Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

ذیابیطس کا دیسی اور روحانی علاج

پاکستان میں ذیابیطس کا مرض روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے۔ ہمارے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جامع اعداد و شمار  مرتب نہیں کیے جاتے اس لیے پاکستان میں ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔ اندازوں کے مطابق تا حال تین کروڑ سے زائد پاکستانی مرد و خواتین ذیابیطس کے مریض بن چکے ہیں۔  مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ تیس سے چالیس سال کی عمر کے افراد میں ذیابیطس کا پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔

صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس عظیم نعمت کی قدر کیسےکیجائے….؟

اس موضوع پر لڑکیوں اور عورتوں کو آگہی دینے کی ضرورت زیادہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں کئی خواتین صحت سے زیادہ اپنے حسن پر توجہ دیتی ہیں۔ اچھا نظر آنے کے لیے اپنے کپڑوں، میک اپ، زیورات، پرفیومز اور دیگر اشیاء پر بہت زیادہ رقم خرچ کرنے پر تیار رہتی ہیں لیکن اپنی صحت کی حفاظت یا صحت کی بحالی  کے لیے مناسب خوراک پر، ورزش پر اور رات میں بھرپور نیند پر توجہ نہیں دیتیں۔

مردوں میں بھی اپنی صحت کے معاملات میں دلچسپی کا رجحان زیادہ نہیں ہے لیکن مردوں میں اپنی خوش نمائی کے لیے فکر مند رہنےا ور رقم خرچ کرنے کی شرح عورتوں کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔

پاکستان میں ذیابیطس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے  جوان عمری سے ہی اپنی صحت کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔

 

ذیابیطس کو کیسے ٹالا جائے یا اس سے محفوظ کیسے رہا جائے….؟

جن لوگوں کے والد، والدہ یا دونوں کو ذیابیطس ہے انہیں بھی چالیس سال کی عمر کے بعد ذیابیطس کا مرض ہوسکتا ہے۔ ذیابیطس کی فیملی ہسٹری رکھنے والے سب مرد و خواتین کو تیس  سال کی عمر کے بعد اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے۔ اس حوالے سے چند نکات آئندہ کسی مضمون میں لکھوں گا۔

ذیابیطس کے مریضوں کو شوگر کنٹرول میں  رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے گردوں، قلب، بلڈپریشر اور آنکھوں کی صحت کا بھی بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ انہیں یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ ان کی خون کی رگوں میں سختی اور تنگی نہ ہونے پائے اور اعصاب پر ذیابیطس کے منفی اثرات تا دیر روکے جاسکیں۔

ذیابیطس کے مریض ہوں یا ذیابیطس کی فیملی ہسٹری رکھنے والے مرد و خواتین  ان سب کو اپنا وزن کنٹرول میں رکھنا چاہیے۔  وزن کی زیادتی سے شوگر کنٹرول میں رکاوٹیں آتی ہیں جبکہ بڑھا ہوا وزن کم  کرلینے سے شوگر بھی بآسانی کنٹرول ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس میں مفید قدرتی اجزاء:

ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ کئی قدرتی اجزاء کا استعمال بھی ذیابیطس میں فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ان میں دار چینی(Cinnamon)، گڑمار بوٹی(Gymnema Sylvestre)، بھنڈی(Lady Finger)، سہانجنا(Moringa)، گھیکوار(Aloe Vera)، میتھی دانہ(Fenugreek seeds)،   کریلا(Bitter Gourd)، ادرک(Ginger) کڑی پتہ (Curry Leaf)، السی کے بیج (Flax Seeds)لوبیا (Beans)اور بعض دیگر اجزاء شامل ہیں۔

 

 

مجربات  وقار یوسف عظیمی :

ہمارے ہاں ذیابیطس کے مریضوں میں دار چینی، بھنڈی اور سہانجنا کےاستعمال سے زیادہ فوائد کا  مشاہدہ ہوا ہے۔دیگر قدرتی اجزاء  کےمفید اثرات بھی ظاہر ہوئے ہیں تاہم ابھی یہاں مندرجہ بالا تین قدرتی اجزاء کا ذکر کررہا ہوں۔

دار چینی (Cinnamon) :

دار چینی (سیلونی ) ثابت لے کر گرائنڈر میں اس کا باریک سفوف بنالیں۔ یہ سفوف چوتھائی ٹی اسپون کی مقدار میں صبح نہار منہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔

سہانجنا(Moringa):

سہانجنے کی پتیاں درخت سے توڑ کر پانی سے دھوکر سائے میں خشک کرلیں جب پتیاں پوری طرح خشک ہوجائیں تو انہیں گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ اس سفوف کو باریک چھلنی میں چھان کر کسی کھلے منہ کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ سہانجنے کی خشک شدہ پتیوں کا یہ سفوف ایک ٹی اسپون کی مقدار میں روزانہ صبح سادہ پانی کے ساتھ لینا مفید ہے۔

بھنڈی (Lady Finger):

شوق سے کھائی جانے والی سبزی بھنڈی کئی غذائی اجزاء کی فراہمی کے ساتھ ذیابیطس میں شفا میں بھی مددگار ہے۔

رات کے وقت چار عدد تازہ بھنڈیاں لے کر انہیں اچھی طرح دھولیں۔ بھنڈی کا اوپری حصہ اور نچلا حصہ کاٹ کر علیحدہ کردیں۔ اب اسی کٹی ہوئی بھنڈی کو کاٹ کر تین یا چار لمبے سلائس بنالیں اور انہیں آدھا گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے  بھگودیں۔ یہ پانی صبح نہارمنہ پی لیں۔

ذیابیطس اور کلر تھراپی :

رنگ و روشنی سے علاج یا کلر تھراپی کے مطابق :

بینگنی شعاعوں میں تیار کردہ پانی(Purple Charged Water)ذیابیطس میں مفید ہے۔

رنگ و روشنی سے علاج سے استفادے کے خواہش مند ذیابیطس کے کئی مریضوں کو میں نے   ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ یہ پانی بھی  پینے کا مشورہ دیا ، الحمد للہ اکثر مریضوں  کو کافی افاقہ ہوا۔

رنگ و روشنی سے علاج کے بارے میں تفصیلات جاننے کے خواہش مند قارئین میرے والد محترم n کی کتاب ‘‘رنگ و روشنی سے علاج’’ اور ‘‘کلر تھراپی ’’ کا مطالعہ فرمائیں۔

ذیابیطس کا روحانی علاج:

صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورۂ الرحمٰن  (55) کی آیات  19 اور 20

مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ O بَيْنَـهُمَا بَـرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ O

اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک پیالی پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔

 

نوٹ: ذیابیطس کے مریض اس مرض میں مفید کسی بھی قدرتی شے کا استعمال اپنے مستند معالج کے مشورے اور ان کی نگرانی میں کریں۔

 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

h

یہ بھی دیکھیں

بوعلی سینا اور البیرونی کی گفتگو اور کورونا وائرس

بوعلی سینا اور البیرونی درمیان ہوئی گفتگو  آج ہزار برس بعد بھی کورونا وائرس سے ...

کورونا وائرس اور دارچینی

دنیا بھر میں سائنس دان  کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی تلاش میں مصروف ...

Bir cevap yazın

E-posta hesabınız yayımlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir