Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر جراثیم زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں


آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر جراثیم زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔

اختیاری آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش عالمی سطح پر ایک وباء بن چکی ہے۔

 

دنیا کے قدیم  اور معتبر میڈیکل میگزین دی لینسیٹ (The Lancet)میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لاکھوں خواتین بچوں کی پیدائش کے لیے غیر ضروری طور پر آپریشن کرواتی ہیں جبکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش محفوظ قدرتی طور پر بھی ممکن ہوتی ہے۔ 

سن 2000 تا 2015  آپریشن سے بچوں کی پیدائش میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ ممالک میں بچوں کی پیدائش کی خاطر سرجری کرانا دراصل ’فیشن ایبل‘ اور ‘‘ماڈرن’’ ہونے کی علامت تصور کی جاتی ہے۔اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے غیر ضروری آپریشنز ماؤں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، اس لیے ان کو روکنے کی خاطر حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

رائل کالج آف آبسٹیٹر یشنز اینڈ گائنا کالوجسٹ(Royal College of Obstetricians and Gynaecologists)  کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچوں پر زیادہ جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں ۔ سائنسدانوں نے اس حوالے سے خواتین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے آپریشن کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں ان میں موٹاپے اور شوگر کا مرض ہونے کا خطرہ  بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

 

 کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کی   تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ٹم سپیکٹر کا کہنا تھا کہ ‘‘جو بچے فطری طریقے سے پیدا ہوتے ہیں، پیدائش کے وقت ہی بے شمار فائدہ مند بیکٹیریا ان کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا انہیں موٹاپے، دمے اور شوگر جیسے امراض سے بچاتے ہیں اور ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، جس سے وہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیسری دنیا کے بعض ممالک میں زچگی کے لیے  ڈاکٹروں کی جانب سے بھی غیر ضروری طور پر آپریشنز کردیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایسے کیسز میں ڈاکٹرز زچہ کو  فرضی خطرات سے ڈراکر آپریشن کے لیے کہتے ہیں۔ تعلیم کی کمی  ،  صحت  خصوصاً زچہ بچہ کی صحت  کے بارے میں بہت کم معلومات رکھنے والے گھرانے ڈاکٹروں کے ڈرانے پر ایسے غیر ضروری آپریشنز کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔ پیدائش کے لیے حاملہ عورت کی جانب سے آپریشن کی فرمائش ایک فیشن بن گیا ہے لیکن بعض ڈاکٹروں کی جانب سے حاملہ عورتوں اور ان کے اہل خانہ کو ڈرا کر غیر ضروری آپریشنز کروانا  طبی اخلاقیات  (Medical Ethics)کے منافی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف

جنات، آسیب، شر، سحر،حسد، نظربد اور خوف سے نجات کے لیے دعائیں اور وظائف جنات، ...

مغفرت ڈھونڈتی پھرتی ہے کنہگاروں کو

مغفرتـ ڈھونڈتی پھرتی ہے کنہگاروں کو   ماہِ شعبان کی چودہ تاریخ کی شب ایسے ...

प्रातिक्रिया दे

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा. आवश्यक फ़ील्ड चिह्नित हैं *