Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

فینگ شوئی اور آپ کا دفتر – 11

قسط نمبر  11


فینگ شوئی ایک قدیم سائنس ہے اس کا تعلق چین سے ہے۔ فینگ شوئی کے ذریعے آپ اپنے گھر کی تزئین و آرائش میں معمولی تبدیلی سے فطرت کے اصول آپ کے گھر میں روبہ عمل ہوجائیں گے۔ذہنی یکسوئی میں اضافہ ہوسکتا ہے رزق میں آسانی اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
روحانی ڈائجسٹ کے قارئین کے لیے ان صفحات پر چین کے معروف متبادل طریقہ علاج فینگ شوئی پرسلسلہ شروع کیاجارہا ہے۔

 

فینگ شوئی اور آپ کا دفتر 

پچھلے باب میں ہم نے بات کی تھی کہ فینگ شوئی ایک اچھی نوکری کے حصول میں کس طرح مددگار ثابت ہوسکتی ہے، کیرئیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں ایک دوسرے مسئلے کی جو بعد میں حاصل کرنے سے زیادہ اہم بن جاتا ہے ۔ وہ یہ کہ آپ اپنی حالیہ نوکری میں ترقی اور مالی پوزیشن بہتر بنانے کے مواقع کس طرح سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ دفتر میں توانائی کے بہاؤ کو اپنے لئے کس طرح مثبت اور سازگار بناسکتے ہیں۔ اس پر بات شروع کرنے سے پہلے ہم یہ بھی کہنا چاہیں گے کہ ذریعہ معاش میں محنت، توجہ، مستقل مزاجی اور دوڑ دھوپ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے اور اس کا کوئی دوسرا نعم البدل نہیں ہے۔ ہم فینگ شوئی کے ذریعے معاشی کامیابی کے لیے جو بھی ٹپس دیں گے ان کی اہمیت اپنی جگہ لیکن محنت ،توجہ اور مستقل مزاجی کے سامنے اس کی حیثیت ثانوی ہے۔اس بات کو اس طرح سمجھیے کہ اللہ تعالی نے رزق کا ذمہ خود لیا ہے۔لیکن اس کے باوجود یہ ایک حقیقت ہے کہ اس رزق کے حصول کے راستے ہم خود استوار کرتے ہیں ۔
حصولِ رزق کے لئے ہمیں جدوجہد کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہماری رہنمائی بھی کی گئی ہے ۔اس لئے فینگ شوئی کے اصول اپنی جگہ لیکن معاش کے لیے پوری کوشش کرنا اولیت رکھتا ہے۔ آپ اسی مثبت سوچ کے ساتھ فینگ شوئی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں۔
یہ بات تو آپ اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے کہ چی ایک کائناتی توانائی ہے جو پوری کائنات میں گردش کررہی ہے ۔ اس کے مثبت بہاؤ کے اثرات نہ صرف گھریلو بلکہ کاروباری مراکز پر بھی اسی طرح اثر انداز ہوتے ہیں ۔اس کا مثبت بہاؤ دفتر،ہسپتال،اسکول کالجز اور دکان کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہمارے اور آپ کے گھر وں کے لئے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر میں یہ معاش اور مالی معاملات پر براہِ راست اور زندگی کے دیگر معاملات پر بالواسطہ طور پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس بات کو اس طرح سمجھیئے کہ آپ جہاں بھی کام کرتے ہیں وہاں کے ماحول میں گرد دور کرتی چی توانائی آپ کے لئے موافق حالات پیدا کرتی ہے تو آپ زیادہ ذہنی سکون اور تندہی سے اپنا کام سرانجام دیتے ہیں۔ اور اگر گرد دور کرنے والی توانائی منفی بہاؤ کے زیرِ اثر ہے تو آدمی خود کو تھکاوٹ ،الجھنوں اور بیزاری میں پھنسا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ایسے ماحول میں کام کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جاتا ہے۔
اس ماحول کا نتیجہ مایوسی اور فرسٹریشن کی صورت میں نکلتا ہے اور یہ کیفیت اُس کے لیےظاہر ہے کہ مناسب نہیں ہے۔
جس طرح گھروں میں توانائی کے بہاؤ منفی ہونے یااس میں رکاوٹ آنے سے ہماری زندگیوں پر اثر پڑتا ہے اسی طرح دکانوں اور دفاتر ،انڈسٹری کی بڑی بڑی عمارتوں میں دور کرتی چی توانائی بھی کاروباری لین دین اور پروڈکشن کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والے افراد کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ زیادہ دور کیوں جائیں آپ اپنے محلے کی ہی کسی دکان کی مثال لے لیجئے کئی بار ایسا مشاہدے میں آتا ہے کہ ایک ہی طرح کی اشیاء کی دو سے تین دکانوں میں سے کسی ایک پر بہت زیادہ رش دیکھنے میں آتا ہے۔ برابر کی دکان ایسی بھی ہوتی ہے جس کے برابر سے لوگ اس طرح سے گزر جاتے ہیں جیسے اس دکان کا وجود ہی نہیں۔ کئی دفاتر اور انڈسٹری یا بڑے کاروباری مراکز میں عدم دلچسپی،کے ساتھ ساتھ یہ شکایت بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں رہتی یا جلد تھکان ہوجاتی ہے وغیرہ وغیرہ۔غیر متوازن اور منفی لہروں کا اخراج ، اختلافات ، کارکردگی میں گراوٹ اور چوریوں کے خطروں کو بھی بڑھا دیتیں ہیں۔کاروبار میں نفع کی بات تو دور کی بات وہاں تو نقصان ہونے لگتا ہے۔ مینجمنٹ ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتی ہے۔ پروڈکشن ٹارگٹ وقت پر پورے نہیں ہوتے ۔کبھی ملازم چھٹی پر تو کبھی مشین، آلات خراب ۔ فینگ شوئی ان مختلف اقسام کے کا روبار کے لیے کیا اصول فراہم کرتی ہیں ہے ۔انشاء اللہ آنے والے اقساط میں ہم ان پر روشنی ڈالیں گیں۔
***

فی الحال بات کرتے ہیں آج کے موضوع پر….
اگر ملازمت پیشہ افراد سے پوچھا جائے کہ ایک اچھی ملازمت سے کیا مراد ہے تو یہی جواب آپ کو ہرطرف سے ملے گا کہ ایک ایسا ماحول جہاں آپ ذہنی سکون کے ساتھ کام کرسکیں ۔تنخواہ اچھی ہو سہولیات میسر ہوں ۔ساتھ کام کرنے والوں کا تعاون حاصل ہو۔ترقی کے مواقع زیادہ سے زیادہ ہوں۔
چند بنیادی باتیں جو ہر طرح کی ملازمت اور کام کے لیے جاننا اور ان پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ وہدرج ذیل ہیں ۔
فینگ شوئی ہمیں بتاتی ہے کہ چاہے آپ جس سمت میں بھی کام کرتے ہیں اس کا دروازہ اگر آپ کے موافق سمت میں ہے تو یہ آپ کے معاش میں برکت کا باعث بن سکتا ہے۔سب سے اہم بات یہ ذہن میں رکھیئے کہ دھول اور حیاتی توانائی دریا کے دو پاٹوں کی مانند ہیں جو کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔اس لئے آپ جس ماحول میں بھی کام کرہے ہوں وہ دھول اور اور مٹی سے صاف ہونا چاہیے۔میز یا الماریوں کی ریخوں یا کونوں میں بعض اوقات صفائی کے باوجود دھول مٹی رہ جاتی ہے۔ اس کی صفائی کا خصوصی توجہ دیجیئے۔آفس کے کمروں میں آپ کے بیٹھنے کی جگہ اگر شمال کی طرف ہے تو آپ اپنے کیریئیر کے سیکٹر میں ہیں اور اس سمت میں دور کرتی کانKAN لہریں آپ کے کیئریر کے لئے سودمند ثابت ہوں گی۔اگر آپ جنوب مشرقی سیکٹر میں ہیں تو لیLi کی یینگ لہریں آپ کی مالی پوزیشن کے لئے موافق ہوگی۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ دفتر کے کمرے میں زیادہ چہل پہل یا آمدورفت نہ ہو۔ اس سے وہاں کام کرنے والے فرد میں بے چینی پیدا ہوتی ہے اور ذہنی یکسوئی متاثر ہوتی ہے۔ یہ چی توانائی کی کمی کی طرف ایک اشارہ ہے۔
***


اب بات کرتے ہیں بیٹھنے کی پوزیشن اور مقام کی۔ تو فینگ شوئی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ اسٹاف رومز میں یا دفتر میں سب سے اہم کرسی اور میز یا ڈیسک ہے ۔اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کام کے دوران بیٹھتے وقت پشت دروازے کی جانب نہ ہواور نہ ہی پشت پر زیادہ چہلپہل ہو۔
اگر بالکل سامنے دیوار ہے یا یوں کہیئے کہ بیٹھنے کے دوران سیٹنگ پوزیشن کچھ اس طرح بنتی ہے کے آپ کے بالکل سامنے دیوار ہو، تو آپ دیوار سے بہت قریب منہ کرکے نہ بیٹھیئے دونوں ہی صورتیں چی توانائی کا بہاؤ متاثر کرتی ہیں ۔
اپنی میز کو اس زاوئیے پر رکھئے کہ آپ دروازے کو دیکھ سکیں ۔مگر براہ،راست بالکل دروازے کے سامنے بھی مت بیٹھئے۔
دوسری اہم بات یہ کہ جس طرح دروازے کی جانب پشت ترقی میں رکاوٹ ہے اسی طرح کھڑکی کی جانب بھی پشت کا ہونا ناموافق ہے ۔اگر کمرے کے نقشے کی وجہ سے ایسے مقام پر نشست مجبوری ہو توکھڑکی کو بلائینڈز سے مکمل ڈھانپ دیا جائے۔
دفتروں میں کمپیوٹر، ٹیلی فون ،فیکس مشین، پرنٹر، فوٹوکاپیئر کا ہونا ایک بنیادی ضرورت ہے ۔ان چیزوں کے شور سے اور پیدا ہونے والے ارتعاش سے دماغی تھکن ہو سکتی ہے۔ایسی جگہوں پر wind chimesآویزاں کی جاسکتیں ہیں ۔ان کی مدھم آوازیں ماحول کے تناؤ میں کمی کردیں گی جو مشینی شور سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کسی حدتک زائل کرنے اور توانائی کے مثبت بہاؤ کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔
آفس میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دوران کانفرنس ٹیبل کی اس سمت میں بیٹھنے کی کوشش کیجیئے جہاں دروازہ آپ کی نظروں کے سامنے ہو ۔یا آپ اسے واضح طور پر دیکھ سکیں ۔
اگر چھت پر شہتیر گزر رہا ہو تو اس کے نیچے بیٹھنے سے بچنے کی کوشش کریں۔
***


یہ تو ہوگئی بات بیٹھنے کی پوزیشن کی ۔ اب ذرا آپ اپنی میز یا ڈیسک پر نظر دوڑائیے اور سامان کو فینگ شوئی کے اصولوں کے مطابق موافق جگہ پر سیٹ کیجیئے۔اپنا پاکوا چارٹ نکال کر سامنے میز پر رکھ لیجئے۔
اس ارینجمنٹ کو ہم انتہائی آسان انداز میں سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
آپ کے عین سامنے شہرت کا سیکٹر ہے میز پر اس جانب کمپیوٹر۔کی بورڈ یا نوٹ پیڈرکھیئے۔آپ کی میز کی داہنی جانب دولت سے تعلق رکھتی ہے۔ کیش کے لین دین کے معاملات اسی جانب کی دراز سے کیجئے ۔ آپ کی کرسی کے عین پیچھے کی جگہ اچھے تعلقات کا سیکٹر ہے۔وہاں آپ ٹیلی فون رکھیئے۔آپ کے برابر بائیں جانب کے سیکٹرمیں کمپیوٹر فائلیں اور کتابیں رکھنا سود مند اور مددگار ہوگا۔دفتر میں آپ دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔ یہاں ماحول ایسا تشکیل دینا چاہیئے کہ آپ زیادہ کام کرتے ہوئے بھی بیزارنہ ہوں۔ کم سے کم جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کا سامنا ہو۔اس کے لئے کھڑکیاں اگر کھلی رکھی جائیں تو مناسب ہے تاکہ چی توانائی کی آمدورفت بہتر رہے۔ اگر ایساممکن نہیں تو اس صورت میں سبز رنگ نئی اور مثبت توانائی کا باعث بنتا ہے ۔جس کے لئے انڈور گرین پلانٹس کا اضافہ بہت زیادہ سود مند ثا بت ہوتا ہے۔ دائیں جانب خوشنما پھول رکھے جاسکتے ہیں ۔

 

(جاری ہے)

دسمبر 2014ء

 

یہ بھی دیکھیں

فینگ شوئی – 6

قسط نمبر 6 &nbs ...

فینگ شوئی – 5

قسط نمبر 5 &nbs ...

ใส่ความเห็น

อีเมลของคุณจะไม่แสดงให้คนอื่นเห็น ช่องข้อมูลจำเป็นถูกทำเครื่องหมาย *