Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

گرمیوں میں ستّو پینے کے فائدے

موسم گرما میں ایسی چیزیں درکار ہوتی ہیں جو صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو ٹھنڈک پہنچائیں۔  ستوبھی گرمی کے مشربات میں خاص مقام رکھتاہے۔ عام طور پر جو،چنا گیہوں اور سویابین کو بھون کران کا آٹا بنا کر تیار کیا جاتا ہے۔  ستو کو کالا نمک اور زیرہ ڈال کر نمکین کر کے پیتے ہیں یا میٹھا کرنے کے لئے اس میں کھانڈ(کچی شوگر)ملاتے ہیں۔  ستو میں پروٹین، کیلشیم اور میگنیشیم  ہوتا ہے یہ بڑھتے بچوں اور کمزورہڈی والوں کے لیے مفید ہے۔ اس میں قدرتی فولاد  (Iron) بھی ہوتا ہے جس کی کمی سے خون کی کمی کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ کئی لوگ آئرن کے ٹانک اور کیپسول پسند نہیں کرتے ان لوگوں کو ستو پینا چاہیے۔ اس میں قدرتی فولاد پایا جاتاہے۔

یہ گیس اور قبض کے مریضوں کے لیے بھی مفید مشروب ہے کیونکہ اس میں ریشہ بڑی مقدار میں ہوتاہے جو آنتوں اور معدے کو صاف کرتاہے۔

جولوگ ضعیف، کمزور ہیں یا کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں انہیں ستو پینا چاہیے کیونکہ یہ تیزی سے جسم میں گوشت کی مقدار بڑھاتاہے اور قوت بخشتا ہے۔اگر تیزدھوپ اور پسینے کے سبب آپ کو کمزوری محسوس ہورہی ہے اور آپ تھکان سے چور ہیں تو ایک گلاس ستو پی لیں۔  تھوڑی دیر میں فرحت اور تراوٹ محسوس کریں گے۔ چنا سے تیار کردہ ستّو کولیسٹرول کی مقدار کم کرکے خون کے دوران کو ٹھیک کرتاہے۔ گیہوں اور جَو میں مناسب کاربوہائیڈریٹ کے علاوہ ریشہ پایا جاتاہے۔ جَو شوگر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں سلینیم پایا جاتا ہے جو کینسر کا خطرہ کم کرتاہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ مادے پائے جاتے ہیں جو کینسر بڑھانے والے مادوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ اس میں موجود تانبہ،فاسفورس اور میگنیز ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

کھانڈ(شوگر) جو گڑ سے تیار کی جاتی ہےMedicinal Sugarبھی کہلاتی ہے۔ کیونکہ اس میں وٹامن اور پروٹین ہوتے ہیں۔ کھانڈ جسم سے تیزابیت دور کرتی ہے۔ اگرستو میں ایک چمچ کھانڈ ملالی جائے تو یہ ہاضمہ کو صحیح رکھنے میں مدددیتی ہے۔ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ جو اعصاب اور نسوں کوآرام دے کر خون پہنچانے والی شریانوں کے تناؤ کو کم کرتاہے۔ یہ آدھے سر کے درد، اعصابی سختی اور دمہ کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ کیونکہ یہ ریشے اور اینٹی آکسڈینٹ سے بھر پور ہوتی ہے اس لیے جسم سے زہریلے مادے خارج کردیتی ہے۔ یہ پھیپھڑوں، سانس کی نلی، معدے اور آنتوں کی صفائی کرتی ہے۔ کیونکہ اس میں فولاد کافی مقدار میںہوتاہے۔

توانائی کا ذریعہ

شدید گرمی کے باعث کمزوری ہونے لگتی ہے۔  ستوانرجی بوسٹر کا کام کرتا ہے۔   دن بھر کے کاموں کی بھرپور انجام دہی میں ستو آپ کے لئے مددگار  ہوسکتاہے۔

ہائیڈریٹ رکھتاہے

ستو ہیٹ اسٹروک سے حفاظت کرتاہے اورجسم کوہائیڈریٹ رکھتاہے۔ستو کاایک گلاس آپ کے جسم کوٹھنڈک پہنچاتاہے اوربدہضمی سےبچاتا ہے۔

صحت مند جلد

گرمیوں میں غذا کی روٹین ڈسٹرب اورپانی کی کمی ہونے کے باعث جلد روکھی ،بے جان اوردلکشی سے محروم لگتی ہے۔دن میں ستو کاایک گلاس جلد کوہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کوروکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء آپ کی جلد کوصحت مند اور تروتازہ رکھتے ہیں۔

 خواتین کے  لئے مفید

دوران حمل اورحیض میں ہونے والی کمزوری کواحسن طریقے سے دورکرتاہے۔ستو میں موجود وٹامنز اورپروٹین جسم میں ہونے والی غذا کی کمی کودورکرتے ہیں۔ خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے لئے یہ سپرفوڈ کاکام کرتا ہے۔ ستوکم وقت میں زیادہ توانائی فراہم کرنے کا اچھا اور سستہ ذریعہ ہے۔

بزرگ افرا د کی صحت

گرمی کازیادہ اثر چھوٹے بچوں اوربزرگوں پر ہوتا ہے۔ بڑھاپے  میں عمل انہضام اورصحت کے دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگتے ہیں۔ بزرگوں کے لئے ستو ایک بہترین ڈرنک ہے۔ یہ تیزابیت، قبض، اضافی فیٹ، بدہضمی اور دیگر مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کرتا ہے۔

ذیابیطس میں فائدہ مند

ستومیں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتاہے اسی لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے ایک اچھا ڈرنک ہے۔ خون میں شکر کی سطح کوکنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشرکم کریں

گرمیوں میں ستو کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بی پی ریگولیٹ رہتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لئے یہ قدرتی  توانائی  کا اہمذریعہہے۔

بالوں کی خوبصورتی

اگرجسم میں غذائیت کی کمی ہوتو اس کا اثر جلد اور جسم کے ساتھ ساتھ بالوں پر بھی پڑتا ہے۔ بالوں کے مسائل جیسے بال جھڑنا،بالوں کی سفیدی،گنج پن،خشکی اورپتلے ہوتے بال ستو کے استعمال سے ٹھیک ہوسکتے ہیں۔

ایک گلاس ستوکاشربت بنانے کاطریقہ ایک چمچ ستو اور حسب ذائقہ چینی، چٹکی بھر نمک۔  چینی کو پہلے تھوڑے سے پانی میں مکس کریں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں پھر گلاس میں باقی پانی ڈالیں۔ایک چمچ لیموں کارس شامل کریں اورٹھنڈاٹھنڈاصحت بخش گرمی کو مات دینے والا ستو انجوائے کریں۔ذیابیطس کے مریض چینی کے بغیر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض بغیر نمک ستو کا شربت تیارکریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بچوں کا قد بڑھانا ہے….؟

  مناسب خوراک لینے کے بعد بھی اپنی عمر کے لحاظ سے بچو ں کا ...

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں

ڈی ٹاکس واٹر ۔ اب گھر میں بنائیں ڈبوں کے مشروبات کو بائے بائے کہئے ...

Добавить комментарий

Ваш адрес email не будет опубликован. Обязательные поля помечены *