Notice: Функция WP_Scripts::localize вызвана неправильно. Параметр $l10n должен быть массивом. Для передачи произвольных данных в скрипты используйте функцию wp_add_inline_script(). Дополнительную информацию можно найти на странице «Отладка в WordPress». (Это сообщение было добавлено в версии 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورہ سیالکوٹ — روحانی ڈائجسٹـ
Четверг , 12 декабря 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورہ سیالکوٹ

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی جمعہ 29 نومبر کو سیالکوٹ تشریف لائے۔ مراقبہ ہال سیالکوٹ میں اراکین سلسلہ عظیمیہ کے ایک اجتماع سے خطاب کیا اور بعض حاضرین سے انفرادی طور پر ملاقاتیں بھی کیں۔


اپنے خطاب میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے حاضرین کو سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا سلام اور دعائیں پہنچائیں۔ بعد از سلام دعا سلسلہ عظیمیہ کے پیغام اور تعلیمات، جدید دور میں سامنے آنے والے بعض سنگین مسائل کے حل کے لیے قرآن و حدیث اور اولیاء اللہ کی تعلیمات سے رہنمائی، والدین اور اولاد کے درمیان مشفقانہ و مودبانہ تعلقات کے قیام، لڑکیوں کی اچھی پرورش اور تعلیم، خواتین کے حقوق و طبقہ خواتین کے احترام اور دیگر کئی موضوعات پر بات کی۔ قبل ازیں نگراں مراقبہ ہال سیالکوٹ عابد محمود نے سلسلہ عظیمیہ کے پیغام پر مختصر بات کی۔ نگراں مراقبہ ہال مظفر آباد شیخ طاہر رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔


ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کے خطاب کے بعد اللہ تعالیٰ کے اسماء یا حی یاقیوم کا اجتماعی ذکر ہوا۔ حاضرین نے مل کر آقا و مولا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہدیہ صلوٰۃ (درود خضری) پیش کیا۔ اجتماعی مراقبہ ہوا۔
ہفتہ 30 نومبر کو ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نگراں مراقبہ ہال سیالکوٹ عابد محمود اور نگراں مراقبہ ہال مظفرآباد شیخ طاہر رشید کے ساتھ سیالکوٹ کے مضافاتی علاقوں بجوات اور سمبڑیال تشریف لے گئے۔ سمبڑیال میں قائم عظیمیہ روحانی لائبریری کا دورہ کیا۔ لائبریری نگراں تنویر یوسف نے سلسلہ عظیمیہ کے پیغام کی ترویج کے لیے لائبریری کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے لائبریری میں موجود افراد کے ساتھ گفتگو کی ایک نشست میں قرآن پاک سے ہدایت پانے، رسول اللہ کی تعلیمات سے انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو روشن کرنے اور سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔


ہفتے کو بعد نماز عشاء نگراں مراقبہ ہال عابد محمود کی رہائش گاہ پر اراکین سلسلہ عظیمیہ کے ساتھ ایک نشست میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے تصوف کی تعلیمات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اسمائے الٰہیہ کے ذکر کی اہمیت بیان کی اور حاضرین کو بتایا کہ ذاکر کے ذہن و قلب پر ذکر کے اثرات کس طرح ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے ذکر سے ہونے والے متوقع نتائج پر بھی حاضرین سے بات کی۔


اتوار یکم دسمبر کو ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نگراں مراقبہ ہال سیالکوٹ عابد محمود اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چند اراکین سلسلہ عظیمیہ اور نگراں مراقبہ ہال لاہور محمد نواز کے ساتھ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضر ہوئے۔ سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی اور سب اراکین سلسلہ عظیمیہ کی طرف سے سلام عرض کیا اور حضرت علی ہجویری ؒ کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے استحکام و ترقی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں۔

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورۂ فیصل آباد

  ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور فیصل آباد تشریف لائے۔ فیصل آباد …

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ  آمد (رپورٹ: محمدمظاہر) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی …

Добавить комментарий

Ваш адрес email не будет опубликован. Обязательные поля помечены *