Notice: WP_Scripts::localize işlevi yanlış çağrıldı. $l10n parametresi bir dizi olmalıdır. Komut dosyalarına rastgele verileri iletmek için bunun yerine wp_add_inline_script() işlevini kullanın. Ayrıntılı bilgi almak için lütfen WordPress hata ayıklama bölümüne bakın. (Bu ileti 5.7.0 sürümünde eklendi.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
کیا آپ ماورائی مخلوقات اور پراسرار واقعات پر یقین رکھتے ہیں؟ – روحانی ڈائجسٹـ
Cuma , 13 Eylül 2024

کیا آپ ماورائی مخلوقات اور پراسرار واقعات پر یقین رکھتے ہیں؟

 

جن، بھوت ، پریوں کے واقعات صدیوں سے انسان کو خوفزدہ کرتے رہے ہیں….جنات کے وجود کی تصدیق تو قرآن مجید سے ہوتی ہے…. مگر کیا بھوت پریت، بدروحیں اور آسیب نام کی کسی شے کا اس دنیا میں واقعی وجود ہے ؟…. یا ان کا تعلق تخیل ، توہم پرستی یا بد عقیدگی سے ہے؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ایک عرصہ سے لوگوں ذہن میں ہیں۔
ماضی میں بھوت پریت اور آسیب نظر آنے کے سینکڑوں واقعات ملتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ انسانوں کی آبادی بڑھنے لگی تو آباد خطوں میں غیر مرئی اور آسیبی مخلوقات کا بسیرا مشکل ہو گیا ہے اور وہ انسانوں کے دنیا سے کہیں دور بیابانوں، جنگلوں، صحراؤں ، کھنڈرات اور ایسی ہی غیر آباد جگہوں پر جا بسے ہیں۔ لیکن آج بھی پس ماندہ ملکوں کے لوگ بھوت پریت وغیرہ جیسی مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ترقی یافتہ مغربی ملکوں کے لوگ بھی تمام تر سائنسی ترقی کے باوجود ان باتوں پر یقین رکھتے ہیں۔
کیلی فورنیا کی چیپ مین یونیورسٹی کے 2017 کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 52 فیصد امریکی بھوت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ مقامات آسیبی ہو سکتے ہیں ، 2017ء کے اس سروے کے مطابق 55 فیصد امریکی یقین رکھتے ہیں کہ ماضی میں اٹلانٹس جیسی ترقی یافتہ اقوام بستی تھی، 35 فیصد مانتے ہیں کہ ماضی میں خلائی مخلوق زمین پر آچکی ہے اور 26 فیصد کا ماننا ہے کہ خلائی مخلوق اب بھی زمین پر آتی رہتی ہے۔ 25 فیصد مانتے ہیں کہ ذہن کی قوت سے چیزوں پر تصرف کیا جاسکتا ہے، 19 فیصد امریکی مستقبل بینی اور پیش گوئیوں پر اور 16 فیصد بگ فٹ اور دیگر حیوانی مخلوقات پر یقین رکھتے ہیں۔

Paranormal America 2017

 

اس سے قبل 2015 ء میں چیپ مین یونیورسٹی کے سروے میں آسیب پر یقین کرنے والوں کی تعداد 41.4 فیصد تھی، جو موجودہ تعداد سے لگ بھگ 11 فیصد کم تھی، یعنی امریکا میں ماورائی واقعات پر یقین کرنے والوں کی تعداد سال بہ سال بڑھتی جارہی ہے، 2015ء کے سروے میں 26.5 فیصد لوگوں کا ماننا تھا کہ روحوں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

This Haunted World

 

YouGov کے 2019 کے ایک سروے کے مطابق 10 میں سے 4 (46 فیصد )امریکیوں کا خیال ہے کہ بھوت یا آسیب موجود ہیں، ایک تہائی سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آسیب یا روح کی موجودگی کو محسوس کیا ہے۔ 46 فیصد مافوق الفطرت مخلوقات (جن، پریاں وغیرہ ) پر یقین رکھتے ہیں، 45 فیصد لوگ بھوت و آسیب پر اور 13 فیصد ویمپائر و چڑیلوں پر یقین کرتے ہیں۔ سروے کے مطابق مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھنے کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

https://today.yougov.com/topics/lifestyle/articles-reports/2019/10/21/paranormal-beliefs-ghosts-demons-poll

 

2009ء میں پیو ریسرچ Pewresearch کے زیر اہتمام سروے „میں روحوں سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد 29 فیصد اور بھوت و آسیب دیکھنے والوں کی تعداد 18 فیصد تھی، 15 فیصد نے قبول کیا کہ وہ روحانی عالموں سے ملتے ہیں۔ اس سروے کے مطابق مغرب میں 25 فیصد لوگ علم نجوم اور 16 فیصد نظربد پر یقین رکھتے ہیں۔پیو ریسرچ کے تقریبا 23 مسلم اکثریتی و اقلیتی ممالک میں کیے گیے ایک سروے میں پایا گیا کہ جنوبی ایشیا میں 77 فیصد لوگ بھوت پریت، 35 فیصد جادو سحر پر یقین رکھتے ہیں۔ مغربی ممالک پر کیے گئے پیو ریسرچ کے سروے کے مطابق یونان میں 66 فیصد، یوکرائن میں 60 فیصد، آرمینیا 59 فیصد ، روس 56 فیصد، بلغاریہ 55 فیصد، جارجیا 52فیصد ، رومانیا 44 فیصد، سربیا 41 فیصد، کروشیا 30 فیصد، پولینڈ 25 فیصد، ہنگری 21 فیصد اور امریکا میں 16 فیصد لوگ نظر بد پر یقین رکھتے ہیں۔ جبکہ جادو اور سحر پر یقین کرنے والوں کی تعداد یونان میں 40 فیصد، یوکرائن میں 49 فیصد، آرمینیا 20 فیصد ، روس 44 فیصد، بلغاریہ 41 فیصد، جارجیا 42فیصد ، رومانیا 30 فیصد، سربیا 39 فیصد، کروشیا 25 فیصد، پولینڈ 18 فیصد، ہنگری 14فیصدہے۔

www.pewresearch.org/fact-tank/2015/10/30/18-of-americans-say-theyve-seen-a-ghost/

https://www.pewforum.org/2009/12/09/many-americans-mix-multiple-faiths/

https://www.pewforum.org/2012/08/09/the-worlds-muslims-unity-and-diversity-4-other-beliefs-and-practices/

https://www.pewforum.org/2012/08/09/the-worlds-muslims-unity-and-diversity-4-other-beliefs-and-practices/

 

یو ایس ٹوڈے کے مطابق …ایک ہاوسنگ کمپنی نے امریکا میں ایک سروے کیا یہ جاننے کے لیے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتنے فیصد لوگ ایسے گھروں میں رہنا پسند کریں گے جو آسیب زدہ مشہور ہوں یا جہاں پہلے کوئی فرد خودکشی یا قتل ہوچکا ہو یا جہاں عجیب آوازیں سنائی دیتی ہوں ۔
اس سروے میں 42فیصد لوگوں نے سرے سے انکار کردیا، 30فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ تیار ہیں اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، جبکہ 25 فیصد نے کہا کہ وہ گھر اور ارد گرد کا ماحول دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے ،سروے میں 28 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ایسے گھروں میں رہ چکے ہیں جہاں انہیں غیر واضح عجیب آوازیں یا پراسرار احساس ہوتا ہے۔

https://www.usatoday.com/story/money/nation-now/2017/10/12/would-you-purchase-haunted-house-realtor-com-survey-finds-some-willing/756843001/

2001ء میں ہوئے گیلپ سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین امریکی پراسرار واقعات پر یقین رکھتے ہیں، 41 فیصد لوگ ماورائے ادراک حواس، 37 فیصد مقامات کی آسیب زدگی ، 32 فیصد روحوں کی موجودگی ، 31 فیصد ٹیلی پیتھی ، 26 فیصد مستقبل بینی، 25 فیصد علم نجوم، 21 فیصد مرحومین سے رابطے کے قائل ہیں۔ 2005 کے ایک اور گیلپ سروے کے مطابق ہر تین میں سے ایک امریکی یہ یقین رکھتا ہے کہ ان کے مرنے والے عزیروں کی روحیں ان کے آس پاس ہی رہتی ہیں۔

https://news.gallup.com/poll/16915/Three-Four-Americans-Believe-Paranormal.aspx

https://news.gallup.com/poll/17275/OneThird-Americans-Believe-Dearly-May-Departed.aspx

 

ایسے نظریات برطانیہ میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں، برطانیہ کے ٹیلی گراف اخبار pمیں شایع 2005 اور 2009 کے ایک سروے میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ کے 52 فیصد شرکاء مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔

https://www.telegraph.co.uk/news/newstopics/howaboutthat/10310018/Who-you-gonna-call-Belief-in-ghosts-is-rising.html

YouGov کے 2014 کے سروے کے مطابق تین میں سے ایک (39 فیصد ) برطانوی مکانات پر آسیب زدگی پر یقین رکھتے ہیں، اور 34 فیصد یہ یقین رکھتے ہیں کہ بھوت ہوتے ہیں۔ 28 فیصد نے ماورائی مخلوق کی موجودگی کو محسوس کیا اور 9فیصد مانتے ہیں کہ انہوں نے روحوں سے بات کی ہے۔

https://yougov.co.uk/topics/politics/articles-reports/2014/10/31/ghosts-exist-say-1-3-brits

https://aeon.co/ideas/belief-in-supernatural-beings-is-totally-natural-and-false

2013ء میں امریکہ میں ہوئے سروے Harris Poll کے مطابق 42 فیصد لوگ بھوت ، آسیب پر یقین رکھتے ہیں،36 فیصد لوگ دیگر مخلوقات ، ایلینز وغیرہ پر یقین رکھتے ہیں۔ 64 فیصد کےموت کے بعد زندگی اور 68 فیصد آخرت پر ، 29 فیصد نجوم اور 26 فیصد جادو ٹونے پر یقین رکھتے ہیں۔

https://theharrispoll.com/

بھارت میں معاشرتی ترقی و روابط سے متعلق ادارے CSDSکی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں46 فیصد لوگ بھوتوں اور چڑیلوں پر یقین رکھتے ہیں اور 24 فیصد دست شناسوں سے مشورے لیتے ہیں۔

 

سال 2012ء میں انگریزی اخبار ایکسپریس ٹرابیون کی طرف500 سے زائد پاکستانیوں سے لیے گئے ایک دلچسپ آن لائن سروے کے جواب میں 17 فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یقین کرتے ہیں کہ وہ سپر نیچرل یعنی ماورائی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اس سروے میں 522 افراد نے حصہ لیا تھا، جن میں اکثریت یعنی 82 فیصد مرد تھے، تقریباً 74 فیصد کا تعلق شہری علاقوں سے تھا۔ اس سروے میں 18 سے 25 برس کی عمر کے 46 فیصد پاکستانی شہری جبکہ 25سے 40 برس کے عمر کے 40فیصد پاکستانیوں نے حصہ لیا۔

https://tribune.com.pk/story/474096/pakistan-supernatural-beliefs-survey-17-say-they-have-supernatural-powers

اس سروے میں کیے گئے سوال اور ان کے جوابات کچھ اس طرح تھے:
کیا آپ جادو پر یقین رکھتے ہیں …. ؟
اکثریت (55 فیصد) نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ 34 فیصد نے انکار کیا اور 10 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے ۔
کیا آپ ذیل میں درج کسی ماورائی وجود پر یقین رکھتے ہیں…. (1)بھوت، (2)شیطانی مخلوقات،
(3)ویمپائر ،(4) چڑیل؟
اکثریت51 فیصد افراد بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں جبکہ 25 فیصد کے خیال میں شیطانی شر انگیز مخلوقات، 4فیصد ویمپائرز اور 28 فیصد چڑیلوں کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔ جبکہ 36 فیصد ان تمام ماورائی وجود کا انکار کرتے ہیں۔

کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے دوران کبھی کسی سپر نیچرل تجربہ سےگزرے ہیں ..؟
اکثریت (33 فیصد) نے اس کا جواب دیا کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش تو نہیں آیا مگر وہ یقین رکھتے ہیں کہ ایسا ہوتاہے، جبکہ 28.7فیصد نے انکار کیا ، 23.3 فیصد نے اقرار کیا اور 14.7 فیصد نے کہا کہ شاید ان کے ساتھ ایسا واقعہ ہوچکا ہے۔
مندرجہ ذیل میں آپ کس ماورائی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں….؟
اس سروے میں 55 فیصد افراد نے کہا کہ وہ چھٹی حس پر یقین رکھتے ہیں جبکہ 33 ٹیلی پیتھی کو ماننے والے ہیں۔ 25 فیصد افراد غیب بینی اور مستقبل بینی پر یقین رکھتے ، 18 فیصد افراد سائیکوکائنی سس اور جسم سے باہر روح کی رسائی (OBE)پر یقین رکھتے ہیں، 17 فیصد افراد جسم مثالی(اورا) پر یقین رکھتے ہیں۔ 8 فیصد خود احتراقی (ایسی آگ جو کسی ایندھن کے بغیر جل اٹھے ) اور 4 فیصد پائروکائنسس (انسان کا سوچ کی قوت سے آگ جلانا) کو مانتے ہیں….
کیا آپ یقین رکھتے یا محسوس کرتے ہیں کی آپ ذاتی طور پر اوپر دی ہوئی صلاحیتوں میں سے کسی ایک کے حامل ہیں؟
اس کا جواب 17 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور باقی 83 فیصد نے انکار کیا۔


ماورائی دنیا کے متعلق آپ کا کیا نظریہ ہے….؟
اس کے جواب میں 43 فیصد نے کہا کہ عقل کی رسائی سے باہر سپر نیچرل ورلڈ ہماری دنیا کا حصہ ہے ہم اس کو ثابت تو نہیں کرسکتے مگر وہ موجود ہے۔11 فیصد نے کہا کہ یہ وجود رکھتی ہے اور ہم اسے سمجھ بھی سکتے ہیں۔ 27 فیصد نے کہا کہ یہ محض قدرتی مظاہر ہیں جنہیں ابھی تک جانا نہیں جاسکا ہے۔ جبکہ 19 فیصد کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ بھی وجود نہیں رکھتا۔

اگست 2009ء میں ہوئے ایک گیلپ سروے کے مطابق دو تہائی ( 66 فیصد)پاکستانی کسی نہ کسی مخلوق یا شے کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں، گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گیلپ سروےs کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد افراد جنات ، بھوت آسیب سے ڈرتے ہیں، 34 فیصد کو چھپکلی، لال بیگ مکڑی اور دیگر حشرات کا خوف ہے، 18 فیصد اندھیرے سے گھبراتےہیں ۔

https://gallup.com.pk/bb_old_site/Polls/25-8-09.pdf

 

 

Bir yanıt yazın

E-posta adresiniz yayınlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir