوبارہ 101 مرتبہ یا فتاح اور آخر میں گیارہ مرتبہ درود خضری پڑھ کر
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی جائے۔


الحمد للہ وظیفہ پڑھتے ہوئے دوسرا مہینہ تھا کہ والد کے کاروبار میں نمایاں بہتری آگئی۔ تیسرا مہینہ آتے آتے تقریباً آدھا قرضہ اُترگیا۔ وہ لوگ جو اپنی رقوم کی فوری واپسی کے تقاضے کررہے تھے اب ان کے ساتھ چھ سے آٹھ ماہ میں قرض واپسی کے شیڈول طے ہوگئے ہیں۔
محترم ڈاکٹر وقار عظیمی صاحب ! آپ مناسب سمجھیں تو اس وظیفے کو روحانی ڈائجسٹ میں شائع فرمادیں۔ جن ضرورت مندوں کا بھلاہوگا ان کی دلی دعائیں آپ کو ملیں گی ۔
۔

جواب:  الحمد للہ اس وظیفے کی برکت سے انتہائی سخت مشکلات میں کئی لوگوں کو غیر متوقع طور پر بہت مدد ملی ہے۔ بعض خواتین و حضرات نے مجھے بتایا ہےکہ اس وظیفے کے پڑھنے سے انہیں ایسا لگا جیسے کوئی غیبی مدد آگئی ہو۔
قارئین روحانی ڈائجسٹ کے لیے یہ وظیفہ شایع کیا جارہا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ یہ وظیفہ انتہائی سخت ضرورت کے وقت ہی پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے اورپر مکمل بھروسہ رکھا جائے ۔ ان شاء اللہ مشکل ترین حالات میں بھی راستے کھلنا اور مسئلے حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔  

 

Flag Counter

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں …

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *