Pazar , 8 Eylül 2024

ذہانت اور قابلیت کے باوجود ناکامیاں کیوں….؟

پاکستانی نوجوان، لڑکے اور لڑکیاں بہت قابل ہیں۔ ہمارے جوانوں نے امریکہ، کینیڈا  اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے لیکن کئی نوجوان ذہانت اور قابلیت کے باوجود تعلیمی میدان میں یا کیریئر میں کامیابیاں حاصل کیوں نہیں کر پارہے….؟

کئی افراد کی کامیابی میں ایک بڑی  رکاوٹ ہے….ڈپریشن۔

اسٹریس، ٹینشن  اور ڈپریشن کی وجہ سے کئی قابل طالب علم امتحانات ٹھیک طرح نہیں دے پاتے۔ ڈپریشن سے متاثر کسی طالب علم کے گریڈز کم آئے تو کسی کا پورا سیمسٹر ہی ضائع ہوگیا۔ کئی افراد ڈپریشن کی وجہ سے اپنے پروفیشن یا بزنس میں آگے نہ بڑھ سکے۔

یاد رکھیے….! ڈپریشن قابل علاج ہے۔ مناسب علاج، اہل خانہ اور دوستوں کی توجہ اور تعاون کے ساتھ کوئی شخص ڈپریشن پر جلد ہی قابو پاسکتا ہے۔

بیماریاں جسمانی بھی ہوتی ہیں، اعصابی اور نفسیاتی بھی اور بعض بیماریوں کو روحانی امراض کہا جاتا ہے۔

قرآن پاک  کتاب ہدایت ہے۔ قرآن نور ہے۔ اس نور میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے امراض سے شفا بھی موجود ہے۔

احساس کمتری، مایوسی، دل شکستگی، وسوسوں، برے خیالات، ڈراؤنے خواب، زندگی سے مایوسی، خودکشی کے خیالات، اسٹریس، ٹینشن  اور ڈپریشن سے نجات پانے کے لیے قرآنی آیات، اسمائے الٰہیہ اور درود شریف کا ورد کرنے بہت بڑی تعداد میں مریضوں کو تیز رفتاری سے شفا ملی ہے۔

 

ڈپریشن کا ایک روحانی علاج:

صبح شام اکیس  اکیس مرتبہ

لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم،

سبحان اللہ، و تبارک اللہ رب العرش العظیم،

والحمد للہ رب العالمین

 تین تین   مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پئیں۔

نماز کی پابندی کریں۔ وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء

یاحی، یاقیوم، یاحفیظ، یاسلام

کا ورد کرتے رہیں۔ حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔

اگر آپ کے عزیز رشتہ داروں میں، احباب میں ڈپریشن کے مریض ہیں تو آپ انہیں بتا سکتے ہیں کہ طبی علاج کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہیں۔ شفاء کے لیے قرآنی آیات، اسمائے الٰہیہ کا ورد کریں اور درود شریف پڑھیں۔

ڈپریشن کے مریضوں کے لیے شہد، کھجور، گل بابونہ، الائچی، سیب، عرق گلاب اور دیگر کئی قدرتی اجزاء کا استعمال بھی مفید ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

قلب کے اسرار و رموز

عرصہ دراز سے ہم یہ سنتے اور بولتے آرہے ہیں کہ انسانی جذبات و خیالات …

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف جنات، …

Bir yanıt yazın

E-posta adresiniz yayınlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir