Notice: Функция WP_Scripts::localize вызвана неправильно. Параметр $l10n должен быть массивом. Для передачи произвольных данных в скрипты используйте функцию wp_add_inline_script(). Дополнительную информацию можно найти на странице «Отладка в WordPress». (Это сообщение было добавлено в версии 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
دعاؤں سے علاج — بُرے اثرات یا توہمات سے نجات — روحانی ڈائجسٹ
Четверг , 6 ноября 2025

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

دعاؤں سے علاج — بُرے اثرات یا توہمات سے نجات

Image Map

 


***

گھر میں سائے نظر آتے ہیں:

سوال: ہمیں اس مکان میں آئے ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں۔ ہم میاں بیوی اپنے پانچ بچوں کے ساتھ یہاں آرام سے رہ رہے تھے۔ ڈیڑھ سال پہلے ہمارے برابر والے مکان میں تنہا رہنے والے دو ادھیڑ عمر میاں بیوی پراسرار انداز میں قتل کردیئے گئے ۔ قتل کے دودن بعد اس واردات کا پتہ چلا۔
اس دوران ان دونوں کی لاشیں ان کے بیڈ روم میں پڑی رہیں۔ محلے والوں کے ساتھ پولیس اندر پہنچی تو پنکھا چل رہاتھا۔ A.CبھیONتھا۔ ایک لاش بیڈ پر اور ایک فرش پر پڑی ہوئی تھی۔ پولیس نے ایمبولینس بلواکردودن پرانی لاشیں ہسپتال بھجوائیں۔وہاں سے ایدھی سرد خانے اوروہیں سے براہ راست مسجد لاکر نماز جناہ ہوئی یعنی ان کی میتیں دوبارہ اس مکان میں نہیں لائی گئیں۔
دہرے قتل کے اس اندوناک واقعےسے سارے محلے میں لوگ بہت خوف زدہ ہوگئے۔
ہمار ا گھر مقتولین کے گھر سے بالکل ملاہواہے۔ مجھے اورمیرے بچوں کو بہت زیادہ ڈرلگنے لگا۔ میرے میاں نے ہمیں کئی بار سمجھایا۔رفتہ رفتہ ڈر وخوف ہمارے دلوں سے کم ہوتا گیا اورہم زندگی کی گہماگہمیوں میں مصروف ہوگئے۔
چھ ماہ پہلے کی بات ہے ۔رات تقریباً تین بجے میری آنکھ کھل گئی۔مجھے سخت پیاس لگ رہی تھی۔میرے شوہر گہری نیند میں تھے۔ ان کی نیند خراب نہ ہو اس لیے میں نے بیڈ کے سرہانے رکھے جگ سے گلاس میں پانی بھرنے کےبجائے کچن میں جاکر پانی پینے کا سوچا۔کچن میں ابھی میں پانی پی ہی رہی تھی کہ میری نظر باہر صحن میں پڑی۔ ڈرکے مارے میری چیخ نکل گئی اورپانی کا گلاس میرے ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پرگرگیا۔
میں نے دیکھا کہ میرے گھر کے صحن میں دوہیولے ادھر سے اُدھر گھوم رہے ہیں۔یہ ہیولے روشنی کے بنے ہوئے تھے۔میں نے دیکھا کہ ایک جگہ روشنی کوندتی ہے اورہر اگلے ہی لمحے یہ روشنی صحن کے دوسرے کونے میں نظر آئی۔
میرے چیخنے سے میرے شوہر کی آنکھ کھل گئی اوروہ کچن میں آگئے۔میں نے شدید گھبراہٹ کے عالم میں شوہرکو بتانے کے لیے صحن کی طرف اشارہ کیا اوراس کے بعد مجھے یاد نہیں کیا ہوا۔میرے شوہر بتاتے ہیں کہ وہ دیکھیں ….وہ دیکھیں کہتے ہوئے تم بے ہوش ہوگئی تھیں۔
صبح میں نے ساری بات اپنے شوہر بتائی۔انہوں نے میری بات ہنس کر ٹال دی اورکہا تمہیں وہم ہواہے۔
اس واقعہ کے تین چاردن بعد میرے بچوں کو رات کے وقت صحن میں سائے سے محسوس ہوئے۔ انہیں بھی دوسائے صحن میں ادھر اُدھر جاتے نظرآئے۔ بعد میں میں نے بھی کئی بار یہ سائے دیکھے۔خاص بات یہ ہے کہ یہ سائے مجھے اوربچوں کو نظر آتے ہیں۔میرے شوہر کو کبھی نظر نہیں آئے۔
اپنے گھر میں سائے نظر آنے سے میں اورمیرے بچے بہت ڈرگئے ہیں۔ میرے شوہر نے ایک دوعالم حضرات سے بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقتولین کی روحیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے ہمیں جوکچھ پڑھنے کو بتایا ہم نے پڑھا لیکن مجھے اوربچوں کو سائے نظر آنا بند نہیں ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ ہمارا صحن مقتولین کے صحن سےملاہوا ہے۔ درمیان میں صرف ایک دیوار ہے۔
۔

جواب: پڑوس میں رہنے والے مقتولین کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیجئے۔ روزانہ رات کے وقت قرآن پاک پڑھ کر انہیں بخشئے اوران کی مغفرت اورسکون کے لیے دعا کیجئے۔
اپنے صحن میں پھول پھلواری کا اہتمام کیجئے۔ہوسکے تو ایک یا دودرخت لگالیں۔ مغرب کے بعد صحن میں لوبان کی دھونی دیں۔
صبح اوررات اکیس اکیس مرتبہ سورہ بقرہ کی آیت 29-28

كَيْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّـٰهِ وَكُنْتُـمْ اَمْوَاتًا فَاَحْيَاكُمْ ۖ ثُـمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُـمَّ يُحْيِيْكُمْ ثُـمَّ اِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ O
هُوَ الَّـذِىْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَـمِيْعًا ثُـمَّ اسْتَوٰٓى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيْـمٌ O

تین تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر دم کرلیں۔یہ دم کیا ہوا پانی اپنے بچوں کو بھی پلادیں اوران پر دم کردیں۔
صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پئیں اور بچوں کو بھی پلائیں۔ رات کے وقت صحن میں لائٹ آن رکھیں۔


***

جسم پر دباؤ محسوس ہوتاہے:

سوال: میری عمر پینتیس سال ہے۔شادی کو چودہ سال ہوگئے ہیں۔ چھ بچے ہیں۔ شوہر ملازمت کے لیےدوسرے شہر میں رہتے ہیں۔ ہفتے میں ایک دن کے لیے گھر آتے ہیں۔
ہم جوائنٹ فیملی میں تین منزلہ مکان میں رہتے ہیں۔ گراؤنڈ فلور پر میرے ساس سسر اورجیٹھ ،پہلی منزل پر ہم اوردوسری منزل پر دیور اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔
محلے کے بعض لوگ ہمارے مکان کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس مکان پر اثرات ہیں۔
گزشتہ تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے اپنے گھر میں مجھے اکثر کسی غیر مرئی مخلوق کا احساس ہوتاہے۔مہینے میں پانچ چھ بار مجھے ڈراؤنے خواب بھی نظر آتے ہیں۔ خواب میں مجھے لگتاہے کہ کوئی جانور میرے پیچھے لگا ہواہے اور میں اس سے بچنے کے لیے تیزی سے بھاگ رہی ہوں۔ کبھی مجھے دکھائی دیتاہے کہ کوئی آدمی میرا پیچھا کررہاہے اور میں اسے بچنے کے لیے چھپنے کی کوشش کررہی ہوں۔
چند ماہ سے ڈراؤنے خوابوں کے ساتھ ساتھ ایک نئی مصیبت آن پڑی ہے۔ مجھے رات کو سوتے ہوئے اپنے جسم پر دباؤ محسوس ہوتاہے ۔اس دباؤ سے میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ مجھے محسوس ہوتاہے کہ کسی وجود نے مجھے اپنے بازوؤں میں جکڑا ہوا ہے۔کبھی تویہ دباؤاتنا شدید ہوتاہے کہ میرا سانس رکھنے لگتاہے۔میں بڑی مشکلوں سے اس کیفیت سے سنبھلتی ہوں لیکن میری حالت بہتر ہونے میں بہت وقت لگ جاتاہے۔میری نیند اڑ جاتی ہے اور میں صبح تک جاگتی رہتی ہوں۔
میں یہ سب باتیں اپنے شوہر ،والدہ اور اپنی ساس کو بتاتی رہتی ہوں۔ اپنی والدہ اورساس کے ساتھ روحانی علاج کے لیے مختلف عاملوں کے پاس بھی گئی ہوں۔ نفسیاتی ڈاکٹر کو بھی دکھایا ہے لیکن نہ تومجھے ڈراؤنے خوابوں سے چھٹکارا ملا اورنہ ہی جسم پر دباؤ سے نجات ملی۔
روحانی ڈائجسٹ میں روحانی ڈاک اوردعاؤں سے علاج میں مسائل اوران کے جوابات پڑھ کر مجھے امید بندھی ہے کہ شاید میرا مسئلہ یہاں سےحل ہوجائے۔۔

جواب: اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آپ کو مذکورہ تکالیف سے نجات ملے۔ غیر مرئی مخلوق کے ساتھ ساتھ انسانوں میں حاسدین سے آپ کی حفاظت ہو ، آپ ایک محفوظ اور آسودہ حال زندگی بسر کریں ۔
مذکورہ کیفیات سے نجات کے لیے آپ کو روحانی ونفسیاتی علاج کے ساتھ ساتھ کسی جنرل فزیشن یا کسی گائنا لوجسٹ کو بھی دکھانا چاہیے۔ آپ کے علاج کے لیے آپ کے شوہر کا بھرپورتعان بھی درکارہوگا۔
آپ کے شوہر کو اپنی بڑھی ہوئی شوگر کوکنٹرول میں رکھنے کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔
شوگر کنٹرول کے ساتھ ساتھ انہیں شوگر کی وجہ سے لاحق ہونے والی کمزوری دورکرنے کے لیے معالج کے مشورے سے مناسب ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔
آپ صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورہ الااعراف(7) کی آیت54:
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّـٰهُ الَّـذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ فِىْ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُـمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِۖ يُغْشِى اللَّيْلَ النَّـهَارَ يَطْلُـبُهٝ حَثِيْثًاۖ وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرَاتٍ بِاَمْرِهٖ ۗ اَلَا لَـهُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ ۗ تَبَارَكَ اللّـٰهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَO

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر بھی دم کرلیں۔
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ

اَعُوذُ بِکَلِمَا تِ اللہِ التَّامَّةِ مِن غَضَبِہ وَشَرِّ عِبَا دِہ وِمِن ھَمَزَاتِ الشَّیٰطِینِ وَاَن یَحضُرُونِ O 


گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور تین بار دستک دے دیں۔
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یَاحَفِیْظُ یَاسَلاَمْ کا ورد کرتی رہیں۔
سوتے وقت دائیں کروٹ لیٹیں۔
رات کاکھانا سونے سے تقریباً تین گھنٹے پہلے کھائیں۔ رات کا کھانا ہلکا لیں ،خواب پیٹ بھر کر نہ کھائیں،لیکوریا کے علاج کے لیے مناسب ادویات لیں۔

 


***

ازدواجی تعلق میں رکاوٹیں:

سوال: ہماری پسند کی شادی ہے۔ خاندان سے میرے لیے کئی رشتے آئے لیکن اپنی پسند کی وجہ سے میں نے کسی پر توجہ نہ دی۔ میرے شوہر سے بھی کئی گھرانے رشتہ کرنے کے خواہش مند تھے۔انہوں نے بھی اپنے والدین کو اپنی پسند بتادی تھی ۔
ہم دونوں اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربڑے اداروں میں اچھے عہدوں پر کام کررہے ہیں۔
بہر حال دونوں گھرانوں کی رضامندی سے بہت خوشیوں کےساتھ ہماری شادی ہوئی۔ شادی کے پندرہ دن بعد ہم ہنی مون منانے ملائیشاگئے۔
شادی کے تین ماہ بعد ایک رات اپنےشوہر سے خوش گوار باتیں کرتے ہوئےا چانک میرے سر میں شدید درد اٹھا۔درد کی شدت سے میں کراہنے لگی۔میرے شوہر نے میرا سردبایا اور چائے بناکر مجھے درد دورکرنےو الی ٹیبلیٹ دیں۔
چائے پی کر اورٹیبلیٹ لے کر کچھ آرام محسوس ہوا لیکن مجھے کافی دیر تک نیند نہ آئی ۔اس رات کے بعد سے مجھے ایسا ہونے لگا کہ جب بھی ہم میاں بیوی قربت چاہتے ہیں تو یا میری طبیعت خراب ہوجاتی ہے یا میرے شوہر کو کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔
ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت چاہتے ہیں لیکن ہمارے درمیان ازدواجی تعلقات میں رکاوٹیں آرہی ہیں حالانکہ ہم دونوں ہی ہر لحاظ سے صحت مندہیں۔
ہمارے گھر والوں کا خیال ہے کہ ایساکسی حاسد کی بری نظروں کی وجہ سے ہورہاہے۔۔

جواب:رات سونے سے پہلے وضو تازہ کرلیں۔دن میں کسی وقت سونا ہو تو اس وقت بھی وضو تازہ کرلیا جائے یعنی سوتے وقت باوضو حالت میں ہوں۔
رات سونے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کریں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ آیتالکرسی، سات مرتبہ سورہ فلق، دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ آیت الکرسی اور سات مرتبہ سورہ الناس پڑھیں۔
کوشش کیجیے کہ پانچ وقت کی نمازیں اپنے وقت پر ادا ہوں۔کوئی نماز قضا نہ ہونے پائے۔
صبح اورشام کے وقت 101مرتبہ سورہ حجر(15)کی آیت نمبر16
:
وَحَفِظْنَاهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍO

سورہ بروج (85)کی آیت نمبر20

Oوَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔
کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماءیَاحَفِیْظُ یَاسَلاَمْ کا ورد کرتی رہیں۔
صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پئیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

دعاؤں سے علاج — جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات

جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات *** اس دنیا میں انسان کو میسر نعمتوں میں …

دعاؤں سے علاج — دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات

دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات *** کنفرم آرڈر کینسل ہونے لگے: پانچ سال …

Добавить комментарий