Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. โปรดดู การแก้ข้อผิดพลาดใน WordPress สำหรับข้อมูลเพิ่มเติม (ข้อความนี้ถูกเพิ่มมาในรุ่น 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
کلر سائیکلوجی ۔ قسط 10 – روحانی ڈائجسٹـ
วันเสาร์ , 21 กันยายน 2024

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 10

آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے….؟
کون سا رنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بناسکتا ہے….؟
آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہوسکتے ہیں ….؟
یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ میں  نئے سلسلہ وار مضمون  کلر سائیکلوجی میں زندگی پر  رنگوں  کے اثرات کے بارے میں  جانیے اور صحت  ، حسن  ، خوشیوں   اور کامیابیوں    کی طرف قدم بڑھائیے

 

قسط 10

بھُورا ، براؤن یا کتھئی رنگ

گو کہ یہ انسانی آنکھوں کے لیے دنیا میں دیکھا جانے والا سب سے عام رنگ ہے۔ہم اس رنگ کو دیکھنے کی اس قدر عادی ہیں کہ اس کی موجودگی اکثر ہمیں محسوس بھی نہیں ہوتی۔
بھورا ، براؤن یا کتھئی یہ ہمارے رزق کا رنگ ہے۔ ہماری مٹی کا رنگ ہے ۔ہر طرح کی رنگوں کی سبزیاں ،پھل، اناج اسی بھوری مٹی میں نمو پاتا ہے ۔زندگی حاصل کرتاہے اور پھر مختلف رنگوں میں زمین سے باہر آتا ہے۔ اس کے پھل پھول پتیوں کا رنگ چاہے جو بھی ہو۔اس کی جڑیں ہمیشہ بھوری براؤن یاکتھئی ہوتیں ہیں ۔ اس رنگ کے بغیر ایک رنگا رنگ زندگی کی تکمیل ناممکن ہے ۔ یہ رنگ زمین کی عکاسی کرتا ہے ۔شاید اسی لئے اسے یقین اور استحکام کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس رنگ میں اعتماد بھی ہے ، اعتبار بھی اور وفا بھی ،ایفائے عہد بھی۔ زمین کی بات کیا کریں ، خلا میں بھی ما سوائے مریخ کے سیاروں کی اکثریت کا رنگ بھورا ہے ۔
بھورا رنگ انتہائی مستحکم اور پر سکون رنگ ہے ۔

انرجی بٹن

سات انرجی بٹنز کے معروف بٹنز کے بعد آج ہم آپ کو آٹھویں انرجی بٹن کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ۔یہ انرجی بٹن ہمارے پاؤں کی خم دار حصے میں پایا جاتاہے ۔اس لئے اسے فُٹ انرجی بٹن کا نام دیا گیاہے۔ اس بٹن کی ہماری زندگی، نفسیات اور صحت مندی کے ساتھ دیگر سات انرجی بٹنز کے لئے بھی کیا اہمیت اور کردار ہے۔وہ اس موضوع میں بیان کرنا ممکن نہیں ۔ اس انرجی بٹن کی توانائی ہمیں زمین کی توانائی یعنی ارتھ انرجی سے جوڑتی ہے ۔اس انرجی بٹن کی خاص ذمہ داری یہ ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں پائے جانے والے بنیادی یا روٹ انرجی بٹن جس کا رنگ سرخ ہو تا ہے، سے رابطہ قائم کرتا ہے۔
اس بٹن کے لئے اکثریت کی رائے یہ ہے کہ براؤن کلر کی اپنی فریکوئینسی اور وائبریشن کے لحاظ سے فُٹ انرجی بٹن سے تعلق رکھتا ہے اور براؤن کلر ا س کو توانائی فراہم کرتا ہے ۔اس بٹن میں پیدا ہونے والی رُکاوٹوں کی وجہ سے اکثر فاسد مادوں کا جمع ہونا ہوتا ہے۔ یہ رُکاوٹیں ان رنگوں کو بھی گدلا کردیتی ہیں جو ساتھ انرجی بٹنز کے لئے توانائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ اس لئے صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ اس توانائی کو بحال رکھا جائے ۔

**

وقت کے ساتھ نہ بدلنے والی شخصیت

براؤن رنگ کی کلر سائیکا لوجی کیا ہے ۔
اگر آپ کو بھورا، براؤن یا کتھئی رنگ پسند ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ آپ دھن کے پکے ہیں ۔بھورا رنگ پسند کرنے والے لوگ اپنے مقاصد کا تعین کرکے اپنا کام کرتے ہیں ۔ اپنے اہداف کا تعین کر کے ان کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں یعنی اپنی کوششوں کو کامیاب کرنا جانتے ہیں۔ ان کا ذہن تیزی سے کام نہیں کرتا یعنی چیزوں کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ۔ لیکن پھر بھی یہ اپنی زمہ داریوں کو نہایت اچھی طرح سے نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ نبھانا بھی جانتے ہیں ۔بھوری رنگت والے افرد انتہائی سچے، قابلِ اعتبار اور پریکٹکل ہوتے ہیں ۔ غیر حقیقی یا خیالی چیزوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔

 

انسانی نفسیات پر براؤن رنگ کے اثرات

  • کلر سائیکا لوجی میں براؤن رنگ ایماندار اور مخلصانہ صفات کا حامل مانا جاتا ہے۔
  • با اخلاق اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں ۔لوگ ان سے بہت جلدی قریب ہو جاتے ہیں ۔
  • دوست بنا بھی لیتے ہیں مگر اپنا راز کبھی کسی پر ظاہر نہیں کرتے ۔
  • قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں ۔کسی کا راز افشاں نہیں کرتے ہیں ۔اس لئے پیچیدہ اور انتہائی حساس معاملات میں ان سے مشورہ کرنا خاصہ مفید رہتا ہے ۔
  • یہ افراد محنت پر یقین رکھتے ہیں جس کی بناء پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے قدم زمین پر جمائے رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔
  • یہ انتہائی حساس رنگ ہے ۔جس کی بناء پر ان کی شخصیت میں بھی حساسیت نظر آتی ہے۔
  • ایسے افراد زیادہ گھل مل کر رہنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔
  • کفایت شعار ہوتے ہیں۔ زندگی کے کسی بھی معاملے میں فضول خرچی کرنا ان کے لیے خاصہ مشکل کام ہوجاتا ہے۔
  • کہیں نہ کہیں یہ لوگ مادہ پرست بھی ہوتے ہیں اور چیزوں کے استعمال میں معیار کو اولین ترجیع دیتے ہیں ۔
  • بھورا رنگ بہت سارے رنگوں سے مل کر بنتا ہے جس میں کالا، پیلا، نارنجی، لال، ہرا، گرے، نیلا، گلابی، جامنی شامل ہیں ، جو نہ صرف براؤن رنگ کو بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ اس میں اپنی خصوصیات بھی شامل کر دیتے ہیں ۔
  • براؤن رنگ ایک سنجیدہ، حقیت پسندانہ، اور مستحکم ساخت جیسی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس رنگ کے حامل افراد اپنے فرائض انتہائی زمہ داری سے سر انجام دیتے ہیں ۔
  • اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ یعنی رہنے کے لیے ایک انتہائی آرام دہ گھر، کھانے پینے کے لیے عمدہ غذا، اور انتہائی وفا دار رشتے، جسمانی آرام ، سادگی اور معیار کو ترجیع دیتے ہیں ۔
  • یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی بجائے پیچھے ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ یہ خود مرکزِ نگاہ بننے کی بجائے دوسروں کو آگے آنے کا موقع دیتے ہیں ۔
  • اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد رِسک یا خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتے
  • وعدہ خلافی نہیں کرتے ۔ بلکہ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔
  • اس رنگ میں پیدا ہونے والی کمی یا زیادتی سے سستی کا شکار جلد ہو جاتے ہیں ۔
  • ہر چیز میں معیار کی تلاش ان کی منفیت بھی بن جاتی ہے ۔
  • میچورmature ہوتے ہیں ۔اچھی بات ہے مگر دورِ طالبعلمی میں بھی خود کو اسکالر سمجھتے ہیں ۔
  • یہ لوگ اپنی ہی دنیا میں اور شورو غل سے دور رہنا پسند کرتے ہیں ۔ اسی وجہ سے انہیں کافی بور، سست اور غیردلچسپ بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں ایک دلچسپ بات بزنس اور برانڈنگ کے حوالے سے بتاتے ہیں ۔ ویسے تو کاروبار اور پروڈکٹ کی مناسبت سے رنگوں کا انتخاب اور استعمال کئی دہائیوں سے ہو رہا ہے ۔ مگر کلر سائیکالوجی سے ایک اہم شعبہ مارکیٹنگ اور بزنس میں استفادہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔کون سا رنگ کس کاروبار یا کس پراڈکٹ کے لئے بہترین ہے ۔اس پر ایک پورا ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جانے لگا ہے ۔ہم آپ کو یہ تو بتائیں گے ہی کہ براؤن رنگ کی بات مارکٹنگ کاروبار اور کس طرح کی پروڈکٹ کی تشہیر کے حوالے سے کی جاتی ہے۔مگر اس سے کہی زیادہ ضروری یہ جاننا بھی ہے کہ کلر سائیکلوجسٹ اب یہ مانتے ہیں کہ رنگ عوام پر یا خریدار پر کیا اثر ڈالیں گے۔ اس کا سب زیادہ انحصار ان کے اس پراڈکٹ کے استعمال اور تجربے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

 

  انسانی نفسیات کے لئے کلر سائیکولوجی بتاتی ہے کہ اس رنگ سے آسائش ، تحفظ اور آرام وابستہ ہے۔ اس لئے یہ رنگ آپ کو کسی اور چیز سے زیادہ فرنیچر ڈیزئینگ ہی میں ملے گا۔ اور اب تو اس میں بھی نت نئے رنگ متعارف ہو گئے ہیں ۔مارکٹنگ اور برانڈنگ کی دنیا میں ایک سروے کے مطابق براؤن کا شمار سب سے کم پسند کئے جانے والے رنگوں میں کیا جاتا ہے ۔ بالخصوص مغربی ممالک میں براؤن رنگ مرد ہوں یا خواتین، زیادہ استعمال کرنا کوئی بھی پسند نہیں کرتے ۔ایسا کیوں ہے ؟یہ بھی ایک دلچسپ حقیقت ہے ۔اس کی بنیادی وجہ کلر سائیکولوجی کے مطابق اس رنگ رنگ کی عاجزی اور انکساری ہے ۔ سپیکٹرم میں ا س کا سب سے کم فریکوئینسی پر ہونا ہے ۔یہ رنگ اتنا وائبرنٹ نہیں ہے ۔ کہ انسانی ذہن اس کی جانب متوجہ ہو یا اس میں کشش محسوس کرے۔

**

 

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ
آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
اگر آپ صحت کی بہتری کے لیے رنگوں کا مناسب استعمال جاننا چاہتے ہیں۔ یا اپنی صحت اور زندگی میں درپیش مسائل کے لیے کلر سائیکلوجی کے حوالے سے رہنمائی یا مدد چاہتے ہیں تو آپ اپنا مسئلہ )(اپنے نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ)ہمیں لکھ بھیج سکتے ہیں۔

خط کے لیے ہمارا پتہ ہے۔
کلر سائیکلوجی۔ روحانی ڈائجسٹ۔ ناظم آباد کراچی۔
 یا درج ذیل پتے پرای میل کر سکتے ہیں ۔ 
colourpsychology@gmail.com

مزید رابطے کےلیے ہمارا فیس بُک پیج ہے
facebook.com/colourpsychology

 

تحریر شاہینہ جمیل

(جاری ہے)

 

جولائی 2016ء

 

 

یہ بھی دیکھیں

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 3

  قسط 3 سُرخ رن …

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 2

  قسط 2 رنگ کہن …

ใส่ความเห็น

อีเมลของคุณจะไม่แสดงให้คนอื่นเห็น ช่องข้อมูลจำเป็นถูกทำเครื่องหมาย *