Notice: WP_Scripts::localize işlevi yanlış çağrıldı. $l10n parametresi bir dizi olmalıdır. Komut dosyalarına rastgele verileri iletmek için bunun yerine wp_add_inline_script() işlevini kullanın. Ayrıntılı bilgi almak için lütfen WordPress hata ayıklama bölümüne bakın. (Bu ileti 5.7.0 sürümünde eklendi.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ السلام – روحانی ڈائجسٹـ
Çarşamba , 16 Ekim 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ السلام

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ السلام

خوف اور نقصان سے حفاظت، خاوند یابیوی کے رویہ میں درستی، ظاہری وباطنی اسرار کے انکشاف اور استخارہ کے لیے ‘‘اَلسَّلَامُ’’ کا ورد…. 

اَلسَّلَامُ 

اَلسَّلَامُ کے لغوی معنی بےعیب ، سلامتی والا اور حفاظت کرنے والا کے ہیں یعنی Source Of Peace، وہ ذات جو خود ہرعیب ونقائص سے مبرا ہو اور دوسروں کے لیے سلامتی کا باعث ہو۔

سپردگی ، تسلیم ورضا ، صلح، امن وسلامتی و حفاظت ، چین و سکون ، عیوب ونقائص سے برات و حفاظت ، خالص ہونا یہ سب سلام کے معنوں میں آتا ہے۔
متقی لوگ اپنے تمام امور اللہ کے حوالے کرتے ہوئے اللہ سے حفاظت اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ اَلسَّلَام نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے اور سیدھی راہ دکھاتا ہے۔
امام راغبؔ اصفہانی نے کتاب مفردات میں اس اسم کے بارے میں وضاحت فرمائی ہے، وہ لکھتے ہیں کہ اَلسَّلَام اور اَلسَّلَامۃ ان معنوں میں ہے کہ وہ ہر قسم کے ظاہری اور باطنی عیوب و نقائص سے مبرا و منزہ ہے۔ حضرت امام غزالی اللہ تعالیٰ کے اَلسَّلَام ہونے کی بابت فرماتے ہیں کہ وہ ہستی جس کی ذات ہر عیب سے اور جس کی صفات ہر نقص سے پاکہو۔
قرآن کریم میں لفظِ سَلَام مختلف پیرایوں میں استعمال ہوا ہے۔ اللہ کی اپنی صفت کے حوالے سے بھی اور مومنوں کو اس صفت کو اختیار کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بھی ….
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کو سوره حشر میں بیان کیاگیاہے۔ 

هُوَ اللّـٰهُ الَّـذِىْ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَۚ الْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ 
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ، پاک ذات، سلامتی والا، امن دینے والا، نگہبان ہے۔[سورۂ حشر(59):آیت23]
تفسیر رُوح البیان میں لکھا ہے ’’اَلسَّلَامُ‘‘ ہر قسم کی آفت اور نقص سے محفوظ ہے، تمام تر نقائص سے پاک ہونے کی وجہ سے اور سلامتی عطا کرنے میں بڑھا ہوا ہونے کی وجہ سے اُسے ’’اَلسَّلَامُ‘‘ کہا گیا ہے۔
حضرت عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ
 اِنَّ اﷲَ ھُوَ السّلَامُ 
‘‘ بے شک اللہ ہی تو سلام ہے’’۔ اس لیے جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو التحيات پڑھا کرے۔ کیونکہ جب وہ یہ دعا پڑھے گا تو آسمان و زمین کے ہر صالح بندے کو اس کی یہ دعا پہنچے گی۔
ایک جگہ یہ الفاظ تحریر ہیں :
 إنَّ الله هُوَ السَّلامُ
وَ مِنْهُ السَّلامُ وَإلَیْهِ السَّلامُ
’’بیشک اللہ خود سلام ہے۔ تمام سلامتی اسی کی طرف سے ہے اور اسی کی جانب پلٹتی ہیں ‘‘۔
[ابن عبدالبر، ابن اثیر] رسول اللہ ﷺـ کی ایک دعا احادیث میں اس طرح منقول ہے۔ حضرت ثوبان ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز کے بعد تین مرتبہ فرماتے استغفر اللہ ، پھر فرماتے :
اَلّلھُم اَنتَ السّلَامُ وَمِنکَ السَّلَام تَبَارَکتَ یاَ ذوالجَلالِ وَالاِ کراَم
ترجمہ:’’اے اللہ! تو سلام ہے، اور تجھ سے ہی سلامتی ہے، تیری ذات بڑی بابرکت ہے، اے بزرگی اور کرم والے‘‘۔
[صحیح مسلم؛ ابو داؤد؛ سنن نسائی] علمائے کرام اسم مبارک ’’اَلسَّلَامُ‘‘ کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہ جمالی اسم ہے، اس کے اعداد 131ہیں۔ہر نماز کے بعد چالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھ لیا جائے تو ان شاء اللہ آفات و شیاطین سے حفاظت ہو گی۔
مریض کے سرہانے بیٹھ کر بیمار کا دایاں ہاتھ تھام کر نمازِ مغرب کے بعد ایک سو ستر 170مرتبہ اس کا ورد کرکے مریض پر دم کیا جائے تو ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ کے فرمودات کے مطابق اسم مبارک ’’السلام‘‘ جمالی اسم ہے اور اس کے اعداد 131 ہیں۔ کوئی شخص بیمار ہو تو اس کے لیے ایک سو گیارہ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر اس پر دم کیا جائے، گھبراہٹ اور بے چینی محسول ہوتو دو سو مرتبہ پڑھ کر دل کے مقام پر دم کیا  جائے اور پانی پر دم کرکے پلایا جائے۔ حضرت نے اسم الٰہی السلام کے اعداد مندرجہ ذیل نقش کی صورت میں مرتب فرمائے ہیں۔ [بحوالہ شمع شبستان ِ رضا]

حضرت اشرف علی تھانویؒ اس اسمِ مبارک کی خاصیت کے متعلق فرماتے ہیں کہ ’’کسی مریض کے پاس بیٹھ کر اس کے سرہانے دونوں ہاتھ اُٹھاکر39بار بلند آواز سے ’’اَلسَّلَامُ‘‘ کا ذکر اس طرح کرے کہ مریض سن لے ۔ انشاءاللہ اس کو شفا نصیب ہوگی۔ [اعمالِ قرآنی ] کسی پاک جگہ بیٹھ کر ایک ہی نشست میں سوا لاکھ(125000) مرتبہ کسی مریض کے لیے ’’اَلسَّلَامُ‘‘ کا ورد کرکے مٹھائی یا کسی میٹھی چیز پر دم کرکے لوگوں میں تقسیم کرنے سے مریض کو ان شاء اللہ صحت یابی ہوگی۔
اس مبارک اسم کو کسی پاک برتن میں زعفران سے لکھ کر (برتن چینی کا یا مٹی کو ہو سکتا ہے یا دھات کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے) اگر چالیس دن یہ نقش مریض کو پلایا جائے تو نفسیاتی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں اور وہ وسوسوں سے سلامتی میں رہے گا۔
تین ہزار مرتبہ
یا رحمن یا رحیم یاسلام
تین دن تک کسی بیمار کے لیے پڑھا جائے تو مریض کو ان شاء اللہ بہت جلد صحت یابی ہوگی ۔
شدید مرض میں مبتلا مریض کے سرہانے بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے اسماء ’’یاللہ یاسلام‘‘ کی تسبیح اس طرح پڑھیں کہ تسبیح مریض کے سر پر مس ہوتی رہے۔ جب پڑھ لیں تو تسبیح کو مریض کے تکیہ کے نیچے رکھ دیں۔
جو شخص ایک سو پندرہ 115مرتبہ یہ اسم پڑھ کر کسی مریض پر دم کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو صحت و شفا عطا فرمائیں گے۔
[حصن حصین۔ تاج کمپنی لمیٹڈ صفحہ45] کسی عورت کا بچہ سخت بیمار ہو تو اس عورت کو چاہیے کہ بچے کو دودھ پلانے کے دوران ہر روز تین مرتبہ
سَلاٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھالیا کرے تو اللہ کے فضل و کرم سے بچہ جلد شفاء پائے گا۔
حاملہ خواتین بھی دورانِ حمل مندرجہ بالا طریقہ پر عمل کریں تو ان شاء اللہ صحت اور تندرست بچہ جنم دیں گی۔
اگر کوئی بیماری کے غلبہ کی وجہ سے بے ہوش ہوجائے تو مریض کے سرہانے باوضو تین سو مرتبہ اس اسم ِ مبارک کو پڑھنے سے مریض کی بے ہوشی کی حالت ختم ہوجائے گی اور اس اسم کی برکت سے مریض کے حواس ان شاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔
ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یہ اسمِ مبارک پڑھنے سے انسان شیطانی وساوس سے سلامتی میں رہتاہے۔
بےخوابی میں مبتلا شخص سوتے وقت باوضو ہوکر اول وآخر درود شریف کے ساتھ اس اسم کا 111مرتبہ ورد کرے ان شاء اللہ نیند سکون سے آئے گی ۔
سر میں سخت درد ہو تو دوسرا شخص باوضو دحالت میں مریض کے ماتھے کو انگشت شہادت اور انگوٹھے کی مدد سے پکڑے اور سات مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھ کر دم کر دے تین مرتبہ کے اس عمل سے سر درد کی شکایت میں ان شاء اللہ افاقہہوگا۔
آدھے سر کے درد میں مبتلا مریض کے لیے کوئی دوسرا شخص سورج نکلنے سے پہلے سات مرتبہ یاجبّار خالی انگلی سے اس کے ماتھے پر لکھے اور پھر تین مرتبہ اس کے سر کو پکڑ کر
’’یاجبّار یاسلام ‘‘
سات سات مرتبہ پڑھ کر دم کر دے ان شاء اللہ آرام آئے گا۔
اگر کوئی شخص بری عادات میں مبتلا ہو تو اہل خانہ میں سے کوئی اس اسم پاک کو 313 مرتبہ پڑھ کر اس شخص کو پانی پر دم کر کے 7 دن تک پلائے۔
اگر کوئی شخص کسی بلا یا مصیبت میں گرفتار ہے تو وہ سوره قریش (سورہ نمبر 106) ستر 70مرتبہ اور اسم مبارک یا سلام سو مرتبہ پڑھے، انشاء اللہ مصیبت سے نجات ملے گی۔
بعد از غسل سفید کپڑے پہن کر قبلہ رو ہوکر اوّل گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھ کر تین ہزارمرتبہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم یاسلام
کا ورد تسبیح پر کیا جائے، آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور پھر اُٹھ کر مریض پر دم کردے یا دوا یا پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے تین یا پانچ یا سات روز یہ عمل کرنے سے انشاءاللہ بیمار تندرست ہوجائے گا۔
جو شخص چاہے کہ اس کے علم اور ذہن میں تیزی اور قوت حافظہ تیز ہو، اسے چاہیے کہ وہ اس اسم مبارک کو بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ چند دنوں میں ہی قوت حافظہ بہتر ہوگی ان شاء اللہ اسے مزید علم وحکمت سے نوازا جائے گا۔
کوئی بھی آپریشن کرانے سے پہلے اور آپریشن کی تکلیف کے نجات اور اس کی کامیابی کے لیے درود شریف کے ساتھ یَا سَلامُ ایک سو چونتیس (134)مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیں، پھر مسلسل یاسَلاَمُ یَا سَلامُ کا ورد کرتے رہیں، آپریشن کے وقت بھی یہی ورد رکھیں اور درود شریف بھی پڑھتے رہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی فرماتے ہیں کہ:
چلتے پھرتے بیٹھتے وضو بے وضو ’’یاسلام‘‘ کا ورد کرنے سے آدمی ہر طرح کی آفاتِ اراضی وسماوی سے اور دنیاوی مصیبتوں سے محفوظ رہتاہے۔
تینتیس 33مرتبہ پانی پر دم کرکے پلانے سے ہر قسم کی بیماری دور ہوجاتی ہے اور اس اسم مبارک کی برکت سے گھر میں رزق کی فراوانی ہوجاتی ہے۔
[روحانی نماز از خواجہ شمس الدّین عظیمی ]
ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کے لئے
اسم الٰہیہ ’’یاسلاَمُ‘‘ کی تسبیح
’’یا َ سلاَ مُ ‘‘ وہ بابرکت اسم الہٰی ہے کہ جس کا ورد کرنے والا خطرات سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ حفاظت اور امن کا اسم ہے، گھر سے نکلتے ہوئے یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ گیارہ مرتبہ پڑھنا چاہیے۔ یہ اسم صحت کے لئے بھی منسوب ہے ۔ گھر میں بیماریوں کے خاتمے کےلیے یا اللہ یا سلام یا رحمن کا 101 مرتبہ ورد یا ایک تسبیح پڑھیں، تسبیح مکمل کرنے کے بعد پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں مریض کو ان شاء اللہ جسمانی عوارض سے نجات ملے گی اور باطنی طور پر بھی سکون ملے گا۔
ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے اللہ کریم کی خاص مہربانی سے شفا یاب ہونے کے لئے علمائے باطن اور بزرگان دین سوا لاکھ مرتبہ یا َسلاَمُ کی تسبیح پڑھنے کی تاکید کرتے ہیں۔
گھر میں کوئی فرد شدید بیمار ہو تو ‘‘یا سلام’’کی تسبیح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ابتداء میں گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد سوا لاکھ مرتبہ یاسَلاَ مُ اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھا جائے اور مریض یا مریضوں کا نام لے کر دعا کی جائے۔
ایک ہی نشست میں سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا اگر مشکل ہو تو، الگ الگ نشست میں بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ بہتر یہ ہو گا کہ گھر کے ہر فرد کے پاس ایک تسبیح ہو، اور سب فرداً فرداً اوّل و آ خر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ ایک نشست میں 25 تسبیحات پڑھیں ۔
ایک نشست میں اگر پچاس افراد مل کر 25 تسبیحات پڑھیں تو سوالاکھ تسبیح ختم کی جاسکتی ہے…. اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ القابض الباسط

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ الفتاح العلیم رزق میں کشادگی، گناہوں سے بے …

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ الفتاح العلیم

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ الفتاح العلیم امتحان میں کامیابی، یادداشت میں اضافے، …

Bir yanıt yazın

E-posta adresiniz yayınlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir