Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

لڑکیوں اور خواتین میں PCOs کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں


خواتین میں پھیلنے والے مرض پولی سسٹک اوریز سنڈروم (PCOS) کی بنیادی وجہ ہارمون کا عدم توازن ہے۔

پی سی او کی وجہ سے کئی مسائل ہوتے ہیں جیسا کہ موٹاپا،  ماہواری کی بے قاعدگی،  چہرے یاجسم پر بالوں کابڑھ جانا اوربے اولادی  اس کی وجہ سے خواتین شدید ڈپریشن کاشکار ہو سکتی ہے۔ 

PCOs کی وجوہات

لڑکیوں اور عورتوں میں PCO ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں کھانے کی عادات اور غذا کی بڑی اہمیت ہے۔ آج کل لڑکیاں فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ بعض فاسٹ فوڈ زیادہ تر غیرمعیاری تیل میں بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکیاں اور خواتین PCO کے ساتھ ساتھ کئی امراض میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔


موجودہ دور میں کئی امراض کی ایک بڑی وجہ تیز رفتار سے بڑھوتری پانے والی مرغیوں کو بھی سمجھا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کمرشل بنیادوں پر زیادہ تیز رفتاری سے پروڈکشن اور گوشت کے زیادہ حصول کے لیے بعض فارمرز مرغیوں کو غیر معیاری فیڈز کھلارہے ہیں۔ مرغیوں کے غیر معیاری فیڈز میں انتہائی مضر صحت جز آرسینک (Arsenic)کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ آرسینک کی وجہ سے انسانوں کو کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ مچھلیوں کی فارمنگ میں بھی غیر معیاری فیڈز استعمال کی جائیں تو ایسی مچھلیوں پر مشتمل انسانی غذائیں صحت کے لیے مفید نہیں بلکہ مضر ہوسکتی ہیں۔
سفید شکر ، مصنوعی فروٹ جوسز، غیر معیاری فوڈ کلرز اور پری زرویٹوز (Preservatives) کا زیادہ استعمال بھی کئی امراض کا سبب بن رہا ہے۔

پی سی او کا ایک قدرتی علاج

لیموں کے رس کے ساتھ گرم پانی پینا نہ صرف وزن کو کم کرتا ہے، بلکہ یہ پی سی او ایس سے بھی محفوظ رکھتا ہے، لیموں میں شامل اجزاء خواتین کے اندرونی نظام کو ان اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کاربوہائیڈریٹ غذائیں
کاربوہائیڈریٹ غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں نشاستہ ہو، مثلا تلے ہوئے آلو، چاول وغیرہ ، اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آلو ، چاول اور دیگر نشاستے دار اشیاء کو معیاری تیل میں تلا جائے ۔ غیر معیاری تیل میں بنائے گئے فرنچ فرائز ، برگر اور دیگر نشاستہ دار غذائی اشیاء سے کئی امراض میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں۔
اناج سے تیار شدہ غذا کھائیں
بیماریوں سے محفوظ رہنے اور اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ تازہ سبزیوں ، تازہ گوشت، اناج، دودھ، دہی اور معیاری روغنیات پر مشتمل غذائیں استعمال کی جائیں۔ اناج سے مراد گندم ، جو، جوار، باجرہ ،دالیں اور بعض پھلیاں ہیں۔
اپنی روزانہ غذاؤں میں صحت کو تقویت دینے والے اناج کو مناسب طریقوں سے شامل رکھنا ضروری ہے۔
سبزیاں کھائیں
سبزیاں جتنی زیادہ کھائی جائیں اتنی ہی فائدہ مند ہیں، خواتین کو یومیہ بنیادوں پر کم سے کم ایک وقت سبزی کھانی چاہیے، ہری اور تازہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
ایکسرسائیز کو معمول بنائیں
ایکسر سائیز صحت مند زندگی کی ضمانت ہے، پی سی او ایس سمیت دیگر اندرونی بیماریوں کے لیے یوگا اور وزن کو کم کرنے میں مدد گار ایکسرسائیز زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔

رسولی کا روحانی علاج
کئی اقسام کی رسولیوں کا علاج تو صرف آپریشن ہی ہے۔ البتہ بعض گلٹیوں اور رسولیوں کے لیے قدرتی اجزاء پر مشتمل چند نسخوں کے مفید اثرات سامنے آئے ہیں۔ الحمد للہ ….! کئی مریضوں کو اللہ نے شفاء دی ہے۔
محترم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب اپنی کتاب ‘‘روحانی علاج میں لکھتے ہیں کہ ….
رسولی جسم میں کسی بھی جگہ ہو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 
يَا بَد۪يعَ الْعَجَآئِبِ بِالْخَيْرِ يَا بَد۪يعَ

(دائروں کے بیچ میں نقطہ لگا کر اسے اس طرح کاٹیں کہ کراس بن جائے)
کاغذ یا پلیٹ پر زرد رنگ یا زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر پیا جائے۔ یہ روحانی علاج ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

جوان اور صحت مند دل

دھک دھک، دھک…. جی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ...

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض رمضان المبارک مہینہ برکتوں والا اور ...

Bir cevap yazın

E-posta hesabınız yayımlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir