Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

کاروبار ٹھپ ہوتاجارہا ہے….

کاروبار ٹھپ ہوتاجارہا ہے….

سوال:  

میں نے اپنے ایک جاننے والے کے ساتھ مل کر سات سال پہلے گارمنٹس کا کاروبار شروع کیا تھا۔ہم دونوں نے دن رات سخت محنت کی ،اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا۔ ہمارا کاروبار بہت اچھا چلنے لگا۔ ہمیں دوسروں شہروں سے بھی آرڈرملنےلگے۔
ایک بار ایک پارٹی سے ڈیل کے دوران میرے پارٹنر کی مجھ سے کسی بات پر ناراضی ہوگئی۔ اس واقعے کے ایک ہفتے بعداس نے مجھ سے کہا کہ تم یہ کاروبار گڈ ویل کے ساتھ مجھے فروخت کردو۔
میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن میرے پارٹنر نے سختی سے کہا کہ اگر تم کاروبار فروخت کرنا نہیں چاہتے تو مجھے میرے پیسے پندرہ دن میں واپس کردو۔
میں نے بیگم کے زیورات فروخت کرکے اورکچھ قرض لے کر بڑی مشکل سے اسے رقم ادا کی۔ اب میں اس کاروبار کا تنہا مالک ہوں۔
پارٹنر شپ ختم ہونےکے تقریباً دوہفتے بعد سے میری یہ کیفیت ہوگئی ہے کہ میں آفس میں بیٹھتا ہوں تو مجھے گھبراہٹ اوروحشت شروع ہوجاتی ہے۔آہستہ آہستہ میرا کاروبار کم ہونے لگا ہے۔ پارٹیز سے فون پر معاملات طے ہوتے ہیں۔ ڈیلیوری کے لیے میرے آدمی جاتے ہیں تو پارٹی کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے مال لینے سے منع کردیتی ہے ۔
میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میرےساتھ ایسا کیوں ہورہاہے۔
ڈاکٹر وقار عظیمی صاحب! میں نے زندگی بھر کی جمع پونجی اس کاروبار میں لگادی ہے۔ کئی ملین کا قرض بھی لے چکا ہوں ۔ موجودہ صورت حال پر میرے اکثردوستوں کا کہنا ہے کہ تمہارے کاروبار پر بندش کروادی گئی ہے۔



جواب:  

آپ کے کاروبار پر بندش کی بات صحیح معلوم ہوتی ہے۔ اس سے نجات کے لیے حسب استطاعت زیادہ سے زیادہ صدقہ کریں۔
صبح جس وقت آپ اپنے دفتر پہنچیں توکام شروع کرنے سے پہلے اورشام کو واپسی کے وقت اکیس مرتبہ سورہ یونس (10) آیت80تا 82:

فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَـهُـمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا مَآ اَنْتُـمْ مُّلْقُوْنَ O
فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٝ ۖ
اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَO
وَيُحِقُّ اللّـٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهٖ وَل%D

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیل ...