Notice: फंक्शन WP_Scripts::localize को गलत तरीके से कॉल किया गया था। $l10n पैरामीटर एक सरणी होना चाहिए. स्क्रिप्ट में मनमाना डेटा पास करने के लिए, इसके बजाय wp_add_inline_script() फ़ंक्शन का उपयोग करें। कृपया अधिक जानकारी हेतु वर्डप्रेस में डिबगिंग देखें। (इस संदेश 5.7.0 संस्करण में जोड़ा गया.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ہزاروں برس سے روشن – روحانی ڈائجسٹـ
मंगलवार , 17 सितम्बर 2024

ہزاروں برس سے روشن

گزشتہ چند عشروں سے کرۂ ارض کو عجیب وغریب تغیرات کاسامنا ہے۔ بعض متعلق ماہرین کی متضادآرا ء سامنے آئی ہیں۔ماحولیات کے ماہرین انہیں مختلف سائنسی ناموں سے موسوم کرتے ہوئے ان کی ممکنہ وجوہات بھی بتاتے ہیں اس کے باوجود کئی معاملات میں پراسراریت قائم ہے ۔ایسا ہی معاملہ امریکی ریاست نیویارک کے ایک آبشار کا بھی ہے۔
متحدہ امریکہ کے شمال مشرق کی مشہور ریاست نیویارک کے شمال مغرب میں کینیڈاکے صوبہ اونٹاریو اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین آبشار نیاگرا کو جسے حسن فطرت کا عظیم شاہکار اور دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ آبشار براعظم امریکہ کی دو بڑی جھیلوں ایری اور اونٹاریو کو آپس میں ملاتا ہے۔ اس آبشار کے علاوہ ایک اور آبشار ہے جو نیاگرا کے قریب موجود ایری کاونٹی کے ایک پارک میں موجودہے ، یہ نیاگرافال کی طرح بڑی تو نہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس آبشار کے نیچے ہزاروں برس سے ایک شعلہ روشن ہے۔یہاں آنے والے سیاح تیزی سے گرتے پانی کی چادر کے نیچے بھڑکتا ہوا شعلہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔


امریکی ریاست نیویارک کے مغرب میں ایری کاونٹی کے شہر بفالو کے قریب اوکیڈ پارک ٹون میں موجود ایک چھوٹا سا پارک ‘‘چیس نٹ رج پارک’’ Chestnut Park Ridge کے نام سے مشہور ہے۔ یہ پارک شاہِ بلوط کے درختوں سے بھرا پڑا ہے۔ اس پارک کے جنوب میں Seufert روڈ اور شیل کریک کے درمیان واقع ایک بڑے آبشار کے نیچے برسوں سے ایک شعلہ جل رہاہے جو دور سے واضح طورپر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکے اوپر زور دار آبشار سالہا سال سے بہہ رہاہے۔ شمال مغرب کی جانب رخ کیے ہوئے یہ آبشار 10 فٹ چوڑی اور 30 فٹ بلند ہے۔ آبشار کے نیچے دائیں جانب ایک چھوٹی کوہ grotto سی پائی جاتی ہے جس میں ایک شعلہ ہمیشہ جلتا نظر آتا ہے، شعلے کی اونچائی 3 سے 8 انچ تک ہوتی ہے۔ پانی کے بہاؤ، ہوا کے دباؤ اور برف کی وجہ سے کبھی کبھار شعلہ بجھ جاتا ہے لیکن پھر دوبارہ روشن ہوجاتا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاح یہ دلچسپ منظر دیکھنے آتے ہیں۔ یہ آبشار سائنسدانوں اورماہرین ارضیات کے لیے معمہ بنا ہواہے۔

لازوال شعلہ…. آبشار جم جانے کے باوجود روشن ہے


بہت عرصہ قبل امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آبشار کے نیچے روشن شعلے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں کوئی خاص بات معلوم نہ ہوسکی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی رپورٹ میں پانی کے نیچے موجود پتھروں سے گیس کے اخراج کو شعلے کا سبب قرار دیاتھا۔
سائنسدانوں کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پانی کے نیچے فوری آگ پکڑنے والی گیس اورSchist نامی پرت دار چٹان ،جو مختلف معدنیات کی تہوں سے بنتی ہے) موجود ہے۔جس سے پانی کے اندر حرارت پیدا ہوتی ہے اوروہ حرارت پانی کی ٹھنڈک کے سبب پانی کے اوپر اپنا اثر دکھانے کے بجائے پانی کے اندر شعلے کی شکل میں نظر آرہی ہے لیکن مدت بعد کی جانے والی دوسری تحقیق نے اس کی نفی کردی، جس سے آبشار کے نیچے روشن شعلے کی پراسرایت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ریسرچ کے حوالے سے شہرت رکھنے والی امریکن انڈیانا یونیورسٹی Indiana University Bloomingtonکے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے بعد الذکر رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے پانی کے نیچے کسی ایسی گیس کے وجود کی نفی کردی ہے۔ان کی تحقیق کے مطابق آبشار کے نیچے ایسی کسی گیس کی موجودگی کے اثرات نہیں پائے گئے جس کی حدت سے پانی کے اندر آگ کا الاؤ روشن ہوسکے۔
پانی کے اندر گیس کی دو قسمیں EthaneاورPropaneکا وجود ضرور ہے لیکن ان کی حدت اس قدر ہوتی ہے کہ جتنی کہ چائے کی ایک پیالی کے اندر پائی جاتی ہے۔اتنے طویل عرصے سے شعلے کا پانی کے نیچے مسلسل روشن رہنا حیرت انگیز ہے۔

 

 

 

مارچ 2014ء

یہ بھی دیکھیں

زیر زمین پراسرار جنات کا شہر

دنیا میں پراسرار اور تباہ شدہ شہروں کی داستانیں بکھری پڑی ہیں، ترکی میں ‘‘دیرینکویو …

پراسرار غاروں کا معما

نیپال میں واقع ہمالیائی خطے میں ہزاروں برس پہلے انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی پُراسرار …

प्रातिक्रिया दे

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा. आवश्यक फ़ील्ड चिह्नित हैं *