
ستمبر 2019ء – قسط نمبر 4
پچھلے باب میں ہم نے انسانی جسم کے برقی نظام اور ریفلیکسلوجی طریقہ علاج میں کردار پر کچھ بات کی تھی۔ اس باب میں ہم سمجھیں گے کہ نیوروونز اور ریفلیکس ایکشن کیا ہے اور یہ ریفلیکس ایکشن کس طرح سے ریفلیکس پوائینٹس پر مخصوص دباؤ ڈالنے سے متحرک ہوتا ہے۔
ریفلیکس ایکشن کیا ہے
ایسے افعال جو مرضی کے بغیرکسی اچانک ہونیوالی تحریک کی بِنا پر انجام دئیے جائیں ریفلیکس ایکشن (Reflex Action) یا غیر ارادی حرکت کہلاتے ہیں۔اگر موم بتی یا ا کسی گرم کھولتی ہوئی چیز کو آپ کا ہاتھ چھولے یا لگ جائے تو آپ کا پہلا ردعمل کیا ہوگاآپ انتہائی برق رفتاری سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں گے۔ ایسی اور مثالیں بھی ہیں جیسے تیز روشنی میں آ نکھوں کا جھپکنایا من پسند کھا نے کی چیز کو دیکھ کر منہ میں اچانک پانی کا آجانا وغیرہ۔ اس پورے عمل میں بس لمحہ درکار ہوتا ہے اور ایک لمحہ میں جسم کے ایک حصہ سے سگنل دماغ تک پہنچتا ہے اور پھر اس سگنل کا ردعمل دماغ سے واپس جسم کے اس حصہ تکجاتاہے۔
دماغ سے نکلنے والا اعصابی جال Nerves System جسم کے ہر حصہ تک پھیلا ہوا ہے۔
نیو رون ا عصابی نظا م کی (Nerve Impulse) بنیا دی اکائی ہے۔ یہ محرکا ت کو عصبی رو یعنی نرو امپلز کی شکل میں ترسیل کرتے ہیں اور معلو ما ت کو مر کزی ا عصابی نظا م سے عام ا عضاء تک پیغامات کی شکل میں بھیجتے ہیں۔
نرو امپلز جسم میں پیدا ہونے والے تغیرات کی ایک لہر ہے جو رگوں کے ذریعے پورے جسم میں سفرکرتی ہے۔
جس طرح بجلی کے تاروں میں سے برقی رو گز رتی ہے۔اسی طرح ہمارے پورے جسم میں پھیلی ہوئی یہ رگیں بجلی کے تاروں کا کام انجام دیتی ہیں۔
جب ریفلیکسولوجی طریقہ علاج میں پاؤں یا ہتھیلیوں کے مخصوص مقامات پر ڈالا جانے والا دباؤ تحریک کام کرتا ہے ۔ یہ تحریک مرکزی نظام کو متوجہ کر دیتی ہے جس کے دئیے گئے سگنلز سے کیمیائی مادوں کا اخراج عمل میں آ تا ہے ۔
دباؤ ڈالنے کا طریقہ

ہتھیلیوں اور تلوں پر دباؤ ڈالنے کا سب سے آسان طریقہ انگلی اور انگوٹھے کا استعمال ہے۔معالجین کی اکثریت یہی طریقہ استعمالک
اس کے لئے انگوٹھے کے کشن یعنی چپٹے حصے کو مخصوص حصے یا مقام پر رکھ کر بائیں سے دائیں جانب دباتے ہوئے آہستہ آہستہ مگر گہرائی تک دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ جیسا کہ تصویر میں ظاہر ہے۔ یا پھر ایک انگلی پر دوسری انگلی رکھ کر بھی یہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔
یاد رکھیئے کہ انگوٹھا یا انگلی گاڑھ کر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔اس سے ایک توپریشر صحیح نہیں پڑتا ، دوسرے مریض کے بجائے معالج یا پریشر ڈالنے والے کے انگوٹھے یا انگلی میں درد شروع ہو جاتا ہے۔
دباؤ کے لئے استعمال ہو نے والے آلات:

بعض ریفلیکس پوائینٹ بہت زیادہ اندر ہوتے ہیں۔ جس کے لئے مخصوص ققسم کے ٹولز یا آلات بھی دباؤ ڈالنے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ آلات اس وقت بھی کار آمد ہوتے ہیں جب یہ ریفلیکس مساج آپ خود کر رہے ہوں۔اس کے علاوہ ایسے افراد جن کی انگلیاں لرزتی ہوں۔ انگوٹھے زیادہ دباؤ ڈالنے سے قاصر ہوں یا انہیں کوئی انفیکشن ہو تب بھی ان ٹولز یا آلات کا استعمال مناسب سمجھا جاتا ہے۔
ان آلات میں مختلف جسامت کی گیندیں ، رولرز اوربرش اور پینسل شامل ہیں، جیسا کہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے۔ یہ کام کنگھوں اور کلاتھ پیگز یعنی ان چٹکیوں یا کلپ سے بھی لیا جاسکتا ہے جو سکھانے کے لئے لٹکے ہوئے کپڑوں پر لگائی جاتی ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پریشر چاہے کسی آلہ کی مدد سے ڈالا جائے یا انگوٹھے کی مدد سے یہ دباؤ اتنا گہرا ضرور ہونا چاہیے کہ جِلد سے اندر کی طرف دباؤ محسوس ہو۔ اگر یہ دباؤ بالکل صحیح مقام پر ہوگا تو اس کی شناخت دو طرح سے ہوگی۔ پہلی مریض کو درد محسوس ہوگا یہ ایک اسپارک کی طرح بھی ہو سکتا ہے ۔ اور انگوٹھا یا دباؤ ہٹاتے ہی یہ درد بھی دور ہوجائے گامستقل نہیں رہےگا۔دوسری شناخت اگر اس مقام پر کوئی تکلیف ہ وگی تو جلد کا رنگ بھی بدل سکتا ہے۔
دباؤ کتنی دیر تک ڈالا جائے
یہ دباؤ کتنی دیر تک قائم رکھا جائے….؟ ویسے تو معالجین تجربات کے مطابق مخصوص دورانیہ بھی بیان کرتے ہیں۔ مگر ابتدا میں یہ دورانیہ 15 سیکنڈ تک رکھا جائے ۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ اسے بڑھایا جائے۔ دباؤ ڈالنے کا دورانیہ مختلف عمر کے لوگوں کے لئے مختلف بھی قرار دیا جاتا ہے۔
اس دورانیہ کا انحصار مرض کی شدت اور کیفیت پر بھی منحصر ہے۔ کچھ مخصوس دوارنیہ آپ کی رہنمائی کے لئے درج کئے گئے ہیں۔
- بچوں کےلئے دباؤ کا دو رانیہ 3 سے 7 منٹ
- نو جوانوں کےلئے دباؤ کا دورانیہ 5سے 10 منٹ یہ دورانیہ مریض کی برداشت کے مطابق 5سے 15 منٹ بھی ہوسکتا ہے
- بزرگوں کے لئے دباؤ کا دورانیہ 3سے 7 منٹ
درج ذیل ریفلیکس پوائینٹ کامساج ذہنی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ سر کے درد میں آرام لائے گا ،اعصاب کو پرسکون کر تا ہے اور اچھی نیند لانے میں مددگار ہو

سکتا ہے۔
اس کے لئے ا پنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر دباؤ ڈالئے اور انگوٹھے کی گدی کے پورے علاقے کو کور کرنے کی کوشش کیجئے۔ یہ دباؤ 5سے 7 منٹ تک ڈالئے۔ اگر کسی جگہ درد کی شدت یا اسپارک محسوس ہو تو ا س حصہ کو وقفہ دے کر دہرائیے۔ اور اب بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کو اچھی طرح سہلا لیجئے۔ پھر اس کی مدد سے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے دباؤ ڈالئے۔ اور بیان کردہ طریقےکودہرائیے۔
یہاں بھی دباؤ کم سے کم5 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 10منٹ تک ڈالئے۔
ا گر دباؤ ڈالنے میں مشکل پیش آرہی ہو توبہت ہلکا سا سرسوں کا یا زیتون کا تیل انگوٹھوں پر لگا لیجئے۔
اب اپنے پاوں کی جانب آجایئے۔ دونوں پاوں کے انگوٹھوں پر ہاتھوں کے انگوٹھوں کی مدد سے دباؤ ڈالئے اور اس کا پورا علاقہ یا کشن کور کیجئے۔ یہاں بھی دورانیہ 5 سے 7 منٹ کاہی رکھنا ہے۔ اس عمل کو دن میں کم سے کم ایک بار کیجئے۔ رات کو سونے سے پہلے کر لیجئےیا دن میں کسی وقت کرلیجیے۔
(جاری ہے)
روحانی ڈائجسٹ Online Magazine for Mind Body & Soul
