نگراں مراقبہ ہال بنکاک تھائی لینڈ زاہد اقبال عظیمی کے چھوٹے بھائی توفیق احمد پیر 30 ستمبر کو کراچی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کر گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم توفیق احمد اولیاء اللہ خصوصاً حضرت بابا فرید الدین گنج شکر سے بہت زیادہ عقیدت و الفت رکھتے تھے۔ آپ سال میں کئی دن پاک پتن میں گزارتے اور ذائرین کی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔
جمعہ کو مرحوم توفیق احمد کی نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز رشتہ داروں کے علاوہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، نائب نگراں کراچی ٹاؤن محبوب خان اور دیگر اراکین سلسلہ عظیمیہ، سلسلہ چشتیہ کے اراکین اور مرحوم کے دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم توفیق احمد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔ ان کی والدہ محترمہ کو، اہل خانہ کو اور سب متعلقین کو صبر جمیل عطا ہو۔
قارئین سے مرحوم توفیق احمد کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔