Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
عید الاضحٰی کی اسپیشل ٹپس – روحانی ڈائجسٹـ
جمعہ , 13 ستمبر 2024

عید الاضحٰی کی اسپیشل ٹپس

عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ اس موقع پر چونکہ گوشت کی فراوانی ہوتی ہے اس لیے اکثر گھریلو خواتین منفرد مزیدار کھانے تیار کرنے کا خاص اہتمام کرتی ہیں۔ عیدالاضحی پر گوشت سے منفرد نت نئے اور لذیذ کھانے تیار کئے جاتے ہیں۔
بقرعید کے بعد عموماً دعوتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتاہے۔ اس کے علاوہ عید کے بعد روزانہ گوشت کھانے کی وجہ سے متلی، معدے میں تیزابیت اور بھاری پن کی شکایت اکثر دیکھنے میں آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگ گوشت اعتدال سے زیادہ کھالیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور ہاضمے کا نظام متاثر ہو کر مختلف پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

بقرعید کے موقع پر چونکہ گوشت کافی مقدار میں دستیاب ہوتاہے لہٰذا اسے محفوظ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کچھ لوگ بقر عید کے گوشت کو محفوظ کرنے کے معاملے میں کافی حساس واقع ہوئے ہیں۔ جس کا اندازہ ایک مہینے بعد بھی ڈیپ فریزر میں موجود بکرے کی ران سے لگایا جاسکتاہے۔ یہ طریقہ بہت غلط ہے کیونکہ گوشت کو زیادہ عرصے تک ڈیپ فریزر میں محفوظ رکھنا مضرصحت ہے۔ اس سے گوشت کے مفید اجزا ضائع ہوجاتے ہیں۔ بقرعید کے حوالے سے ہم چند مفید ٹپس بھی بتارہے ہیں انہیں آزماکر دیکھیں۔

*۔۔۔تازہ اور عمدہ گوشت پیازی یا گلابی رنگ کا ہوتاہے۔ گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے اس کو فریز کرلیں یا اُبال کر پانی خشک کرکے رکھ لیں یا پھر تیز دھوپ میں کپڑے سے ڈھانپ کر تقریباً ڈھائی گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ گوشت میں حسب پسند مصالحے لگاکر اوون میں رکھ دیں۔ پانی خشک ہوجائے تو نکال لیں یا گوشت چھری سے گودکر تیل، نمک، ہلدی ملاکر صاف سھتری رسی میں پروکر لٹکادیں، جب بالکل سوکھ جائے تو کھلے جار میںرکھ دیں۔ جب ضرورت ہو تو اُس کے ٹکڑے کرکے تل لیں۔
*۔۔۔گوشت کو اخبار کے کاغذ میں ہر گز نہ لپیٹیں۔ اخباری کاغذ کی روشنائی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ گوشت کو چھوٹی پلاسٹک کی تھیلوں میں فریز کرنا بہتر ہوگا۔ بڑی پلاسٹک کی تھیلی میں اگر آپ زیادہ گوشت محفوظ کریں گی تو پکاتے وقت آپ کو سارا گوشت پگھلا کر حسب ضرورت نکالنا پڑے گا، پھر بقیہ گوشت کو دوبارہ فریز کرنا حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی ہے۔ کوشش کریں کہ گوشت کو تیل میں پکائیں۔ گوشت پر سے چکنائی صاف کرلیں، خاص طور پر بلـڈپریشر اور دل کے مریضوں کو تو چکنائی والا گوشت ہرگز نہیں کھانا چاہیے۔ صحت مند افراد بھی تقریباً 70گرام گوشت ایک دن میں کھائیں۔ البتہ بچے زیادہ گوشت کھائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
*۔۔۔کچا پپیتا چھلکے سمیت پیس کر بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔یہ گوشت گلانے کے کام آئے گا۔ گوشت کے اکثر کھانوں میں دہی استعمال ہوتی ہے اس لیے عید سے ایک دن قبل آدھا کلو نیم گرم دودھ میں چائے کے دو چمچے دہی ملا کر اچھی طرح یک جان کرلیں۔ اگر آپ چاہیں تو چائے کا ایک چمچہ چینی بھی شامل کردیں، پھر اس کو مٹی کے پیاے میںیا پلاسٹک کے پیاے میں ڈال کر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں پیالہ ہلے نہیں، جم جائے تو فریج میں رکھ دیں۔
*۔۔۔عید کے چند روز قبل اپنا فریج صاف کرلیں تاکہ عید پرجب گوشت فریز کریں تو مشکل نہ ہو۔
*۔۔۔ادرک، لہسن پیس کرایک چٹکی نمک ملا کر فریج میں رکھ دیں۔ ہوسکے تو برف جمانے کی ٹرے میں ڈال کر جمالیں۔ یہ کیوبز کی شکل میں ہوں گے ان کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔
*۔۔۔ہری مرچ اور ہرا دھنیا تھوڑا سا نمک ملا کر پیس لیں۔ اسے بھی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔ پکاتے وقت چائے کا ایک چمچہ ڈال دیں اس سے کھانے کا ذائقہ اور خوشبو بہت اچھی ہوجاتی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں ڈبوں کے مشروبات کو بائے بائے کہئے …

زیتون ۔ ایک پھل فوائد کئی

تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر ہڈیوں میں درد رہتا ہو تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے