Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

شہد اور دارچینی


شہد اور دارچینی سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دُور 

شہد اوردارچینی مل کر ایک بہترین دوا بن جاتی ہے جس سے کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ۔

موٹاپے سے آج کل بہت لوگ پریشان نظر آتےہے۔ شہد اور دارچینی کے ذریعے وزن بآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر لیں۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کرروزآنہ صبح خالی پیٹ پینا وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ اسکے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔
شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی کرتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد کو مکس کریں، اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔
شہد اوردارچینی مل کر ایک بہترین دوا بن جاتی ہے جس سے کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق شہد کئی امراض میں مفید ہے۔ یہاں تک کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی یہ فائدے مند بتایا جاتا ہے۔ البتہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کو شہد کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ سے کرنا چاہیے۔ دارچینی جسم میں جراثیم یا فنگس بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس مرکب کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

سردی اورکھانسی :

ایک بڑا چمچ شہد کنکنا گرم کرکے اس میں ایک چوتھا ئی چمچ دارچینی پاؤڈر ملالیں۔ اس مرکب کا استعمال کھانسی اور سانس کی تکلیف میں مفید ہے۔

بال جھڑنے کے لیے:

بال جھڑنے یا گنج پن میں گرم زیتون کے تیل میں ایک چھوٹا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ دارچینی ملاکر استعمال کرنا مفید ہے۔ نہانے سے پہلے سر پر یہ مکسچر لگایا جائے۔ اسے پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔ پھر ہلکے شیمپو سے بال دھولیں۔ 

 کولیسٹرول کم رہتا ہے:

بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے شہد اور دارچینی مفید ہیں۔ ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو مستقل اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایک چھوٹی چمچ دار چینی پاؤڈر کو ایک چھوٹے چمچ شہد میں ملا دیں۔ اس مرکب کو ایک کپ پانی یا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ اس سے کولیسٹرول لیول کم رہےگا۔

کیڑا کاٹ لے تو:

شہد اور دارچینی میں جراثیم مارنے کی خصوصیات ہیں۔ شہد اور دارچینی پاؤڈر کو کنکنے گرم پانی میں ملائیں اور ایک پیسٹ بنا لیں۔ اسے جسم کے اس حصے پرلگالیں جہاں کیڑے نے کاٹا ہو۔ ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے سے اس جگہ پر خارش یا تکلیف کم ہوجائے گی۔

تیزابیت میں مفید:

ہاضمے کی خرابی، معدے کی جلن اور تیزابیت میں شہد اور دارچینی مفید ہیں۔ ہر کھانے سے قبل شہد اور دارچینی پاؤڈر مکس کرکے استعمال کرنا پیٹ میں جلن یا بدہضمی کے لیے مفید ہے ۔

کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے:

 دار چینی اور شہد کا گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں ۔ اسے دانوں اور کیل مہاسوں پر لگا کر 15منٹوں کے لیے لگا رہنے دیں ۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ اس عمل کو ہفتے میں دو تین مرتبہ استعمال کرنے سے کیل مہاسوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

 

شفاف جلد:

شہد ایک اچھا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے۔ اسے پینا معمول بنالینا جسم سے بیشتر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ شہد کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہتر بنانے میں مفید ہیں۔

صحت مند دل:

طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہد میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس شریانوں کو سکڑنے سے محفوظ رکھتے ہیں، شریانوں کا سکڑنا حرکت قلب روکنے، یادداشت خراب ہونے یا سردرد کا باعث بنتا ہے، تاہم روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ 2 سے تین چمچ شہد کا استعمال اس سے محفوظ رکھ سکتاہے۔

 

بہتر یادداشت:

طبی ماہرین نے شہد کو ذہنی تناؤ سے لڑنے کی صلاحیت میں مفید پایا ہے۔ شہد یادداشت بہتر بنانے میں بھی مفید ہے۔ شہد میں موجود کیلشیئم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے جو کہ دماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔

معدے کے لیے فائدہ مند:

جراثیم کش ہونے کی وجہ سے خالی پیٹ ایک چمچ شہد پینا نظام ہضم سے جڑے متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے ۔ شہد مضر جراثیموں کو ختم کرکے جسم کے اندر چھوٹے کئی زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔

سر کی خشکی دور :

شہد سے بال دھونا سر کی خشکی میں مفید ہے، اس کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں۔

مدافعتی نظام مضبوط:

شہد میں پولی فائنولز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اگر روزانہ شہد کا استعمال شروع کردیا جائے تو مدافعتی نظام مضبوط ہونے سے اور بیماریوں سے بآسانی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

 

اینٹی بیکٹیریل:

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد میں اینٹی بیکٹیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسے پینے سے معدے میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بچوں کا قد بڑھانا ہے….؟

  مناسب خوراک لینے کے بعد بھی اپنی عمر کے لحاظ سے بچو ں کا ...

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں ڈبوں کے مشروبات کو بائے بائے کہئے ...

Bir cevap yazın

E-posta hesabınız yayımlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir