Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

دسترخوان : برگر اسپیشل

پیزا برگر

اشیاء :   بن دو عدد، موزریلا چیز حسب ضرورت، ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں )دو عدد، چلی گارلک ساس حسب ذائقہ، پیاز (سلائس کر لیں ) ایک عدد، چکن کباب  چار عدد۔

ترکیب: بن پر چلی گارلک ساس لگا ئیں۔ اس پر تلے ہوئے چکن کے کباب رکھیں۔ ٹماٹر، پیاز اور موزریلا چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں چھ سے سات منٹ تک رکھیں۔ چیز پگھل جائے تو اوون سے نکال لیں۔ مزیدار پیزا برگر تیار ہے۔

زنگر برگر

اشیاء :  چکن فلے اور  بریسٹ بون لیس ٹکڑے آدھا کلو، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، چائنیز سالٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ، تیل حسبضرورت۔

بیٹر کے لیے: میدہ دو چائے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، انڈا ایک  عدد، چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت، نمک آدھا چائے کا چمچ۔

کوٹنگ کے لیے: کارن فلیکس ایک کپ، بریڈ کرمبز ایک  کپ، چپس ایک کپ، بن حسب ضرورت، مایونیز حسب ضرورت، سلاد کے پتے حسب ضرورت، چیز سلائس حسب ضرورت۔

ترکیب : چکن کو تمام مسالوں کے ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

بیٹر کے لیے: بیٹر کے تمام اجزا کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔

کوٹنگ کےلئے: کوٹنگ کے تمام اجزا کو آپس میں مکس کر دیں۔

میری نیٹ کیے ہوئے چکن کو بیٹر میں ڈبو کر تیار کی ہوئی کوٹنگ کے ساتھ کوٹ کر دیں۔

اب اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔ پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔

چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

جمبو بیف برگر

اشیاء :  بیف کا قیمہ آدھا کلو ، نمک ایک چائے کا چمچ ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ، انڈہ ایک عدد ، ڈبل روٹی تین سلائس ، دودھ آدھا کپ ، پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ ، پسا لہسن آدھا چائے کا چمچ ، کیچپ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ چار عدد ، بن دو پیکٹ ، سلاد پتہ حسب ضرورت ، چیز سلائس چار عدد ، بند گوبھی ایک عدد ، گاجر ایک عدد، مایونیز آدھا کپ، فرنچ فرائز ایک پیکٹ ، مکھن 100 گرام ۔

ترکیب : قیمے میں نمک، کالی مرچ،مسٹرڈ پاؤڈر،انڈہ، دودھ میں بھیگے ڈبل روٹی سلائس، پیپریکا، کیچپ،  کٹی ہری مرچیں شامل کر کے مکس کرلیں۔

اب ہاتھوں کو گیلا کر کے مکسچر کے پتلے پتلے کباب بنائیں۔  فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے کباب کو فرائی کرلیں۔  بن کو بیچ سے آدھا کر کے مکھن لگا کر سینک لیں۔  اوپر مایونیز لگائیں سلاد پتہ، کباب اور دوسرابنرکھیں۔

اوپر مایونیز لگائیں۔ سلاد پتہ رکھیں، چیز سلائس اور کباب رکھیں۔  اس کے بعد تیسرے والے بن سے کور کر کے ٹوتھ تک لگا دیں۔

برگر کو کول سلو سیلیڈ اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

کرنچی فلے برگر

اشیاء :چکن بریسٹ فلے دو عدد، نمک تین چوتھائی چائے کا چمچ، کالی مرچ تین چوتھائی چائے کا چمچ، برگر بن چار عدد، سلاد پتے چار عدد، چیز سلائس چار عدد، مایونیز چار کھانےکےچمچ۔

بیٹر کے لئے: میدہ تین کھانے کے چمچ، کارن فلور دو کھانے کے چمچ، بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، انڈہ ایک عدد، ٹھنڈا پانی حسب ضرورت، فرائز سرو کرنےکے لیے۔

ترکیب : ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، نمک، کالی مرچ، انڈہ اور حسب ضرورت ٹھنڈا پانی ڈال کر مکس کریں اور بیٹر بنالیں۔

چکن بریسٹ فلے کو نمک اور کالی مرچ سے میری نیٹ کرلیں۔ اب اسے تیار بیٹر میں ڈپ کرکے شیلو فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ کرسپی اور گولڈن ہو جائیں۔ پھر برگر بن گرم کرکے مکھن اور مایونیز لگائیں۔

اوپر چیز سلائس رکھ کر فرائی چکن کا فلے رکھ دیں۔ اب اس پر سلاد پتے رکھ کر مایونیز لگائیں۔

پھر برگر بن رکھ کر فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

چکن تندوری برگر

اشیاء :برگر چار عدد، چکن آدھا کلو (بون لیس)، چاٹ مسالہ آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، زردے کا رنگ ایک چٹکی، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)، تیل تلنے کے لیے، مایونیزایک کھانے کا چمچ، چلی گارلک ساس دو کھانے کے چمچ،سلاد پتے حسب ضرورت، کھیراحسب ضرورت، ٹماٹر حسبضرورت۔

ترکیب : چکن پر چاٹ مسالہ، پسی لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، زردے کا رنگ، مسٹرڈ پیسٹ اور زیرہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ اب تیل گرم کرکے چکن فرائی کر لیں۔ برگر درمیان سے کاٹ کر ہلکا سا سینک لیں۔ اب اس پر مایونیز اور چلی گارلک ساس لگا کر چکن کا ٹکڑا رکھیں۔پھر اس پر سلاد پتا، کھیرا اور ٹماٹر کاٹ کر رکھ دیں۔

آخر میں برگر کا دوسرا ٹکڑا رکھ کرسروکریں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

زیتون ۔ ایک پھل فوائد کئی

تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر ہڈیوں میں درد رہتا ہو تو …

درست غذا کا انتخاب کیجیے!

صحت و تندرستی اور خوبصورتی کے لیے کئی لوگ غذا  میں تبدیلیوں کا سہارا لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے