Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

امتحان میں کامیابی کے لیے دعا

 

امتحان میں کامیابی  کے لیے دعا

سوال: میرے تین بیٹے ہیں۔بڑا بیٹا میٹرک کے امتحانات دے رہاہے۔ اسکول کے ساتھ ساتھ میں نے ایک اچھی اکیڈمی میں اسے ٹیوشن بھی لگا رکھی ہے۔ ماشاء اللہ بہت ذہین بچہ ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں سے اسے شکایت ہے کہ وہ جو بھی یاد کرتا ہے، جلد ہی بھول جاتا ہے۔اس کے اساتذہ کہتے ہیں کہ وہ پڑھائی میں بالکل ٹھیک ہے لیکن اس کے باوجود اسے امتحانات سے پہلے شدید بے چینی کا سامنا ہے۔ اب اس کے امتحانات ہونے والے ہیں اور اسے ڈر ہے کہ کہیں وہ فیل نہ ہوجائے۔
محترم ڈاکٹر صاحب…. ! آپ سے گزارش ہے کہ کوئی ایسی دعا بتادیجیے جس سے میرے بیٹے کی بے چینی ختم ہوجائے اور اسے امتحانات میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل ہو۔۔
۔۔  

<!….AD>

 


<!….AD>

 

 

جواب: صبح اور شام کے وقت 101مرتبہ


رَبِّ یَسِّرْ وَلَا تُعَسِّرْ 

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک چمچی شہد پر دم کرکے پلائیں۔ جب تک اس کے امتحان ہوں یہ عمل جاری رکھیں۔
عشاء کی نماز کے بعد101مرتبہ اللہ تعالیٰ کےاسماء :

یَا عَلِیْمُ یَارَحْمٰنُ یَا رَحِیْم 

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بیٹے کے لیے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے دعاکریں۔
یہ وظیفہ نتیجہ آنے تک جاری رکھیں۔
بیٹے کی طرف سے حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے ...

Bir cevap yazın

E-posta hesabınız yayımlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir