رات بھر دوسری عورتوں کےساتھ چیٹنگ

سوال:

میری شادی کو چار سال ہوگئے ہیں۔ میری ایک دو سال کی بیٹی ہے۔ میرے شوہر خاندان بھر میں بہت رنگین مزاج مشہور ہیں۔ میرے شوہر میرا اور بیٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اکثر موبائل فون پر عورتوں سے باتیں کرتے ہیں اور میسج کرتے رہتے ہیں۔ میں رات کو جلد سو جانے کی عادی ہوں۔ میرے سونے کے بعد سے صبح چار یا پانچ بجے تک وہ موبائل فون پر عورتوں سے چیٹنگ کرتے رہتےہیں۔
میں کئی بار انہیں منع کر چکی ہوں۔ دو تین مرتبہ میری اس بات پر ان سے تو تو میں میں بھی ہو چکی ہے لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ وہ اپنی اس بری عادت کو بدلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
رات کو دیر تک جاگنے اور دن میں دیر سے اٹھنے کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے لیکن انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ ان کی اس بری عادت سے جان چھوٹ جائے۔

جواب:

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورۂ الانشقاق (84) کی آیت 4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ انہیں اپنی کمزوریوں پر قابو پانے اور اپنے فرائض پر یکسوئی کے ساتھ توجہ دینے کی توفیق ملے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔