Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

اعداد بولتے ہیں ۔ قسط 3

اعداد بولتے ہیں ۔ قسط 3

 

علم الاعداد، پیش گوئیوں یا غیب کا علم نہیں ہے، یہ ہندسوں اور حساب کا علم ہے۔ یہ ایک طرح کی سائنس ہے جو دنیاوی اور روحانی دونوں علوم کا احاطہ کرتی ہے۔ حساب توازن کے ساتھ کائنات کے ہر نظام میں نظر آتا ہے۔ چاہے وہ وقت ہو یا رفتار ہو، فاصلہ ہو یا پیمائش ہو، وزن ہو یا تخمینہ ہو، یا پھر کنتی کے اعداد و شمار ہوں۔
اب تک ہم نے علم الاعداد کی تاریخ اور یونانی، کلدانی، عبرانی اور عربی علم الاعداد پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ عربی اور اردو زبان میں حساب جمل یعنی ابجدی علم سے نام کے اعداد نکالنے کا طریقہ کیاہے۔

مغربی علم اعداد 
آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں انگریزی زبان کے حروف تہجی کے ذریعہ نام کے اعداد کیسے نکالے جاتے ہیں۔ علم الاعداد کو مغرب میں نیومرولوجی Numerologyاور ہر انسان کے خاص عدد کو لکی نمبر کہا جاتا ہے۔
مغربی ممالک میں علم الاعداد کے ماہر کہتے ہیں کہ ہر شخص کا ایک لکی نمبر ہوتا ہے جو اس کی خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی شخص کے نام کے الفابیٹ کے اعداد کا مجموعہ ہوتا ہے۔
انگریزی زبان کے اعداد نکالنے کے لیے وہی چارٹ استعمال کیا جاتا ہے جس کی بنیاد یونانی ریاضی دان فیثاغورث نے ڈالی اور اسی کی نسبت اسے فیثاغورثی علم الاعداد Pythagorean Numerologyکہا جاتا ہے۔
کسی بھی انگریزی نام کے اعداد نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک کاغذ پر 1سے 9تک اعداد بائیں سے دائیں ایک سطر میں لکھ لیجیے۔ اب ان اعداد کے نیچے دوسری سطر میں A,B,Cکے حروف لکھنا شروع کردیں۔ حرف A عدد 1 کے نیچے آئے گا، حرف Bعدد 2 کے نیچے اور اس طرح حرف Iعدد9 کے نیچے آئے گا۔ اس کے بعد تیسری سطر میں اس سے اگلے حروف لکھنا جاری رکھیں، یعنی تیسری سطر میں عدد 1 کے نیچے Jاور آخری عدد 9 کے نیچے Rآئے گا۔ اس سے آگے کے حروف چوتھی سطر میں آئیں گے۔ عدد 1 کے نیچے Sاور عدد 8کے نیچے Zآئے گا۔
ہندسوں اور اعداد کی ترتیب یوں ہو گی: 

 

1 2 3 4 5 6 7 8 9
A B C D E F G H I
J K L M N O P Q R
S T U V W X Y Z

ساری اے، بی، سی ان نو اعداد کے نیچے لکھنے کے بعد دیکھیے کہ آپ کے نام کے حروف کے اوپر کون کون سے عدد آ رہے ہیں۔ ان تمام اعداد کو جمع کرلیجیے۔ اس طرح دو ہندسوں پر مشتمل ایک عدد حاصل ہو گا۔ ان دو ہندسوں کو بھی آپس میں جمع کرلیجیے۔ یہی آپ کا لکی نمبر ہے۔
مثال کے طور پر اگر کسی کا نام Asif Akram ہے تو ان دو لفظوں کے حروف کے اعداد اور ان کا حاصل جمع یہ ہیں:
Asif = 1+1+9+6=17
Akram = 1+2+9+1+4=17
اب ان دونوں اعداد کو جمع کریں یعنی:
17+17=36
اب اس عدد کے دو ہندسوں کو جمع کر لیجئے، یعنی: 3+6=9
تو اس طرح آصف اکرم کا لکی نمبر 9ہے۔
مغربی ماہرین لکی نمبر کے کچھ عمومی اوصاف بھی بیان کرتے ہیں، جو کچھ یوں ہیں:
جن کا لکی نمبر 1 ہے وہ آزاد خیال، تخلیقی ذہن کے مالک، پرعزم اور دوستانہ رویہ رکھنے والے فرد ہوتے ہیں۔
جن کا لکی نمبر 2 ہوتا ہے وہ دوسروں کی رہنمائی کرنے والے اور اچھا مشورہ دینے والے ہوتے ہیں، دوسروں کے ساتھ ملنا جلنا پسند کرتے ہیں اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔
جس کا لکی نمبر 3ہے وہ ایک پرامید شخص ہے جو سماجی میل جول میں دلچسپی رکھنے والا اور دوسروں کے ساتھ بات چیت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
لکی نمبر 4 والے لوگ زیادہ منظم اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان کے دوست بہت کم ہوتے ہیں اور یہ مضبوط ارادے کے مالک ہوتے ہیں۔
ایسے افراد جن کا لکی نمبر 5 ہے وہ متعدد اقسام کے ٹیلنٹ رکھنے والے باہمت فرد ہیں، سماجی میل جول کو پسند کرتے ہیں اور سیلز، قانون اور سیاست کے شعبوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
لکی نمبر 6والے لوگ وفادار، خیال رکھنے والے، ذمہ دار اور سخی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، یہ گھر کے کام کاج میں بھی بہت خوش رہتے ہیں۔
جن لوگوں کا لکی نمبر 7 ہے تو وہ گہری سوچ بچار کرنے والے، حاضر دماغ، دلکش، ادبی ذوق رکھنے والے اور روحانی معاملات میں گہری دلچسپی رکھنے والے ہوتے ہیں۔
لکی نمبر 8والے لوگ صاف گو اور اپنے مقصد سے گہری لگن رکھنے والے ہوتے ہیں، یہ بہت محنتی لوگ ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
جن افراد کا لکی نمبر 9 ہے وہ درد دل رکھنے والے فیاض طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ جذباتی بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کو دکھی دیکھ کر بے تاب ہوجاتے ہیں اور ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مدد نہ کرلیں چین سے نہیں بیٹھتے۔
اب ہم اس ماہ علم اعداد کے دوسرے عدد یعنی دو 2 کے خواص بتاتے ہیں ۔

 

2 عدد کے حامل لوگوں کی خصوصیات

علمِ اعداد کے مطابق 2 کا عدد چاند کی علامت ہے۔ چونکہ چاند ٹھنڈک، جاذبیت اور نرمی سے عبارت ہے اس لئے دو عدد کے حامل افراد میں بھی یہ خواص پائے جاتے ہیں۔ اس عدد کو نسوانی یا زنانہ خواص کا حامل بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت رحمت، صبر، بھروسہ، اعتماد، محبت، ایثار و قربانی سے عبارت ہے چنانچہ ان لوگوں میں یہ اچھے خواص کم یا زیادہ پائے جا سکتے ہیں۔ ان لوگوں میں غوروفکر کی صلاحیت تحمل و بردباری، سنجیدگی اور وفا کی خوبیاں بھی ہوتی ہیں۔ یہ لوگ جذباتی وابستگی رکھنے والے اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ محبت، ہمدردی اور حالات سے سمجھوتہ کرنے کے معاملے میں طوفانی مزاج پایا جاتا ہے۔ دوسروں کو بہت کم ناراض کرتے ہیں اور کوئی ناراض ہوجائے تو اس وقت تک رنجیدہ رہتے ہیں جب تک وہ راضی نہ ہو جائے۔فطری طور پر نرم مزاج، تخیل پسند، لطیف جذبات اور روحانی مزاج رکھتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے سے کنارہ کش رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس عدد کے حامل افراد سائنس داں (موجد)، فلسفی، سوشل ورکر، شاعر اور نرس کے شعبوں میں زیادہ دلچسپی سے شامل ہوتے ہیں۔
ان لوگوں میں جو خامیاں دیکھی گئی ہیں وہ بھی ذرا ملاحظہ کر لیجئے۔ دوسروں پر بھروساکرنے کی عادت بعض اوقات انہیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ ان کے اندر صبرو تحمل تو بہت پایا جاتا ہے جب کہ نظم و ضبط نہ ہونے کی وجہ سے اچھے منتظم نظر نہیں آتے۔ جذباتی لحاظ سے اکثر دوسروں کے زیرِ اثر دیکھے گئے ہیں۔ ان کے اندر فطری طور پر غوروفکر کی عادت پائی جاتی ہے مگر اسی عادت کو بعض اوقات بے جا فکرات اور تردّد و تشویش کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔
ان تمام خوبیوں یا خامیوں کے کم یا زیادہ ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ کسی شخص کی تربیت کس ماحول میں ہوئی ہے اور کس طرزِ فکر کو اس نے زیادہ قبول کیا ہے۔ اگر آپ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ عدد دو کے حامل ہونے کے باوجود کسی صاحب میں مذکورہ بالا کئی خوبیاں موجود نہیں ہیں تو سمجھ لیجئے کہ اس میں ان صاحب کی گزشتہ تربیت، ماحول اور طرزِ فکر کا اثررہا ہے۔

 

 

نمبر 2 کے حامل افراد : ایسے لوگ زندہ دل ہوتے ہیں، مذہبی اعتبار سے ان میں استحکام پایا جاتا ہے، مستقل مزاج ہوتے ہیں ۔ کسی سے جلدی مرعوب نہیں ہوتے۔ ایسے لوگ اپنی آمدنی کے مواقع خود پیدا کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کی مدد کرکے خوش ہوتے ہیں لیکن خود کسی سے مدد لینے کے حق میں نہیں ہوتے۔ایسے لوگ جم کر مقابلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ محبت میں سب کچھ نچھاور کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ با ا صول لوگ ہوتے ہیں ،اس لیے زندگی میں دوست کم اور دشمن زیادہ بناتے ہیں۔ اپنے مقصد کے لیے جھوٹ کا سہارہ لینے سے دریغ نہیں کرتے۔  وہ چند نام جن کے اعداد کا حاصل نمبر 1 ہے۔

ابدال
اجمل
احسن
ارشاد
اسد
اسکندر
اشتیاق
اصفہان
اعوان
افضل
امان
امین
انام
انشراح
ایمن
ایمہ
بابو
برکات

 

بینش
بےنظیر
تجلی
تسنیم
توفیق
ثمر
ثمینہ
ثنا
جبین
جمال
جمیل
حسان
حسرت
حسنیٰ
خالق
خسرو
دلبر
ربانی
رزاق
رضا
رضی
رمضان
رہبر
زاویہ
زرقا
زیبا
سرحد
سرور
سلطانہ
سلیمان
سما
سید
شافعی
شاہانہ
شایان
شایستہ

شہاب
شہزاد
صاحب
صباح
صدیقہ
صوفیہ
طالع
ظریف
عادلہ
عاقب
عالمگیر
عالمہ
عروہ
عفیفہ
فاضل
فتح
فرمان
فرہاد

فریدہ
فیروزہ
قاضی
قدرت
قربان
مامون
مانی
ماہی
مبارک
مبشر
محبان
مدحت
مرید
مطہر
معظمہ
ممتاز
منشور
منظر

منعم
مہر
میمون
مینا
نبیل
نجیب
نذیرہ
نصرت
نعمت
نفیس
نوشین
واسع
والی
ودود
کیف
گلِ رعنا
ہادی

شریک حیات اور دوست

عدد دو کا حامل مرد ہے یا خاتون اچھے دوست اور شریک حیات ہو سکتے ہیں۔ ایسے لوگ محبت، غمگساری اور سرشاری میں بھی بے مثال ہوتے ہیں۔ ایسا شوہر اپنی بیوی کی محبت میں سرشار اور بیوی خاوند پر دل و جان سے قربان دیکھی گئی ہے۔ یہ لوگ بہت پر جوش ہوتے ہیں۔بعض اوقات جوش میں اتنے بھر جاتے ہیں کہ آواز بھرّا جاتی ہے یا شدتِ جذبات سے رونے لگتے ہیں۔ یہ ان کی نرم دلی کی نشانی ہے۔ ایسے شوہر یا بیوی کو جذباتی طور پر ہراساں کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیوں کہ اس سے دو کے حامل افرادپر بہت بُرا ذہنی اثرپڑتا ہے۔اس نمبر کے مرد یا خاتون کے لئے شریکِ حیات یا دوست 1، 4 اور 7 عدد کا ہونا زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔ 7، 10، 13، 16، 19، 22، 25اور 28 تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بھی دوعدد کے حامل افراد کے اچھے دوست اور شریک حیات ہوسکتے ہیں۔

 

 

 

علم الا عداد کے ذریعہ ورد کے لیے اسم کا انتخاب: 


اللہ کے وہ اسماء جن کے اعداد کا حاصل 2 آتا ہے یہ ہیں:

خالق رزاق خبیر واسع ودود
ھادی علی والی متعالی مغنی مغیث
دافع منعم مقسط خلاق فاطر

جن افراد کا مفرد عدد 2 ہے وہ اللہ کے ان اسماء کا ورد کریں یا پھر ان اسماء کی انگوٹھی بنواکر پہن لی جائے۔

موافق رنگ اور پتھر

 اس عدد کے افراد کے لئے زردی مائل سنہری رنگ، آف وہائٹ ، سفید اور ہرا رنگ موافق ہیں۔ ان رنگوں کو گھر کی ڈیزائننگ، لباس، پردوں، دروازوں، دیواروں، پینٹنگز، شوپیس اور خواب گاہ میں شامل کیا جا سکتا ہے خصوصاً سبز رنگ کے درخت، پودے اور نائٹ بلب استعمال کر سکتے ہیں۔ ان رنگوں کے ماحول میں رہنے سے یہ لوگ ذہنی طور پر مطمئن اور پُرسکون رہتے ہیں۔ انہیں اپنی انگوٹھی میں قیمتی پتھر بھی ایسے رنگوں کے پہننے جن میں یہی رنگ موجود ہوں۔ یہ پتھر اس طرح انگوٹھی میں لگائے گئے ہوں کہ انگلی سے مس کرتے رہیں۔ عدد دو کے لئے الماس، سچا موتی اور مون اسٹون موافق پتھر ہیں۔

 

صحت اور غذائیت

یہ لوگ اکثر معدے کے امراض میں مبتلا دیکھے گئے ہیں مثلاً بدہضمی،گیس، ورم معدہ اور السر وغیرہ۔ غور کیجئے تو یہ امراض ذہنی تفکرات اور بے چینی سے جنم لیتے ہیں لِہذا ان لوگوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ بے جا تفکرات سے خود کو محفوظ رکھیں۔ سوچنے کی صلاحیت جو فطرت نے عطا کی ہے اسے مفید طرزوں میں استعمال کیا جائے۔ اللہ کی نعمتوں اور نشانیوں میں تفکر کریں، ریسرچ اور تلاش و جستجو کریں، مفید کتابوں کا مطالعہ کر کے اس میں سے اچھے اچھے نکات نکالیں تو فکر کو ایک اچھا زاویہ مل سکے گا ورنہ بے کارباتوں میں جی جلانے سے اپنی ہی انرجی ضائع ہوگی فائدہ کچھ بھی نہ ہوگا۔
ان افراد کو اپنی خوراک میں بند گوبھی، شلجم، توری، تربوز، گاجر، نارنگی، خربوزہ، کھیرا اور سبز پتے والی سبزیاں شامل رکھنی چاہیئں اور گوشت کم استعمال کرنا چاہئے۔

کیرئیر پلاننگ

 اس عدد کے افراد کے لئے سائنس، ریسرچ، سوشل ورکنگ، نرسنگ، فلسفہ، فوٹوگرافی، مصوری کے شعبے مفید ہو سکتے ہیں۔ ان شعبوں میں صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ یہ لوگ روپے پیسے کے لین دین میں بہت مخلص نظر آتے ہیں لیکن عدم نظم وضبط کی وجہ سے کاروبار کے بجائے یہ لوگ ملازمت میں زیادہ آگے جا سکتے ہیں۔ اپنے گھر، دفتر یا کاروبار میں کسی فرد کو ملازمت فراہم کرتے ہوئے اگر اس کے نام کا عدد دو نکلتا ہے تو توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ ایک مفید اضافہ ثابت ہوگا۔ انہیں مناسب ماحول ملے تو یہ لوگ محنتی اور مخلص معاشی رکن دیکھے گئے ہیں۔

 

(جاری ہے)

 

کسی بھی نام کا عدد معلوم کرنے کے لیے درج ذیل باکس میں نام لکھیے





 

 

 

 

ใส่ความเห็น

อีเมลของคุณจะไม่แสดงให้คนอื่นเห็น ช่องข้อมูลจำเป็นถูกทำเครื่องหมาย *