Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
روحانی ڈائجسٹ / روحانی ڈاک / بزرگ کی بتائی دعا سے لاکھوں کا فائدہ ہوا!

بزرگ کی بتائی دعا سے لاکھوں کا فائدہ ہوا!

بزرگ کی بتائی دعا سے لاکھوں کا فائدہ ہوا!

:  

 ہمارے والد کو کاروبار میں بہت بڑا نقصان ہوا۔ ان پر تقریباً ساٹھ لاکھ روپے کا قرض ہوگیا۔ آمدنی بہت کم تھی ، دوسری طرف قرض خواہ مسلسل تقاضے کررہے تھے۔ والد صاحب سخت پریشان تھے۔ شوگر کے مریض تو وہ پہلے سے تھے اب ان کا بلڈ پریشر بھی مسلسل ہائی رہنے لگا تھا۔ پابندی سے دوائیں لے رہے تھے لیکن انہیں کوئی افاقہ نہیں ہورہا تھا۔ امی قرض کی ادائی کے لیے کئی وظائف پڑھ رہی تھیں لیکن کہیں سے بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔
ان حالات میں ابوکے ایک جاننے والے نے بتایا کہ انہیں ایک وظیفہ بتایا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ پابندی یہ ہے کہ اسے انتہائی مشکل حالات میں ہی پڑھا جائے۔ وظیفہ پڑھنے کے دوران ہفتے میں تین دن سلسلۂ عظیمیہ کے امام قلندر بابا اولیاء ؒ کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کیا جائے۔ ان صاحب نے ابو کو یہ وظیفہ پڑھنے کی اجازت دےدی۔ 



وظیفہ یہ ہے:

گیارہ مرتبہ درودِ خضری ، 101 مرتبہ اللہتعالی کا اسم یا فتاح اس کے بعد
اکیس مرتبہ سورۂ الطلاق کی دوسری آیت کا آخری حصہ اور تیسری آیت

وَمَنْ يَّتَّقِ اللّـٰهَ يَجْعَلْ لَّـه مَخْرَجًاO
وَيَرْزُقْه مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ فَهُوَ حَسْبُه ۚ اِنَّ اللّـٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖ ۚ قَدْ جَعَلَ اللّـٰهُ لِكُلِّ شَىْءٍ قَدْرًا

اس کے بعد دوبارہ 101 مرتبہ یا فتاح اور آخر میں گیارہ مرتبہ درود خضری پڑھ کر
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی جائے۔
الحمد للہ وظیفہ پڑھتے ہوئے دوسرا مہینہ تھا کہ والد کے کاروبار میں نمایاں بہتری آگئی۔ تیسرا مہینہ آتے آتے تقریباً آدھا قرضہ اُترگیا۔ وہ لوگ جو اپنی رقوم کی فوری واپسی کے تقاضے کررہے تھے اب ان کے ساتھ چھ سے آٹھ ماہ میں قرض واپسی کے شیڈول طے ہوگئے ہیں۔

الحمد للہ….! اس وظیفے کی برکت سے انتہائی سخت مشکلات میں کئی لوگوں کو غیر متوقع طور پر بہت مدد ملی ہے۔ بعض خواتین و حضرات نے مجھے بتایا ہےکہ اس وظیفے کے پڑھنے سے انہیں ایسا لگا جیسے کوئی غیبی مدد آگئی ہو۔
قارئین روحانی ڈائجسٹ کے لیے یہ وظیفہ شایع کیا جارہا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ یہ وظیفہ انتہائی سخت ضرورت کے وقت ہی پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کے اورپر مکمل بھروسہ رکھا جائے ۔ ان شاء اللہ مشکل ترین حالات میں بھی راستے کھلنا اور مسئلے حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے …

روحانی ڈاک – اگست 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   *** مالی مشکلات سے نجات کے …

4 تبصرے

  1. RUBINA SUB RUBY KHTE HAIN

    Muheh buzurk ka bataya hoa wazefe ki izzat chahiye

  2. مرزا فرحان بیگ

    السلام عیلکم،
    میرے بھائی کا نام میرزا فرحان بیگ ہے، وہ بہت پڑھا لکھا ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک سے اس نے کورسز کئے ہیں- مسئلہ یہ ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں سے اسے کوئی نوکری نہیں مل رہی. پہلے وہ بہت اچھی جاب کرتا تھا- کی نے بتایا ہے اس پر عمل کروایا گیا ہے – اس کے لئے علاج بھی کروایا بے لیکن حالات ویسے ہی ہیں. پلیز مدد کر دیں.

  3. Um e hassan

    Asalam o alikum e
    Mujhy ankhon mai kalay motia ki bemari ho gae hai J’s ki waja se binae dn ba dn km hoti ja Rae buhat umeed se apse isk liye koe wazifa or ilaj b zarur Btyn apk ly Dua go rahongn

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے