Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان گھریلو نسخے

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے آسان گھریلو نسخے

 کھانے کا سوڈا

دانت سفید کرنے کے لیے گھریلو طریقوں میں آسان ترین بیکنگ سوڈا کا استعمال ہے۔
دانت چمک داربنانے کیلئے ایک چائے کا چمچہ کھانے کا سوڈا ، ایک چمچہ پسا ہوا نمک، پسا ہواسہاگہ لے کر شیشی میں رکھ لیں۔ اس سے دانت صاف کریں ۔
تھوڑا سا سوڈا لے کر اس میں تازہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور برش کی مدد سے اسے دانتوں پر اچھی طرح لگائیں۔ اس سے پہلے دانتوں کو موٹے ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف اور خشک کر لیں تو بہتر رہے گا۔
پیسٹ کو چند منٹ لگائے رکھنے کے بعد اچھی طرح پانی سے صاف کر لیں۔یہ پیسٹ زیادہ لمبے عرصے تک استعمال نہ کریں۔ یا تو ایک دن چھوڑ کر استعمال کریں یا پھر ہفتہ میں ایک دو بار۔

 نیم کی مسواک

 دیہی علاقوں میں نیم کی مسواک دانتوں کی صفائی کا ایک پرانا طریقہ ہے ۔ منہ کی صفائی کے حوالے سے نیم پر بہت زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔
دانتوں کو صاف رکھنے کے لیے نیم کی چھال یا ٹہنی استعمال کی جاسکتی ہے۔ دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لیے صبح و شام نیم کی مسواک کریں۔ مسواک کے لیے ہر اس درخت کی شاخ استعمال کی جاسکتی ہے جس کے اندونی لکڑی نرم ہو نیم کے علاوہ پیلو، زیتون، کیکر، کنیر، پھلاہی اور کرنج مشہور متبادل ہیں۔
نیم کے چند پتے گرم پانی میں ابال کر دن میں تین چار بار غرارے کرنا مسوڑوں اور دانتوں کے کئی امراض میں فائدہ دیتا ہے۔

 آئل پلنگ oil pulling

ایسنشل آئل یا تیل کا استعمال بھی دانت سفید کرنے والے طریقوں میں کافی وقت سے موجود ہے۔ سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر صبح شام دانتوں پر ملنے سے دانتوں سے خون آنا ، مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے درد میں آرام پہنچتا ہے ساتھ ہی دانت چمکیلے اور مضبوط بھی بنتے ہیں۔
ناریل کے تیل کے آپ نے بہت فوائد سنے ہونگے۔ یہ دانتوں کیلئے بھی جادوئی اثر رکھتا ہے۔ صبح کے وقت دانت صاف کرنے سے پہلے ایک چمچ ناریل کا تیل منہ میں ڈال کر دانتوں کے اردگرد خوب اچھی طرح گھمائیں ا س کے بعد نیم گرم پانی سے اچھی طرح کلی کر لیں۔
مغرب میں یہ طریقہ آئل پلنگ oil pulling کے نام سے زیادہ مشہور ہے۔ اس طریقہ میں کوکونٹ آئل ، السی کے تیل ، یا کسی اور اس قسم کے نامیاتی ویجیٹیبل تیل کو منہ میں ڈال کر کلی کرنے کے انداز میں ہلایا جا تا ہے اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کرکے منہ کو صاف کر لیا جاتا ہے ۔

اسٹرابیری

دانت سفید کرنے کے لیے ایک مقبول عام چیز، سٹرابیری Strawberryہے، کیونکہ اس میں دانتوں کو صحت مند اور سفید کرنے والے بہت سے قدرتی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ سٹرابیری کا ٹکڑا چند منٹ دانتوں،مسوڑھوں پر ملنے سے ان پر جما ہوا گاڑھا میل(پلاک) دور ہو جاتا ہے۔
دو یا تین عدد تازہ سرخ سٹرابیری لے کر انہیں مسل لیں اور اچھی طرح دانتوں پر مل دیں۔ دو سے تین منٹ کے بعد کلی کرلیں۔ سٹرابیری میں پایا جانے والا میلک ایسڈ دانتوں کو چمکا دے گا۔
دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کیلئے ایک نسخہ یہ بھی ہےکہ سٹرابیری کو میش (گودا)کرکے اس میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے ٹوتھ برش سے پانچ منٹ دانتوں پر لگا رہنے دیں پھر دانتوں پر اچھی طرح برش کریں کہ پاؤڈر اور اسٹرابیری پیسٹ اتر جائے۔
کلی کرلیں۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں، واضح رہے کہ ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ اپنا منہ مکمل صاف کرنا نہ بھولیں تاکہ سٹرابیری کی دانتوں پر لگی مٹھاس بھی نکل جائے۔

لونگ، تلسی اور ملیٹھی

مسوڑھوں کی صحت اور چمک میں لونگ بہترین کردار ادا کرتی ہے۔اس میں کیمیائی جزEugenol پایاجاتا ہے جو جراثیم کش اثرات کا حامل ہے۔ لونگ کو ایک طاقتور اینٹی سیپٹک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، دانت یا مسوڑے پر لونگ کا تیل بھی لگایا جاتا ہے۔
تلسی کے پتے بھی قدرتی جراثیم کش اثرات کی حامل ہیں ، تلسی کا استعمال دانتوں کے پلاک اور بدبو دار سانسوں میں مفید ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے تلسی کے چند پتے باقاعدگی سے چبائے جائیں۔
ملیٹھی کی جڑوں میں دو ضروری مرکبات Licoricidinاور Licorisoflavinپائے جاتے ہیں یہ دانتوں کے خلا میں جراثیم کی پیداوار کو روکتے ہیں اور بدبودار سانسوں کے خلاف نبردآزما رہتے ہیں۔دانتوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیےایک چٹکی ملٹھی سفوف لے کر متاثرہ دانت پر رکھیں یا روزانہ اس سفوف سے دانت برش کریں۔

 لیموں،  کیلے کا چھلکا اور بیگن

لیموں بھی سفید دانت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ فروٹ ایسے ایسڈ پر مشتمل ہے، جو دانت سفید کرتے ہیں۔ ایک لیموں کا چھلکا لیں اور اپنے دانتوں پر لگائیں ۔ آپ لیموں کے رس سے غرارے بھی کر سکتے ہیں، لیکن بعد میں، اس کی ایسيڈك باقیات نکالنے کے لئے کچھ کھانا ضروری ہے۔
یہ طریقہ حساس دانتوں پر نہ آزمایا جائے…

کیلے کے چھلکے کو ضائع مت کریں، اس میں پوٹاشیم، مینگیز اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کا بہترین نسخہ ہیں۔ تقریباً ایک منٹ کیلئے چھلکے کو دانتوں پر رگڑیں اور یہ عمل روزانہ دو مرتبہ کریں، مالٹے کے چھلکے کے بھی ایسے ہی فوائد دیکھے گئے ہیں۔

یہ طریقہ قدیم زمانے سے ہی موثر مانا گیاہے … جی ہاں، حیران نہ ہو، بینگن کا استعمال کرتے ہوئے دانت سفید کرنے کی روایت قدیم دور سے چلی آرہی ہے! آپ کو صرف اس سبزی کی راکھ بنانے کی ضرورت ہے، اور اسے لے کر کسی بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ملا کر اپنے دانت صاف کریں ۔

دانتوں کے لیے صحت بخش عادات

روزانہ صبح اور رات سونے سے پہلے ، اور اگر ممکن ہو تو ہر کھانے کے بعد برش ضرور کریں۔ دانتوں میں خلال اور ماؤتھ واش یا نمک کے پانی سے غرارے بھی مفید ہیں۔ غذاؤں میں سیب، گاجر، گوبھی، مولی، پھلیاں، بارکلے اور سیلری وغیرہ کا استعمال زیادہ کریں، جب آپ گاجریں یا سیب کھاتے ہیں تو ان کا فائبر قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی کرتا ہے، یہ بیکٹیریا کو بھی ختم کرتے ہیں۔

  احتیاط بھی ضروری ہے

دانتوں کو چمکدار بنانے کے ٹوٹکوں کے استعمال کے ساتھ چند احتیاط بہت ضروری ہے مثلاً سگریٹ نوشی سے پرہیز کیونکہ تمباکو دانتوں کو بدنما بنانے کی عام وجہ ہے، سگریٹ نوشوں کے دانت مستقل طور پر بدنما ہوجاتے ہیں ۔ چائے کافی کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کریں۔ نہایت گرم یا نہایت ٹھنڈا مشروب نہ صرف دانتوں کے درد کا عام سبب ہے بلکہ دانتوں کی سفیدی اور چمک کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ ایسے مشروبات پینا ضروری سمجھتے ہیں تو اسٹرا (پلاسٹک کا باریک پائپ) ضرور استعمال کریں تاکہ مشروب براہ راست دانتوں کو نہ چھوئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہربل ٹپس! آسان گھریلو نسخے….

ہم میں ہر کوئی کبھی نہ کبھی دانت کی تکالیف سے پریشان نظر آتا ہے۔ ...

ٹینشن سے دوری! صحت مند زندگی کے لیے ضروری….

                    ماہرین نفسیات کا کہنا ہے ...

Bir cevap yazın

E-posta hesabınız yayımlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir