Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے – روحانی ڈائجسٹـ
بدھ , 4 دسمبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

6 ستمبر کا دن اہل پاکستان کو  1965ء میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے جواب میں  پاکستانی عوام کے اتحاد  ، افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کی یاد دلاتا ہے۔  اللہ کی مدد اور افواج پاکستان کے  شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور کارناموں کے طفیل پاکستان پر اچانک حملہ کرنے والے دشمن کو منہ کی کھانا پڑتی۔  پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے  سب شہداء کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 

6 ستمبر 1965ء وہ دن تھا جب بھارت نے پاکستان پر شب خون مارا- بھارت کا پلان تھا کہ اچانک حملہ کرکے پاکستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کر لیں گے ، بھارت کی اس جارحیت کے جواب میں  افواج پاکستان اور عوام نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا- سروں پر کفن باندھ کر دشمن سے بھڑ گئے، جسموں سے بارود باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے، پاک فضائیہ نے انڈین ائیر فورس کو بے بس کرکے رکھ دیا، پاک فضائیہ کے شاہین اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے لاہور کی فضاؤں میں ایک منٹ میں پانچ بھارتی طیارے تباہ کرکے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ پاکستان نیوی نے  پاکستانی سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا ۔  

افواج پاکستان کے  غازیوں کو اور شہداء کو سلام

 

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کو دبانے کے لیے کی جانے والی غیر قانونی کوششیں  کشمیری عوام کے عزم کے آگے ناکام ہوں گی، ان شاء اللہ ۔ 

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے