Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
روحانی ڈائجسٹ / روحانی ڈائجسٹ / مستقل سلسلے / افق / عظیمی پبلک اسکول کراچی میں فاؤنڈرز ڈے کی پروقار تقریب

عظیمی پبلک اسکول کراچی میں فاؤنڈرز ڈے کی پروقار تقریب


عظیمی پبلک اسکول کراچی میں

فاؤنڈرز ڈے

کی پروقار تقریب میں 

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی شرکت

سلسلۂ عظیمیہ   کے سربراہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کا یوم ولادت 17 اکتوبر ہے۔ اس مناسبت سے عظیمی پبلک اسکول کراچی میں فاؤنڈرز ڈے منایا گیا۔ اس تقریب میں حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی  مہمان خصوصی تھے۔ فاؤنڈرز ڈے کی تقریب میں عظیمی پبلک اسکول کے ہونہار شاگردوں نے مختلف پروگرامز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔ اسکول کے  بچوں نے فروغ علم کے لیے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ خواجہ شمس الدین عظیمی ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدر محترمہ زینب اشرفی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ، دیگر اراکین سوسائٹی ، نگراں مراقبہ ہال پشاور محترم نیاز احمد، نگراں مراقبہ ہال اٹک ڈاکٹر احمد ممتازاختر، نگراں مراقبہ ہال مانچسٹر یوکے محترم شوکت علی، نگراں مراقبہ ہال فیصل آباد محترم رانا صادق محمود، کراچی اور دیگر شہروں سے سلسلۂ عظیمیہ کے کئی اراکین بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ 

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے عظیمی پبلک اسکول کی پرنسپل ، اساتذہ کرام  اور دیگر اسٹاف کو تقریب کے احسن انتظامات پر شاباش دی، حضرت نے بچوں کی کاوشوں کو بہت سراہا اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا، اس تقریب سے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے بھی خطاب کیا۔ 

اس تقریب کی چند تصاویر……….

یہ بھی دیکھیں

سانگھڑ میں محفلِ میلاد

سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام سانگھڑ میں محفلِ میلاد سے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا …

محفلِ میلاد النبیﷺ 2019ء

سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار 16 اور 17 نومبر 2019ء کی شب، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے