Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ الوھاب الرزاق

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ الوھاب الرزاق

رشتوں کی بندش، شادی میں رکاوٹ سے نجات، کاروبار میں برکت، رزق کی فراوانی، امتحان میں کامیابی، نیک مقاصد میں کامیابی، یادداشت میں اضافے، جھوٹے مقدمہ یا قید سے نجات، حصولِ علم اور عقل و دانش مندی کے حصول کے لیے اسمائے الٰہیہ ‘‘الوَھَابُ الرَزَاقُ ’’ کے وِرد سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

الوَھَابُ

وھاب ، وھب سے مشتق ہے جس کے معنی ھبہ کرنا، ھبہ اس عطیہ کو کہتے ہیں جو کسی غرض کے بغیر دیا جائے۔ الوھاب وہ ہستی ہے جو اپنی مخلوق کو بغیر کسی غرض کے عطاکرنے والیBestower ہے۔

 قرآن میں حضرت ابراہیم ؑ کی دعا ہے کہ

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ وَھَبَ لِیۡ عَلَی الۡکِبَرِ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ لَسَمِیۡعُ الدُّعَآءِ

 تعریف اﷲ کے لیے ہے جس نے بڑھاپے میں مجھے اسمعٰیل اور اسحٰق عطا فرمائے یقیناً میرا پالنہار اللہ دعاؤں کا سننے والا ہے۔[سورۂ ابراہیم (14) :39]

قرآن مجید میں اس اسمِ مبارک کے حوالے سے دو دعائیں موجود ہیں۔ پہلی دعا استقامت کے لیے ہے۔ 

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ھَدَیۡتَنَا وَ ھَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَھَابُ

اے ہمارے رب! ہدایت ملنے کے بعد ہمارے قلوب ٹیڑھے نہ ہوجائیں اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما یقینا تو ہی بہت بڑی عطا کرنے والا ہے۔ [سورۂآلِ عمران (3) :آیت8]

 رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ ھَبۡ لِیۡ مُلۡکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَھَّابُ

اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسا ملک عطا فرما جو میرے سوا کسی کے لائق نہ ہو تو بڑا عطا کرنے والا ہے۔ [سورۂ ص (38):آیت35]

علم الاعداد کے مطابق ‘‘الۡوَھَّابُ’’کے اعداد 14ہیں۔ امام علی رضاؓ، شاہ عبدالعزیزؒ، حضرتاشرف علی تھانویؒ، اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ اور کئی بزرگوں کی کتب میں اسم ِ مبارک ‘‘الۡوَھَّابُ’’کو غربت اور تنگدستی دور کرنے اور غیب سے رزق کے اسباب فراہم کرنے کے لیے خاص تجویز کیا گیا ہے۔
شاہ عبدالعزیز ؒ رزق کی فراہمی اور وسعت کے لیے یہ عمل بتاتے ہیں کہ
دن کے دس بجے وضو کرکے چار رکعتیں نفل چاشت کی نیت سے اداکریں اور سجدہ میں جاکر 104مرتبہ یا وھاب کا ورد کریں۔ ہر ماہ میں سات روز یہ عمل جاری رکھیں۔
اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ رزق میں فراخی اور تونگری کے لیے ایک خاص عمل بتاتے ہیں کہ جمعرات یا جمعہ کو روزہ رکھ کر فجر سے پہلے سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر دو دو رکعت نفل ادا کی جائے اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 15 مرتبہ، قل ہوا للہ 5 مرتبہ اور بعد سلام 41 مرتبہ یا وھاب کا ورد کیا جائے۔
اس کے علاوہ آپ فرماتے ہیں کہ چالیس روز تک روزانہ 700 مرتبہ یہ پڑھا جائے۔

هَبْ لِي مُلْكَ عِشْقِكَ یَا وَهَّابُ
هَبْ لِي مُلْكَ رِزْقِكَ یَا وَهَّابُ 

ایک عمل یہ بھی ہے کہ بعد نماز عشاء یَا وَهَّابُ 444 مرتبہ ایک نشت میں چالیس دنوں تک پڑھا جائے۔ [شمع شبستانِ رضا] نمازِ عشاء کے بعد ایک ہزار مرتبہ الوھاب کا ورد رزق میں برکت کا ذریعہ بنتا ہے۔ کوئی شخص مالی تنگی میں مبتلا ہو تو روزانہ ایک ہزار مرتبہ اسم یاوھاب فجر کی نماز کے بعد پڑھتارہے۔ انشاءاللہ وسائل ملیں گے۔ یہ اسم ایک ہزار مرتبہ کاغذ پر لکھ کر پاس رکھنے سے بھی رزق کی تنگی ختم ہوجاتی ہے۔
اگر کسی شخص کو کوئی حاجت درپیش ہو تو آدھی رات کو مسجد میں یا گھر کے صحن میں تین بار سجدہ کرکے سجدہ سے سر اُٹھاکر سو مرتبہ یا وھاب پڑھے۔ ان شاء اﷲ حاجت پوری ہوجائے گی۔ چاشت کی نماز کے بعد آیت: وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ [سورۂعلق (96):19] پڑھ کر سات مرتبہ یاوھاب پڑھنے سے بندہ مخلوق کا محتاج نہیں رہتا۔
حضرت اشرف علی تھانوی ؒ کے مطابق چاشت کے نوافل میں آخری سجدہ میں 14 مرتبہ یاوھاب کا ورد غنااور قبولیت پیدا کرتاہے۔[اعمالِ قرآنی] اگر کوئی مقصد ہو تو آدھی رات کو ننگے سر کھلی جگہ میں اسم مبارک یاوھاب کا ورد (حسب توفیق) پڑھیں ان شاء اﷲ دعا قبول ہوگی۔ دن میں کسی بھی وقت کسی میدان میں کھڑے ہوکر دعا کے لیے ہاتھ بلند کرکے سو مرتبہ اس اسم کو پڑھنے سے مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔
جس شخص کا ذاتی مکان نہ ہو تو روزانہ بکثرت یاوھاب کا ورد کرتارہے ان شاء اﷲ اس کے ذاتی مکان کے لیے اسباب پید اہوجائیں گے۔
ملازمت کے حصول کے لیے نمازِ فجر اور عشاء کے بعد باوضو حالت میں قبلہ رخ ہوکر اول وآخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ اسم ِ مبارک یاوھاب کا ورد کرنے سے ان شاء اﷲ بہت جلد مراد پوری ہوگی۔
اگر کسی جگہ بارش نہ ہوتی ہو اور قحط اور خشک سالی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہو تو گیارہ آدمی مل کر اسم مبارک ‘‘یاوھاب’’ 71 ہزار مرتبہ پڑھیں اور اول آخر19,19 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔ یہ عمل تین دن مسلسل کیا جائے اور ہر مرتبہ ختم کے بعد بارانِ رحمت کے لیے دعا کی جائے انشاءاﷲ بارانِ رحمت کا نزول ہوگا۔
جو شخص ‘‘یا وھاب’’ کا ورد کثرت سے کرے گا اس کے مزاج میں رحم دلی، نرم خوئی، سخاوت اورفیاضی کی صفات پیدا ہوں گے۔ ایسا شخص کسی سائل کے سوال کو رَدّ کرنا پسند نہیں کرے گا۔
اگر کسی شخص کے سر میں در د ہو تو اس کی پیشانی دائیں ہاتھ سے پکڑ کر یاوھاب پندرہ مرتبہ ایک ہی سانس میں پڑھ کر دم کیا جائے۔ ان شاء اﷲ درد جاتا رہے گا۔
جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ یاحیٔ یا قیوم اور ایک ہزار مرتبہ یا وھاب پڑھے گا تو اﷲ کے فضل وکرم سے اس کے رزق میں کشائش پیدا ہوگی۔

ملازمت کے حصول کے لیے
سوال: میری پریشانیوں کا آغاز اُس وقت ہوا جب مجھے پہلی ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ دوسری ملازمت جلد مل تو گئی لیکن یہاں تنخواہ کم ہونے کے باعث مالی پریشانیاں مسلسل بڑھتی رہیں۔ معاشی مسائل کے حل کے لیے کافی عرصے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن کام یابی نہیں ہورہی ہے۔ آپ کوئی دعا بتائیں تاکہ میں باہر جاکر اپنے مالی حالات بہتر بنا سکوں۔
جواب: مالی حالات کی بہتری کے لیے باہر جانا لازمی نہیں۔ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی آپ کو اچھی آمدنی اور زیادہ سہولتوں والی ملازمت ان شاء اﷲجلد مل جائے گی۔ آدھی رات گزرنے کے بعد ایک مرتبہ درودشریف اور ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ کا اسم یارزاق پڑھیں۔ اس کے بعد پھر درودشریف اور پھر اسم الٰہی یا رزاق ۔ اس طرح اسم الٰہی 101مرتبہ پڑھیں اور بات کیے بغیر بستر پر لیٹ کر دعا کرتے کرتے سوجائیں۔ عمل کی مدت کم از کم 40 روز ہے۔ ہر جمعرات اکیس روپے خیرات کردیں۔ خاندان کے عمر رسیدہ بزرگ کی دست بوسی کریں اور اُن سے اپنے لیے دعا کروائیں۔ [روشن راستہ از ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ؛ روزنامہ ایکسپریس سنڈے میگزین، اتوار 5 فروری 2017ء ]

الرَزَاقُ :

اﷲ رب العالمین خالقِ کائنات ہے۔ اللہ نے تمام اشیاء کو تخلیق کیا تخلیق کی یہ صفت اﷲ نے اشرف المخلوقات انسانوں میں بھی ودیعت فرمائی ہے۔ چنانچہ کمہار کے مٹی سے برتن بنانے سے سائنس دانوں کی دریافتوں تک ہرجگہ تخلیق کی صفات کارفرما نظر آتی ہیں۔ اﷲ احسن الخالقین ہے۔
اﷲ ‘‘رزاق’’ ہے رزق اور اس کے اسباب پیدا فرماتا ہے۔ لیکن دنیا میں رزق کا حصول کسی نہ کسی وسیلہ سے ہوتا ہے۔

قرآن میں اسمِ مبارک ‘‘رزاق’’ ایک مرتبہ سوره ذاریات میں آیا ہے، اس کے علاوہ قرآن میں پانچ مرتبہ اﷲ نے خود کو ‘‘خیرالرازقین’’ بہترین رزق عطا کرنے والا فرمایاہے۔ 

قُلۡ اِنَّ رَبِّیۡ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ وَ یَقۡدِرُ لَہٗ ؕ وَ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَہُوَ یُخۡلِفُہٗ ۚ وَھُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ O

ترجمہ :‘‘ کہہ دیجیے! کہ بےشک میرا رب ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کر دیتا ہے اور جو کچھ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو اللہ اس کا پورا پورا بدلہ دے گا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ہے’’۔ [سورۂ سبا:آیت39]

رزاق کے لغوی معنی رزق اور اس کے اسباب فراہم کرنے والا یعنی Providerکے ہیں۔

اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں۔

اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّۃِ الۡمَتِیۡنُ O

 ترجمہ : ‘‘بے شک اﷲ سب کا روزی رساں قوت والا اور زور آور ہے’’۔[سوره ذاریات:آیت58]

وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ 

ترجمہ : ‘‘بے شک اﷲ روزی دینے والوں میں سب سے بہتر ہے’’۔[سورۂ حج :آیت58]

اس اسمِ مبارک کے اعداد 308ہیں۔ حضرت امام علی رضا فرماتے ہیں کہ جو شخص تین سو آٹھ مرتبہ بعد نماز فجر اس اسم کا ورد کرے اس کا رزق کشادہ ہوگا۔ شیخ بونی ؒ فرماتے ہیں کہ جو نصف شعبان میں کثرت سے اس اسم کو پڑھے گا اور یہ اسم انگوٹھی میں کندہ کرواکر پہنے گا پروردگار اس کے رزق میں برکت عطا فرمائے گا۔ [شمع شبستانِ رضا] فراخی رزق کے لیے اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ نے یہ نقش بھی تجویز فرمایا ہے۔


رزق میں اضافے کے لیے اسم الٰہیہ یارزاق کا ورد….
سوال: مجھے بڑی مشکل سے نوکری ملی ہے۔ لیکن میرے والد میری سروس کے خلاف ہیں۔ میں شادی شدہ ہوں اور بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے میں معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہوگیا ہوں۔ میرا بزنس بالکل ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اولاد میری بالکل عزت نہیں کرتی۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا کاروبار دوبارہ چل پڑے۔
جواب: ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یا رزاق پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور دعا کیا کریں۔ کوشش کریں کہ صبح جلدی سو کر اٹھیں اور نما زقائم کریں۔
چلتے پھرتے وضو بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ [روحانی ڈاک (جلد 4): خواجہ شمس الدین عظیمی ]

اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلویؒ کتاب شمع شبستان رضا میں اور حضرت اشرف علی تھانویؒ کتاب اعمالِ قرآنی میں اسم ‘‘یارزاق ’’کے فضائل وبرکات کے متعلق فرماتے ہیں کہ طلوع صبح صادق کے بعد اور نمازِ فجر سے قبل اپنے گھر کے چاروں کونوں اور سب گوشوں میں کھڑے ہوکر دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھیں رزق میں وسعت اور برکت حاصل ہوگی۔ طریقہ یہ ہے کہ گھر میں قبلہ رخ کھڑے ہوکر عمل کیا جائے اور جو گوشہ قبلہ کی دا ہنی سمت ہو اس سے شروع کیا جائے اور اس کونے سے ہر کونے تک جائے ۔
ملازمت میں ترقی کے لیے نمازِ فجر کے بعد سورج نکلنے سے پہلے اس اسمِ مبارک کا بکثرت ورد کرنا چاہیے۔ اگر کسی شخص کی ملازمت چھوٹ جائے اس کو چاہیے کہ تین دن روزہ رکھے اور فجر کی نماز کے بعد دس ہزار مرتبہ یارزاق کا ورد کرے۔ اول وآخر درود شریف پڑھے۔ انشاءاﷲ اس جگہ پر یا اس سے بہتر جگہ پر اس کو ملازمت مل جائے گی۔
تاجر پیشہ حضرات کے لیے باوضو حالت میں اس اسم ِمبارک کا ورد کرنا انتہائی فائدہ مند ہے۔ کاروباری معاملات احسن طریقہ سے سرانجام پائیں گے۔ جو شخص اسم مبارک ‘‘یارزاق’’ کا بکثرت ورد کرے گا اﷲ کے فضل وکرم سے کشادہ روزی عطا ہوگی۔
اگر کسی کی دُکان چلتے ہوئے بند ہوگئی تو اس اسم کو روزانہ دُکان پر کثرت سے پڑھے انشاءاﷲ دُکان کا کاروبار دوبارہ جاری ہوجائے گا۔ دُکان، دفتر، مکان اور باغات وغیرہ کے لیے بھی یہ اسم مجرّب ہے۔

رشتوں پر بندش، رکاوٹ سے نجات اور شادی کے لیے اسم الٰہی یاو ھاب کا وظیفہ
گیارہ مرتبہ درود شریف :
اللّٰهُـمَّ صَـلِّ عَلَى مُـحَمَّد وَعَلَى آلِ مُـحَمَّد بِـعَدَدِ كُلِّ ذَرَّة مِائَةَ أَلْف أَلْف مَـرَّةوَباَرِكْ وَسَلِّمْ پڑھ کر
101 مرتبہ اسم الٰہی یاوھاب ، اکیس مرتبہ سورہ ٔ بقرہ کی آیت 163، اس کے بعد
اکیس مرتبہ سورۂ حشر کی آیت 24 پھر 101 مرتبہ اسم الٰہی یاوھاب اور آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے بارگاہ رب العزت میں دعا کی جائے۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز یا نوے روز کیا جائے۔
تین ماہ تک ہر جمعرات حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں۔ [روحانی ڈاک : از ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ]

یہ بھی دیکھیں

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ المؤمن المھیمن

اسماء الحسنیٰ سے مشکلات کا حل ۔ المؤمن المھیمن خوف اور نقصان سے حفاظت، خاوند ...

Добавить комментарий

Ваш адрес email не будет опубликован. Обязательные поля помечены *