حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے عطا کردہ وظائف
خوشحالی کا وظیفہ:
حضرت بابا فرید ؒ نے فرمایا کہ ہر روز سو مرتبہ جو یہ دعاپڑھے گا تو وہ شخص خوش حال زندگانی گذارے گا اور حدیث میں بھی آیاہے کہ جس نے یہ دعا دس مرتبہ پڑھی توگویا اس نے دس غلام آزاد کئے۔
مال و دولت میں فروانی :
حضرت بابا فرید فرماتے ہیں کہ جوشحض فرض نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص اور تین مرتبہ سورۂ طلاق کی آیت
وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا O
پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے تین نعمتیں عطا فرمائے گا۔
دراز عمری۔ مال میں کشادگی ۔ اقبال مندی
لڑکیوں کے رشتے اور شادی:
نمازِ تہجد کے بعدایک ایک ہزار مرتبہ دائیں جانب یاحی، بائیں طرف یاقیوم، آسمان کی طرف یاوھاب اور دل پر یااللہ کی ضربیں لگائیں۔
اس کے بعد دعا کریں۔ اس عمل سے دل میں گداز کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ دعا کے الفاظ بار بار دہرائیے اس سے دل کا گداز مزید بڑھ جائے گا۔
دعا ئے صحت :
حصول مراد اور خصوصاً امراض سے نجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھناچاہے ۔
صبح فجر میں فرض و سنت کے درمیان چالیس روز تک اکتالیس مرتبہ روزانہ سورہ فاتحہ اس طرح پڑھی جائے کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے آخر کا ‘‘میم’’ الحمد کے ‘‘لام ’’ سے ملا کر پڑھیں اورالرحمٰن الرحیم کی تین مرتبہ تکرا ر کریں اور تین مرتبہ آمین کہیں ۔
رزق میں برکت کاوظیفہ:
حضرت بابا فریدؒ ارشاد فرماتے ہیں کہ معاشی تنگی دور کرنے کے لئے جمعہ کو رات سونے سے پہلے سورہ جمعہ تلاوت کیا کرو۔اسی طرح سورہ مریم روزانہ بیس مرتبہ بلاناغہ پڑھی جائے۔
قبولیت دعا :
حضرت بابا فرید ؒ فرماتے ہیں کہ
یعنی اللہ تعالیٰ حیا کرتاہے اپنے بندوں سے کہ وہ دونوں ہاتھ پھیلا کر اس کو پکارے اور وہ اس کے ہاتھوں کو خالی واپس کردے۔
جو شخص گوشہ تنہائی میں تازہ وضو کر کے دو نفل پڑھے بعد سلام آسمان کی طرف منہ کر کے دونوں ہاتھ اٹھائے اور ایک سو مرتبہ یَارَبْ پکار کر جو جائز دعا مانگے کا انشاء اللہ قبول ہوگی ۔
مفلسی اور غربت سے نجات
لا حول ولا قوت الا بااللہ العلی العظیم