Notice: Функция WP_Scripts::localize вызвана неправильно. Параметр $l10n должен быть массивом. Для передачи произвольных данных в скрипты используйте функцию wp_add_inline_script(). Дополнительную информацию можно найти на странице «Отладка в WordPress». (Это сообщение было добавлено в версии 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
دعاؤں سے علاج — اعصابی و نفسیاتی امراض — روحانی ڈائجسٹ
Воскресенье , 7 декабря 2025

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

دعاؤں سے علاج — اعصابی و نفسیاتی امراض

Image Map

 


***

خود کو کمتر و حقیر سمجھنا:

سوال: میرا ایک بیٹا جس کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ میٹرک میں دوبار فیل ہوچکا ہے۔ پہلے وہ پڑھائی میں ٹھیک تھا لیکن نویں کلاس میں آنے کے بعد سے بہت ہی ڈراسہما رہتاہے ۔ کسی کے سامنے جانے سے کتراتا ہے، مہمانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا۔ اسے خود پر اعتماد نہیں ہے اوروہ خودکودوسروں سے کمتر سمجھتاہے۔
برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ میرا بیٹا نارمل زندگی بسر کرے۔

۔

جواب:ھر میں اپنے اس بیٹے کو اہمیت دیں۔ اسے چھوٹے چھوٹے کام کہیں اور کاموں کی انجامدہی پر اسے خوب سراہیں۔ اسے روزانہ ورزش کی طرف بھی راغب کریں۔ عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ علق (پوری سورت )پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اوردعاکریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاریرکھیں۔
رات میں بیٹے کےکمرے میں نیلے رنگ کی روشنی کا بلب روشن رکھیں۔


***

بیٹی اداس رہتی ہے:

سوال: میری بیٹی جس کی عمر تیئس سال ہے۔ وہ ہر وقت اداس رہتی ہے۔ نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج ہورہاہے ۔معمولی سا فائدہ ہواہے۔ کتنی ہی خوش کردینے والی بات ہو بیٹی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس کی منگنی ہوچکی ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ اس کے سسرال والے اس رویہ کو محسوس کرکے کچھ کہہ نہ دیں۔ بعض دفعہ بیٹی اپنی ان کیفیات پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس سے نجات ملے مگروہ خود کوبے بس محسوس کرتی ہے۔
محترم بھائی ….! کوئی وظیفہ بتائیں کہ بیٹی کی اداسی ختم ہوجائے۔

جواب: میری بیٹی جس کی عمر تیئس سال ہے۔ وہ ہر وقت اداس رہتی ہے۔ نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج ہورہاہے ۔معمولی سا فائدہ ہواہے۔ کتنی ہی خوش کردینے والی بات ہو بیٹی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس کی منگنی ہوچکی ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ اس کے سسرال والے اس رویہ کو محسوس کرکے کچھ کہہ نہ دیں۔ بعض دفعہ بیٹی اپنی ان کیفیات پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس سے نجات ملے مگروہ خود کوبے بس محسوس کرتی ہے۔
محترم بھائی ….! کوئی وظیفہ بتائیں کہ بیٹی کی اداسی ختم ہوجائے۔
جواب:بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اور رات سو نے سے پہلے مراقبہ میں گلاب کے سرخ پھولوں کا تصور کرے۔ سرخ شعاعوں میں تیارکردہ پانی ایک ایک پیالی صبح شام اسے پلائیں ۔ بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورہ بقرہ کی آیات173کا آخری حصہ:
إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌO
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے اوردعاکرے۔
ہر جمعرات کو بیٹی کی طرف سے حسبِ استطاعت خیرات کردیا کریں۔

۔

 


***

ناامیدی کا غلبہ:

سوال:میرے شوہر ایک سال سے بے روزگار ہیں۔ ان کی کمپنی نامساعد حالات کی وجہ سے بندہوگئی۔ اس کا انہیں بہت صدمہ ہوا۔ انہوں نے دوسری جگہ ملازمت کی کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ ہوئی جبکہ اس کمپنی میں ان کے کئی ساتھی اب برسرِ روزگار ہوچکے ہیں۔اگر انہیں کچھ کہو تو کہتے ہیں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔میں نے ایسا کیا کیا۔ میرے شوہر نامیدی کی باتیں کرتے ہیں ۔ ان پر جمود طاری ہوگیاہے۔ بہت مشکل سےادھار لے کر گزربسر ہورہاہے۔
کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر کوناامیدی ومایوسی کے غلبہ سے نجات ملے۔ وہ روزگار کے حصول کے لیے دل جمعی کے ساتھ کوششیں کریں اور انہیں اچھی ملازمت مل جائے۔

جواب:صبح اورشام کے وقت اکیس اکیس بار سورہ انفال (08)کی آیت نمبر2،تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اپنے شوہر کوپلائیں اوردعاکریں۔
ایک چھوٹی سی ٹوکری میں نارنگیاں بھر کر شوہر جس کمرے زیادہ وقت گزارتے ہیں وہاں رکھ دیں ۔ شوہر کو ہدایت کریں کہ وہ کوشش کریں کہ روزانہ چند منٹ تک ٹکٹکی باندھ کراپنی نگاہیں ان نارنگیوں پر مرکوز رکھیں۔
۔


***

چیزیں توڑنا ،مارنا اورچیخنا:

سوال: میرا بیٹا جس کی عمر بائیس سال ہے۔ گزشتہ دوسال سے پڑھائی چھوڑ کر سارادن گھر میں پڑا رہتاہے۔ بہت تنگ کرنے لگاہے۔ وقت بے وقت باربار کھانا مانگتاہے، اگر نہ دوتو خوب ہنگامہ کرتا ہے اوراگر بے وقت کھانا دے دیا جائے تو چند نوالے کھا کر باقی کھانا چھوڑ کر بڑبڑاتا ہوا چیزیں توڑتا ہوا اُٹھجاتاہے۔
چیخنا چلانا اور چیزیں توڑنا اس کا روزکا معمول بن چکا ہے۔ ساری رات جاگ کر گزارتا ہے،دن میں بھی چند گھنٹے سوتا ہے۔

 

جواب: ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ صبح ، شام، رات ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر اکیس بار
یَا رَبُّ الرَّحَیِیْم یَا رَبُّ الرَّحَیِیْم
یَا رَبُّ الرَّحَیِیْم یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِبِ
بِالْخَیْرُ یَا بَدِیْعُ
تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیتے کوپلائیں ۔ کھانوں میں میٹھے کی مقدار بڑھا دیں۔ نمک کم استعمال کریں اور کھٹی چیزوں مثلاً اچار ، کھٹی چٹنی وغیرہ سے پرہیز کریں۔

 


***

خواب میں ڈرنا:

سوال: میری اہلیہ نے پانچ سال پہلے ایک خوفناک خواب دیکھا ۔اس کے بعد سے وہ خوف میں رہنے لگیں۔ پچھلے چند ماہ سے میری اہلیہ تقریباً روز ہی ڈراؤنے خواب دیکھ رہی ہیں۔ خواب میں خود کو مرتے ہوئے، کسی کا خون اپنے ہاتھوں ہوتے ہوئے، اپنے بیٹوں کے ایکسیڈنٹ دیکھتی ہے ۔
نیند کے دوران کسی وقت ان کے ہاتھوں کی مٹھیاں بھنچ جاتیں ہیں، منہ کف نکلنے لگتاہے ،جسم اکڑ جاتاہے اورپھر چیخ مار کر اٹھتی ہے اورہاتھ پیر چلانےلگتی ہیں۔
۔

جواب: صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورہروم (30)کی آیت 11 ،تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے اپنی اہلیہ کو پلائیں۔
ان سے کہیں کہ رات سونے سے پہلے 101مرتبہ درود خضری :
صلی اللہ تعالٰ علیٰ حبیبہ محمد والہ وسلم
پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ رات میں کم از کم سات گھنٹے سوئیں۔ کھانوں میں کچھ عرصہ کے لئے میٹھا زیادہ لیں، نمک کم کردیں اور کھٹاس بالکل استعمال نہ کریں۔


***

چھپکلی اور دیگر جانوروں کا خوف:

سوال:میری سترہ سالہ بہن کو چھپکلی سے بہت خوف آتاہے۔جس جگہ سے چھپکلی گزری ہو وہ اس کمرے یا جگہ سے دوررہتی ہے۔اس سے چھوٹی بیٹی بلیوں سے ڈرتی ہے ۔یہ جتنا بلی سے دوربھاگتی ہے۔ بلیاں اتنا ہی اسکے پاس آتی ہیں۔خوف وڈر کے مارے اس کا رنگ فق پڑجاتاہے۔
۔
۔

جواب:اس مسئلہ کے حل کے لئے سرخ اور سبز رنگ مفید ہیں ۔
کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق سرخ شعاعوں میں تیار کردہ پانی آدھی آدھی پیالی صبح نہار منہ اور شام کے وقت اور سبز شعاعوں میں تیار کردہ پانی آدھی آدھی پیالی دوپہر اور رات کھانے سے پہلےپلائیں ۔
مختلف حشرا ت الارض اورجانورں کے خوف سے نجات کے لیے درج ذیل عمل کیا جاسکتاہے۔
مٹی کی کوری کٹوری میں پانی بھر کراس میں دو چمچے عرق گلاب ڈال دیں تین مرتبہ
یا حی قبل کل شٔی یا حی بعد کل شٔی
پڑھ کر دم کردیں اور بچوں کو نہار منہ پلادیں۔
۔


***

رشتے بہت مگر….!

سوال:میری عمر پینتیس سا ل ہے۔ میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں اچھے عہدے پر فائز ہوں۔ چندسال پہلے میری شادی ہوئی تھی۔ شوہر سے مستقل گشیدگی کی وجہ سے میں نے خلع لے لیا تھا۔ اس سے میری ایک بیٹی ہے جواب دو سالکیہے۔
بیٹی کی نگہداشت کے لیے میں نے آیا رکھی ہوئی ہے جو میرےساتھ ہی رہتی ہے۔والد صاحب پچپن میں انتقال کرگئے تھے اوروالدہ کا میری شادی کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔بہن بھائی اپنی اپنی دنیاؤں میں مگن ہیں۔
میں اب دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میرے کئی رشتے بھی آئے ہیں لیکن زیادہ تر نے مجھ سے زیادہ میری جاب اورپیسے کو اہمیت دی۔ ایسے رشتوں کومیں نے منع کردیا۔ کچھ رشتے میری بیٹی کی وجہ سے منع ہوگئے۔
میں چاہتی ہوں کہ میرا رشتہ کسی مخلص اور ایمان دارشخص سے طے ہوجائے اوروہ مجھے میری بیٹی کے ساتھ قبول کرلیں۔

 

جواب:عشاءکی نماز کے بعد 101مرتبہ سورۂ بقرہ (2)کی آیت163:
وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ ۖ 
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُO
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اچھا رشتہ آنے اورازدواجی خوشیاں اور راحت و پرسکون زندگی کے لیےاللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں۔
یہ عمل نوّے روز تک جاری رکھیں۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔
رات سونے سے پہلے گیارہ مرتبہ سورۂ بقرہ (2)کی آخری دو آیات، پانچ پانچ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ خانہ کعبہ کے صحن میں موجودہیں۔
جب یہ تصور گہرا ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کےسامنے اپنا مقصد دل ہی دل میں بیان کریں۔
یہ عمل کم از کم اکیس روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔


***

کند ذہن طالبہ…..؟ 

سوال:میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ میں انٹر کی اسٹوڈنٹ ہوں۔
شروع سے ہی میں نے محسوس کیا کہ میں ذہین بچوں کی طرح نہیں سیکھ پاتی۔ ٹیچر جو بات دوسری طالبات کو ایک دو بار بتا کر سمجھا دیتے ہیں۔ مجھے وہ سمجھنے میں دیر لگتی ہے۔ اس لیے کبھی اسکول میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔ میٹرک میں دوپیپر میں رہ گئی تھی۔ اب یہی حال انٹر میںہوا ہے۔
پہلے لوگ مجھے کند ذہن کہتے تھے تو بہت بُرا لگتا تھا مگر اب لگتا ہے کہ شاید وہ صحیح کہتے تھے۔

 

جواب:عزیز بیٹی….! اپنے بارے میں دوسروں کے منفی ریمارکس کو اگر صحیح سمجھ لوگی تو آگے بڑھنے میں خود ہی رکاوٹیں کھڑی کرلو گی۔
تمہارے انداز تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ تم کندذہن ہرگز نہیں ہو البتہ یہ اندازہ ہوا کہ دوران مطالعہ تمہارا ذہن منتشر رہتا ہے۔
خواہ پڑھائی ہو یا دنیا کا کوئی اور کام، ذہنی انتشار کے ساتھ ٹھیک طرح انجام نہیں پاسکتا۔ ہر کام کو ٹھیک طرح کرنے اور بہتر نتائج پانے کے لیے ذہنی یکسوئی انتہائی ضروری ہے۔
ذہنی یکسوئی کیسے حاصل کی جائے اسے سمجھنے کے لیے تم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہونے والے مضمون ‘‘مائنڈ فلنیس’’ کا ابتداء سے بغورمطالعہ کرو۔
پڑھائی میں دل لگنے اور فہم و فراست میں اضافے کے لیے بطور روحانی علاج صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ قمر (54) کی آیت 17

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلـذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پیو اور اپنے اوپر بھی دم کرلو۔
وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسم
یاعلیم
کا ورد کرتی رہو۔
کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق نیلی شعاعوں میں تیار کردہ پانی صبح اور شام ایک ایک پیالی پیو۔


***

حسد کرنا چھوڑ دے

سوال:ہم چار بہنیں ہیں۔ بڑی بہن کی عمر اڑتیس سال ،اس سے چھوٹی کی عمر چھتیس سال ، تیسری بہن کی عمر چونتیس سال اورمیری عمر بتیس سال ہوگئی ہے۔
ہمارے والد کا بارہ سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ بڑی دوبہنیں والد صاحب کی بہت چہیتی تھیں۔ والد صاحب کے انتقال کے بعدانہوں نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا اور گھر داری میں لگ گئیں۔ ہم دوچھوٹی بہنوں نے دن رات محنت کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اوراب اچھی جگہ ملازمتکررہیہیں۔
بڑی دوبہنوں نے خود تو شادی نہیں کی لیکن ہمارا جب بھی رشتہ آتاہے توبڑی بہنیں گھر میں ایک طوفان کھڑاکردیتی ہیں کہ رشتے کی بات آگے نہ چلے۔ اس کے لیے وہ ۔ایسے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں کہ ہمیں بتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ شایدوہ اس بات سے حسد کرتی ہیں کہ ہم اچھا پڑھ لکھ کر اچھی جگہ ملازمت کررہی ہیں۔اکثر والدہ صاحبہ سے جھوٹ بول کر ہمیں ذلیل کرواتی رہتی ہیں۔
ہم ایک عرصے سے یہ سب کچھ والدہ صاحبہ کی وجہ سے درگزر کررہی ہیں مگر برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ہمارے گھر میں روز تو تو میں میں ہوتیرہتیہے۔
آپ سے گزراش ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں کہ ہماری دونوں بڑی بہنیں ہماری مخالفت کرنا چھوڑ دیں اور ہمارے رشتوں کی بات خو ش دلی سے چلنے دیں۔

 

جواب:آپ دونوں چھوٹی بہنیں صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ سورۂ النساء (4) کی آیت 53-54
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں ۔
عشاء کی نماز کے بعد یا رات سونے سے پہلے سورہ اعراف(7) کی آیت 189میں سے
هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا 
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اچھی جگہ رشتہ طے ہونے، خیر و عافیت کے ساتھ رخصتی اورخوش گوار ازدواجی زندگی کے لیےدعاکریں۔
حسب استطاعت صدقہ کرتی رہیں۔
دونوں بہنیں چلتے پھرتے وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یَا اَللہ ُحَفِیْظُ یَا عَزِیْز
کا وردکرتی رہیں۔

 


***

گالم گلوچ کرنے والے پڑوسی

سوال: ہم نے ایک جگہ نیا فلیٹ لیا ہے۔یہاں پڑوس کے گھر سے لڑائی جھگڑے اورگندی گندی گالیوں کی آوازیں آتی ہیں جس کی وجہ سے ہم میاں بیوی بہت پریشان ہیں۔ میرے شوہر نے پڑوسی سے بات کی کہ دیکھیں اس طرح بچوں پر بُرا اثر پڑے گا تو انہوں نے میرے شوہر کوبھی پہلے بُرا بھلا کہا اور پھر گالیاں دیناشروعکردیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گھر میں ہم جو مرضی آئے کریں گے تمہیں جو کرنا ہےکرلو ۔
چند دنوں بعد انہوں نے ہمیں مختلف طریقوں سے تنگ کرنا شروع کردیا۔ کبھی کچرا ہمارے دروازے پر ڈال جاتے ہیں تو کبھی اتنا پانی بہاتے ہیں کہ سارا پانی ہمارے دروازے کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے۔
ابھی چند ہی دن قبل عید الاضحیٰ کے موقع پر ان کے گھر میں بڑے پیمانے پر قربانی ہوئی اور انہوں نے اپنے جانوروں کی آلائشات اور گندگی بلڈنگ کے مین گیٹ کے سامنے جمع کردی، یہ کچرا میرے شوہر اور بلڈنگ کے ایک دوسرے مکین نے اپنے پیسوں سے اُٹھوایا۔
پڑوس کےاس گھر کے بڑے تو ایک طرف ان کے بچے بھی بہت شرارتی ہیں۔ میرا چھوٹا بیٹا اسکول سے آتاہے تو اس کو طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں،اگر میں کچھ کہوں تو ان بچوں کی ماں مجھ سے لڑنے دوڑتی ہے۔
ہم نے کمیٹی والوں سے شکایت کی ہے مگر وہ بھی اس سلسلے میں بےبس معلوم ہوتے ہیں۔

 

جواب:رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ ہود(11)کی آیت نمبر 52 کا ابتدائی حصہ :
وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ 
گیارہ گیارہ مرتبہ دورد شریف کے ساتھ پڑھ کران لوگوں کو ہدایت ملنے اور انہیں پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہنے کی توفیق ملنے کیدعاکریں۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء:
یَا مُوْمِن ُ یَاحَفِیْظُ یَا سَلَام
کا ورد کرتی رہیں۔

 


***

انکوائری نہ ہوجائے….

سوال:میں شادی شدہ ہوں میرے چاربچےہیں۔
ایک سال پہلے ہمارے ادارے میں ایک نئے آفیسر آئے تھے۔ اُنہوں نے میرے کام میں بغیر کسی وجہ کے نقص نکالنے شروع کردیے۔ ان باتوں سے میری خود اعتمادی میں بہت کمی آئی۔ اب میں کسی بھی اہم مسئلے پر اعتماد کے ساتھ بات نہیں کرپاتا۔ اپنے سینئر سے بات کرتے ہوئے میں نروس ہوجاتا ہوں۔
چند ماہ پہلے ہمارے ڈپارٹمنٹ میں کچھ افراد پر ادارے کی رقم خرد برد کرنے کے الزامات لگے۔ وہ لوگ تو رفتہ رفتہ اس پریشانی سے باہر نکل آئے لیکن میں کسی بدعنوانی میں کبھی ملوث نہ ہونے کے باوجود بھی آج تک خوف میں مبتلا ہوں۔
لوگ کہتے ہیں کہ بُرا وقت آئے تو چوروں کے ساتھ بے گناہ بھی پکڑے جاتے ہیں۔ بلکہ کبھی کبھار تو چور بچ جاتے ہیں اور بےقصور کو سزا بھگتنی پڑجاتی ہے۔ اِن باتوں سے میرے اعصاب مزید کمزور ہوگئے ہیں۔ میں یہ سوچ سوچ کر روزمرتا ہوں کہ اگر میرا سامنا کسی انکوائری کمیٹی سے ہوا تو میں کیا کروں گا۔ میری آواز اور میرے چہرے نے انکوائری کے وقت میرا ساتھ نہ دیا تو افسران مجھے قصور وار سمجھیں گے ۔
میں چاہتا ہوں کہ دفتر میں کسی انکوائری کے وقت میں نروس نہ ہوں اور مجھ بےقصور کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔

 

جواب:اعصاب کو تقویت دینے اور خوداعتمادی میں اضافہ کے لیے آپ مراقبہ سےمددلیجیے۔
صبح فجر کی اذان سے پہلے اٹھیے۔ فریش ہو کر وضو کیجیے اور آرام دہ نشست میں بیٹھ کرمراقبہ کیجیے۔
مراقبہ سے پہلے اکتالیس مرتبہ درود شریف اور اکتالیس مرتبہ یا حی یا قیوم کا ورد کرلیجیے۔
مراقبہ میں یہ تصور کیجیے کہ آپ نیلی روشنی سے منور ماحول میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
فجر کی اذان پر مراقبہ ختم کردیں اور فجر باجماعت ادا کریں۔ نماز کے بعد تقریباً آدھا گھنٹہ تیز قدموں کے ساتھ واک کیجیے۔
دن بھر چلتے پھرتے وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء :
یا حی یا قیوم
کا ورد کرتے رہیں۔
رات سونے سے پہلے سورہ النور (24) کی آیات 51-52 :

اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِيْنَ اِذَا دُعُوٓا اِلَى اللّـٰهِ وَرَسُوْلِـهٖ لِيَحْكُمَ بَيْنَـهُـمْ اَنْ يَّقُوْلُوْا سَـمِعْنَا وَاَطَعْنَا ۚ وَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُفْلِحُوْنَ O
وَمَنْ يُّطِــعِ اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ وَيَخْشَ اللّـٰهَ وَيَتَّقْهِ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْفَائِزُوْنَ O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے لیے خیر و عافیت کی دعاکریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔


***

ہنس مکھ بچے پر نظر 

سوال: میرے بیٹے کی شادی کے دس سال بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے پوتے کی نعمت سے نوازا۔ میرا پوتا دو سال کا ہے۔ ماشاء اللہ بہت خوبصورت اور ہنس مکھ ہے۔ اُس کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں سے سب گھر والے خوش ہوتے ہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ میرا پوتا اکثر بیمار رہتا ہے۔ خاص طور پر جب کبھی کسی تقریب وغیرہ سے آتا ہے تو بیمار ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اُسے نظر لگ جاتی ہے۔

 

 

جواب: چھوٹے بچوں کو اکثر نظر لگ جاتی ہے۔ نظر لگ جانے سے بچے کھانا پینا چھوڑ سکتے ہیں۔ چڑچڑے ہوسکتے ہیں۔ ان کی نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ وہ بیمار پڑ سکتے ہیں۔
جن بچوں کو نظر زیادہ لگتی ہو ان کی طرف سے صدقہ خیرات کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔ ایسے بچوں کو جب بھی نئے کپڑے پہنائے جائیں کچھ رقم بچے پر وارپھیر کر صدقہ کردیا جائے۔
جب بھی کسی تقریب میں جانے کے لیے گھر سے نکلیں ، تین مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر بچے کے سر اور چہرے پر دم کردیں۔

 


***

چھوٹا قد 

سوال:میری عمر اُنیس سال ہے۔ میں سیکنڈ ایئر کی طالب علم ہوں۔ میں نے ہمیشہ اے ون گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ میں بہت اچھی مقرر بھی ہوں۔ مجھے مطالعہ کا بھی بہت شوق ہے لیکن صرف قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی مجھے چھوٹی چھوٹی کہہ کر چھیڑتا ہے۔
شروع میں تو میں نے قد کی کمی کا کوئی اثر نہیں لیا لیکن اب میرے اندر بہت زیادہ احساسِ کمتری پیدا ہوگیا ہے۔

 

 

جواب:جن بچوں کو چھوٹے قد کی شکایت ہے انہیں دودھ اور دہی زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ آپ روزانہ صبح اور رات ایک ایک گلاس دودھ پئیں۔ روزانہ ایک پاؤ دہی کھائیں۔ دہی میں حسب ذائقہ شکر ملالیں یا رائتہ بنالیں۔
روزانہ صبح کے وقت تقریباً آدھا گھنٹہ دھوپ میں بیٹھیں۔کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق سرخ شعاعوں میں تیار کردہ پانی صبح اور شام ایک ایک پیالی پئیں۔
بطور روحانی علاج:
الر تلک آیات الکتاب المبین o الرحیم الرحیم الرحیم یا اللہ یا مرید
زردہ کے رنگ اور عرقِ گلاب سے تین پلیٹوں پر لکھ کر صبح ، شام اور رات سوتے وقت ایک ایک پلیٹ پانی سے دھوکر چھ ماہ تک مسلسل پیئیں۔
لیٹتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ٹانگیں کمان کی طرح نہ ہوں بلکہ سیدھی رہیں۔ سرہانا نسبتاً اونچا رکھیں۔


***

میاں بیوی کو خوش دیکھ کر….

سوال: میری شادی کو چھ ماہ ہوئے ہیں۔ شوہر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے عہدہ پر فائز ہیں۔ گھر میں ساس، سسر، جیٹھ، جیٹھانی اُن کے تین بچے، غیر شادی شدہ نند اور ہم دومیاں بیوی ہیں۔
اس گھر کا سارا نظام میری ساس کے ہاتھ میں ہے۔ شادی کے چند ماہ بعد اللہ نے مجھے خوشی دکھائی اور ڈاکٹر نے ہدایت کی کہ دودھ ، پھل اور ادویات باقاعدگی سے لی جائیں۔
شوہر نے چند روز یہ چیزیں خود لاکر دیں جس پر میری ساس نے برا منایا اور میرے شوہر سے کہا کہ اسے جو چاہیے مجھ سے مانگے۔
شوہر چند روز چیزیں لاتے رہے لیکن پھر مجھے کہا کہ تم انہی سے کہو۔
ساس کہتی ہیں کہ اگر تم نے خود آکر مجھ سے نہیں کہا تو میں کچھ بھی منگوا کر نہیں دوں گی چاہے تم بے ہوش پڑی رہو۔
دو ماہ سے ساس نے شوہر کو میرے خلاف بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر میں خاموش رہتی ہوں تو وہ کہتی ہیں کہ یہ تو منہ بناکر بیٹھی رہتی ہے۔
میں نے پہلے تو گھر والوں کے رویے کے بارے میں شوہر سے کچھ نہیں کہا۔ اب شوہر کو بتایا تو اُلٹا وہ مجھے یہ کہتے ہیں کہ تمہارے اتنے پڑھنے کا کیا فائدہ ہوا۔ میری ہر بات انہیں سیاست ، ڈرامہ اور کھیل لگتی ہے۔
میں چاہتی ہوں کہ ساس ہمارے درمیان دوری نہ پیدا کریں میرے شوہر مجھ پر اعتماد کریں، عزت دیں، محبت کریں۔ مجھے سسرال میں بہت اکیلا پن محسوس ہورہا ہے۔

 

 

جواب:رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ الشمس (91) کی آیت 7تا 9

وَنَفْسٍ وَّمَا سَوَّاهَا O
فَاَلْهَـمَهَا فُجُوْرَهَا وَتَقْوَاهَا O
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا O

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی ساس کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ آپ کی ساس کو آپ کے ساتھ محبت و شفقت کے برتاؤ کی توفیق عطا ہو۔
یہ دعا کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورےکرلیں۔
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یاعزیز یا قوی
کا ورد کرتی رہیں۔

 


***

حادثات کا خوف :

سوال:میرے بڑے بھائی پانچ وقت کے نمازی ہیں ۔تہجد بھی پابندی سے پڑھتے ہیں۔ان کااپناکام ہے۔
کچھ عرصہ پہلے اپنی بائیک پر گھر آرہے تھے کہ انہوں نے ایک خطرناک ایکسیڈنٹ دیکھا تواسی وقت ان کو الٹیاں اورچکر آنے لگے۔کافی دیر بعد ہمت کرکے گھر پہنچے تو بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ اس دن کے بعد سے انہیں اپنے ساتھ حادثہ رونما ہونے کاخوف رہنے لگا۔
یہ خوف اتنا بڑھا کہ انہوں نے بائیک چلانا ہی چھوڑدی اوربسوں میں اپنے کام پر جانے لگے۔ بھائی کو سانس کا مرض بھی ہے۔ بسوں کے رش میں طویل سفر کے بعد دکان پہنچ کر وہ کافی دیر تک کسی کام کے قابل نہیں رہتے مگر حادثے کے خوف کے باعث وہ بائیک پر نہیں جاتے ۔

 

 

جواب:اپنی بھابھی سے کہیں کہ وہ صبح شام اکتالیس مرتبہ سورہ رعد(13) کی آیت 28،گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کےاوپر دم کردیں اورخوف سے نجات کیدعا کریں۔

 


***

خیالات کی یلغار:

سوال: میری عمر پچیس سال ہے۔ کچھ عرصے سے جب میں کسی مسئلہ پر سوچنا شروع کرتا ہوں تو خیالات کی رو میں بہہ کرکہاں سے کہاں پہنچ جاتاہوں۔خیالات کی اس یلغار میں الجھ کر اب میں ٹینشن وڈپریشن میں مبتلا ہوتاجارہاہوں۔

جواب: صبح شام 101مرتبہ اللہ تعالیٰ کا اسمِ یَاحَمِیْدُ گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھ کر شہد پر دم کرکے پئیں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہتعالیٰ کے اسماء یاحی یاقیوم کا ورد کرتےرہاکریں۔
صبح سویرے بیدار ہوکر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوجائیں ‘‘اللہ’’ کہتے ہوئے آہستہ آہستہ سانس ناک سے اندر کھینچیں اور ‘‘ھو’’ کہتے ہوئے منہ سے آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔سانس کی یہ مشق کماز کم پانچ مرتبہ دہرائیں۔
اس کے بعد ہلکی پھلکی وزش اور چہل قدمی کریں۔


***

بیٹی باربارمنہ ہاتھ دھوتی ہے :

سوال:میری بیٹی میٹرک میں تھی جب سے اسے باربار منہ ہاتھ دھونے کی عادت پڑھ گئی ہے۔وہ کہتی ہے کہ وہ مطمئن نہیں ہوتی کہ ہاتھ یا منہ اچھی طرح صاف ہوگیا ہے اس لیے اپنے اطمینان کے لیے دوبارہ پھر سہہ بارہ ہاتھ منہ دھونے لگتی ہے ۔
کپڑے دھونے جاتی ہے تو پانی بہاتی رہتی ہے۔اچھی طرح کپڑے دھونے کے بعد سکھانےکے لیے جب اٹھتی ہے تو اسے خیال آتاہے کہ کپڑے ابھی ناپاک ہیں اوروہ دوبارہ کپڑے دھونے لگتی ہے۔نہاتے ہوئے بھی اسے بار بار یہ وہم آتا ہے کہ ابھی وہ پاک نہیں ہوئی ،گھنٹوں نہانے کے باوجود وہ مطمئن نہیں ہوتی۔ڈاکٹر ی علاج کے ساتھ ساتھ ہم بیٹی کا روحانی علاج بھی کرنا چاہتے ہیں۔

 

جواب: صبح اورشام کے وقت اکیس اکیس مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 2،تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نیلی شعاعوں میں تیار کردہ پانی پر دم کرکے بیٹی کو پلائیں۔
رات سونے سے قبل 101مرتبہ درود خضری پڑھ کر بیٹی کے اوپر دم کردیاکریں۔
صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہدپلائیں۔


***

حد سے زیادہ بولنا:

سوال: میرے شوہر ایک پرائیوٹ اسکول میں آفس ورک کرتے ہیں۔دوسال سے نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹری علاج سے افاقہ کی رفتار بہت سست ہے۔ پہلے ماردھاڑ ،توڑپھوڑ کرتے تھے۔ اب یہ چیزیں توختم ہوگئی ہیں مگر اب بہت زیادہ بولنا شروع کردیاہے۔ کوئی ان سے بات کرے یا نہ کرے۔ وہ بولتے رہتے ہیں۔اکیلے بیٹھے بھی کچھ نہ کچھ بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ کوئی مہمان آجائے تو بول بول کر ا س کے کان کھاجاتے ہیں کہ وہ پریشان ہوجاتاہے۔ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر کو بہت زیادہ بولنے سے نجات ملے۔

 

جواب: صبح اورشام کے وقت اکیس مرتبہ سورہ لقمان(31) کی آیت18،تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نیلی شعاعوں میں تیارکردہ پانی پر دم کرکے پئیں۔
اپنے شوہرسے کہیں کہ وہ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار تحریری طور پر کرنے کی کوشش کریں۔ اس خو د نویسی سے چند ہفتوں میں ہی بولنے کی عادت سے نجات مل جائے گی ،انشاء اللہ۔۔


***

بھائی نفسیاتی ہوگیا : 

سوال: ہم دوبھائی اورچاربہنیں ہیں۔ والدہ کا انتقال دس سال پہلے ہوگیا تھا ۔والد صاحب کے انتقال کوبھی تین سال ہوگئے ہیں۔گھرکا سارانظام بڑے بھائی نے اورمیں نے مل کرسنبھالاہواہے۔
والد صاحب کے انتقال کے بعد ہمیں کئی رشتے داروں اوردوسرے لوگوں نے بہت آسرے دیئے لیکن چند ہفتوں میں ہی سب کے چہرے بدلتے ہوئے صاف نظر آنے لگے۔طرح طرح کے مشورے بلکہ احکامات ہمیں ملنے لگے جن پر عمل کرنا ہمارے لیے کسی طورپرممکن نہ تھا۔چند لوگ ہمارے چھوٹے بہن بھائیوں کوورغلابھی رہے ہیں۔
کچھ عرصے سے میرے بڑے بھائی کو غصہ بہت آنے لگاہے۔بعض مرتبہ تو وہ غصہ میں گالیاں بھی دینے لگتے ہیں اورساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی مارتے ہیں۔مجھ سے بھی بات بے بات لڑنے لگتے ہیں ۔میں ان سے بات کرنے میں کافی احتیاط کرتی ہوں لیکن اس کے باوجود وہ بحث وتکرار کرتے ہیں۔ ۔

جواب: ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے بطور روحانی علاج صبح اورشام :
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشّیْطَانِ الرَّجِیْمِ وَمِنْ فِتْنَتِہٖ
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اپنے بھائی کو پلائیں۔یہ عمل کم ازکم دو ماہ تک جاری رکھیں۔بھائی سے کہیں کہ وہ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یَاحَيُّ یَاْقَيُّوم کا ورد کرتےرہیں۔
کلرتھراپی کے اصولوں کے مطابق نیلی شعاعوں سے تیارکردہ پانی ایک ایک پیالی صبح اورشام انہیں پلائیں۔


***

ڈپریشن : 

سوال:میری ساس سب سے محبت اورخیال رکھنے والی ہیں۔ ڈیڑھ سال سے انہیں ہائی بلڈ پریشر رہنے لگا ہے۔ پچھلے چھ ماہ پہلے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے وہ ڈپریشن میں بھی رہنے لگی ہیں۔
ڈپریشن کی وجہ سے ان کی صحت روزبروز گرتی جارہی ہے۔ کھانا پینا بھی کم ہوگیاہے۔ وہ سب سے ناراض رہتی ہیں۔ بات بات پرغصہ بھی کرنے لگی ہیں۔ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوجائے تو فوراً گلے لگاکر پیارکرنے لگتیں ہیں۔ وہ خود کو اکیلی محسوس کرتی ہیں جبکہ ان کے تین بیٹے اوربہویں ان کے ساتھ رہتے ہیں اور سب ہی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں

 

جواب: ڈپریشن سے نجات کے لیے صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ :
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لاَاِلٰہَ اِلاَّ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لاَاِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالاْ َرضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ O
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور دعا کریں یا کوئی اور پڑھ کر ان پر دم کردے۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
اپنی ساس صاحبہ سے کہیں کہ جب بھی انہیں غصہ آئے یا وہ خود کو تناؤ میں محسوس کریں تو اکیس مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ تین تین مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیاکریں۔


***

چوری ، ڈکیتی:

سوال: ہم جس جگہ شفٹ ہوئےہیں وہاں سے ملحقہ علاقے میں آئے دن چوری چکاری اور لوٹ مار ہوتی رہتی ہے۔ لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے انتظامات کررکھے ہیں۔ میری بیگم کو جب سے معلوم ہواکہ ساتھ والا علاقہ ایسا ہے تو وہ خوف میں مبتلا رہنے لگی ہیں۔
ہمارے علاقے میں وارداتوں کا ہونا اس لیے بھی ممکن نہیں ہے کہ ہمارے گلی کے دوسرے کارنر میں تھانہ ہے۔ایک پولیس موبائل ہروقت وہاں کھڑی رہتی ہے مگر میری بیگم اس بات پر بھی مطمئننہیںہوتیں۔
برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ میری بیگم کا خوف ختم ہو ۔

جواب:آپ کی بیگم صاحبہ خوف سے نجات کے لیے صبح کے وقت 101مرتبہ
لا الہ الااﷲ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیٔ قدیرO
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور دعا کریں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سےاسمائے الہیہٰ یا مومن یا مھیمن یا سلام کا وردکریں ۔

 


یہ بھی دیکھیں

دعاؤں سے علاج — جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات

جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات *** اس دنیا میں انسان کو میسر نعمتوں میں …

دعاؤں سے علاج — دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات

دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات *** کنفرم آرڈر کینسل ہونے لگے: پانچ سال …

Добавить комментарий