Notice: WP_Scripts::localize işlevi yanlış çağrıldı. $l10n parametresi bir dizi olmalıdır. Komut dosyalarına rastgele verileri iletmek için bunun yerine wp_add_inline_script() işlevini kullanın. Ayrıntılı bilgi almak için lütfen WordPress hata ayıklama bölümüne bakın. (Bu ileti 5.7.0 sürümünde eklendi.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
رنگ بروج اور آپ کی شخصیت – برج سنبلہ – روحانی ڈائجسٹـ
Salı , 3 Aralık 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

رنگ بروج اور آپ کی شخصیت – برج سنبلہ

اگست 2020ء –

برج سنبلہ (24 اگست تا 23 ستمبر) 


رنگ شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں ، ہر رنگ کچھ کہتا ہے ، ہر رنگ کی اپنی ایک الگ پہچان ہے ، ہر رنگ اپنا اثر چھوڑتا ہے ۔
رنگوں کا ہماری صحت، ماحول، انسانی مزاج، شخصیت اور نفسیات پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ ہم روز مرّہ کے واقعات میں ، اپنے اطراف میں، اسکول، کالج، دفتر اورکاروبار میں، حتی ٰ کہ ہر شعبہ زندگی میں مختلف مزاج کے لوگ دیکھتے ہیں۔ کچھ تحمل والے، صبر والے، کچھ کا مزاج جارحانہ،غصہ سے بھرپور، کچھ معاف کرنے والے، برائی کا بدلہ بھلائی سے دینے والے، کچھ چاق و چوبند، کچھ سست و کاہل، بعض افراد خوش مزاج، بعض کے چہرے پر ہمہ وقت پریشانی کے تاثرات دکھائی دیتے ہیں۔ غرض یہ کہ جتنے افراد دنیا میں موجود ہیں سب کے سب منفرد کردار و مزاج کےحامل ہیں ۔ لوگوں کا یہ کردار اور مزاج ہی ان کی شخصیت، ماحول، تعلیم، کیرئیر، صحت اور ان کی روزمرہ زندگی کے دیگر معمولات ، پر اثر انداز ہوتا ہے۔
بعض ماہرین بتاتے ہیں کہ انسان کا یہ کردار و مزاج اُن رنگوں سے تشکیل پاتا ہے، جو انسان کے باطن میں موجود روشنیوں کے جسم Auraکا حصہ ہوتے ہیں ، اور ان رنگوں سے بھی جو ارد گرد کے ماحول سے اور اطراف کے لوگوں کی شخصیت اور مزاج سے شامل ہوتے ہیں۔
کسی انسان کے لیے کون سے رنگ اچھے ہیں اور کون سےغیر مناسب …. کن رنگوں سے وہ خوش ہوتا ہے اور کن سے نا خوش ….کن سے توانائی بڑھتی ہے او ر کن رنگوں سے ذہن بوجھل ہوتا ہے۔ کن رنگوں سے کوئی شخص خود کو مستعد محسوس کرتا ہیں اور کن سے سست؟ …. اگر یہ بات اچھی طرح جان لی جائے تو اپنے اردگرد کے ماحول میں رنگوں میں مناسب رد و بدل سے انسان کے مزاج، کردار، شخصیت کو مزید نکھار اور ذہنی و جسمانی صحت پر اچھے اثرات ہوسکتے ہیں اور روزمرہ زندگی میں کامیابی، خوشی اور ذہنی سکون حاصل ہوسکتا ہے ۔
زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ مختلف رنگ، انسانی شخصیت ، تعلیم ، روزگار اور صحت پر کیا کیا اثرات مرتب کرتے ہیں ۔
آپ کی تاریخ پیدائش اور بروج کی مناسبت سے کون سا رنگ آپ کے مزاج اور نفسیات کے لیے بہتر رہے گا۔

 


 

 

 

 

♍ Virgo

برج سنبلہ (24 اگست تا 23 ستمبر) 


24 اگست تا23 ستمبر کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کا برج ‘‘سنبلہ ’’Virgo ہے۔ علم نجوم میں دائرۃ البروج کے 150 سے 180 درجات پر مشمل حصہ، برج سنبلہ (Virgo) کہلاتا ہے۔ علم نجوم کی ترتیب کے لحاظ سے یہ چھٹا برج ہے۔برج سنبلہ میں سولہ ستارے ہیں۔ اگر اس برج کے ستاروں کو بغور دیکھا جائے تو آپکو ایک لڑکی کی تصویر معلوم ہوگی جس نے ہاتھ میں ایک شاخ پکڑی ہوئی ہے۔ اس کنواری لڑکی کو قدیم یونانی لوگ عدل کی دیوی تصور کرتے تھے۔ سنبلہ کی علامت کنواری دوشیزہ، حاکم سیارہ عطارد اور عنصر خاک یعنی مٹی ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ اگست اور ستمبر کی ان تاریخوں میں برج سنبلہ کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد باعمل، وفادار، سخت محنتی، تجزیہ کار اور تحقیق کار ہوتے ہیں۔ ان میں ذہانت ، ایمان داری، سچائی ، خوش لباسی اور ان تھک محنت جیسی خصوصیات نمایاں ہوتی ہیں۔ خاکی مزاج ہونے کی وجہ سے وہ ٹھنڈے دل دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو آسانی سے غصہ نہیں آتا اور نہ ہی وہ بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ افراد خوش لباس سلیقہ پسند اور نظم و ضبط کے پابند ہوتے ہیں یہ لوگ اکثر صاف ستھر ے نظر آئیں گے۔
سنبلہ افراد بہت ذہین ہوتے ہیں۔ ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سر مایہ ہے ۔مختلف مضامین کے بارے میں جاننا ان کا پسندیدہ عمل ہوتا ہے اس طرح یہ اپنی معلومات میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو کچھ نیا سیکھنے میں بہت خوشی ہوتی ہے۔ یہ ہر وقت تیار رہتے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لئے۔
سنبلہ افراد کا ذہن بہترین تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ لوگ کسی بھی معاملے میں تصویر کے دونوں رخ دیکھتے ہیں اور مشکل سے مشکل مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں ۔ اگر سنبلہ افراد یہ طے کرلیں کہ کون سا کام ضروری ہے تو پھر وہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی چھوڑتے ہیں۔ اس طرح وہ زندگی میں فضول کاموں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔سنبلہ افراد اس وقت بہت خوش ہوتے ہیں جب وہ بڑے بڑے کام مکمل کرلیتے ہیں۔سنبلہ افراد ذہنی اور جسمانی طور پر مستقل حرکت میں رہتے ہیں لیکن یہ لوگ جسمانی محنت کی بجائے ذہنی محنت کے زیادہ عادی ہوتے ہیں۔
سنبلہ افراد ذمہ دار اور ایمان دار ہوتے ہیں۔ ان میں خدمت کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ ڈاکٹر، بزنس مین، ماہر نفسیات اور آرٹسٹ ہوں تو زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ ان کے مالی حالات اچھے رہتے ہیں۔ مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے زندگی میں ملنے والے مواقع سے اچھی طرح فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سنبلہ افراد زندگی سے اونچی توقعات رکھنے والے مگر حقیقت پسند ہوتے ہیں خیالی دنیا میں رہنے کے بجائے ہر چیز کو حقیقت کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ سمجھ دار ہوتے ہیں صحیح فیصلے پر جذبات کو حاوی نہیں ہونے دیتے۔
برج سنبلہ کے حامل لوگ اپنے جذبات کسی پر ظاہر نہیں کرتے۔ یہ خوش طبع ہوتے ہیں اور شائستہ گفتگو کرتے ہیں ۔ لوگوں کے مزاج کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار بننے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
سنبلہ لوگ عموما نیک فطرت ہوتے ہیں، لیکن اگر برائی کی جانب مائل ہو جائیں تو پھر اتنی شدت سے ہوتے ہیں کہ نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ وہ اچھائی یا برائی دونوں معاملوں میں انتہاپسند کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اجنبی لوگوں سے جلد بے تکلف ہو جانے کی صلاحیت ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ آئیڈیل ساتھی کے متلا شی اور منتظر رہتے ہیں۔ رومانیت اس برج کے افراد میں کم ہوتی ہے لیکن اگر کسی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو اسے حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر ڈالتے ہیں ۔قدرتی مناظر سے لگاؤ اور سادگی کے دلدادہ ہوتے ہیں ۔ اس برج کے افراد کو اخلاقی اقدار سے شدید لگاؤ ہوتا ہے اور ہر کام اخلاقی اقدار کے مطابق بے عیب اور بے داغ دیکھنا چاہتے ہیں، وہ اپنے گھر کو بھی صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی جبلت خوب صورتی کو پسند کرتی ہے اس لئے وہ ہر چیز کو حسین و جمیل دیکھنا چاہتے ہیں۔ سنبلہ مرد نظم وضبط میں ماہر اور سنبلہ خواتین اچھی بیوی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین بہت وفا شعار، سمجھ دار، ذمہ دار اور سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ سنبلہ افراد شادی ہو یا کاروبار دونوں میں بہت اچھے رفیق ہوتے ہیں۔
سنبلہ افراد اپنے کام میں مہارت رکھنے اور مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بہت عاجز اور منکسر المزاج ہوتے ہیں۔ یہ اپنی ذات میں گم رہنے والے ، شرمیلے اور محتاط بھی ہوتے ہیں۔ گفتگو کرتے وقت یہ اپنی آنکھیں مخاطب کے چہرے پر رکھتے ہیں۔ اکثر پس پردہ رہ کر کام مثبت انداز سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں ۔
سنبلہ افراد ایک اچھے نقاد بھی ہوتے ہیں۔ وہ تنقید کرتے ہیں لیکن ان کی باتوں سے کوئی ناراض نہیں ہوتا کیونکہ یہ اُپنے ساتھیوں کی بھلائی چاہتے ہیں۔ سنبلہ افراد باریک بین ہوتے ہیں، کوئی بھی بات چاہے چھوٹی ہو یا بڑی سنبلہ افراد اس کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر نہیں چھوڑتے ۔ ہر بات کی وضاحت طلب کرنا ان کے لیے نہایت ضروری ہوتی ہے۔ باوجود اس کے کہ کوئی بات ان کے ذہن میں واضح بھی ہوتی ہے پھر بھی وہ اس کی مزید وضاحت چاہتے ہیں اور اس معاملے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔سنبلہ افراد کسی بات کو جاننے کے لیے بہت آگے بڑھ جاتے ہیں اور اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک معاملہ کی تہہ تک نہ پہنچ جائیں۔ ساتھ ہی ان کی پسند اور ناپسند تنازعہ کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ سنبلہ افراد لگی لپٹی رکھنے کے بجائے ہر بات صاف صاف کہہ دیتے ہیں۔ ا ن کا یہ انداز اکثر اردگرد کے لوگوں پر غلط اثر ڈالتا ہے۔
سنبلہ افراد میں نمایاں منفی پہلو یہی ہئے کہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی تنقیدی ہوتے ہیں اور لوگوں پر زیادہ تنقید کرتے رہتے ہیں۔یہ لوگ تھوڑے سے منہ پھٹ بھی ہوتے ہیں اور غصے میں کسی کا بھی لحاظ نہیں کرتے ہیں۔تھوڑے سے چڑچڑے اور بدمزاج بھی ہوتے ہیں۔

 

سنبلہ کا رنگ….براؤن /خاکی

استحکام ، سکون اور اعتماد کا رنگ

برج سنبلہ کے زیر اثر یعنی ماہِ اگست کی 24 تاریخ تا 23 ستمبر کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے لیے کون سا رنگ موافق ہوتاہے….؟
ماہرین فلکیات کا کہنا ہےکہ سنبلہ کا موافق سیارہ عطارد اور موافق عنصر خاکی ہے اور اسی مناسبت سے سنبلہ افراد کے لیے خاکستری ، کتھئی Brown، بھورا، سبز مائل کتھئی اور گہرا زرد رنگ مفید ہیں ۔
خاکی ، کتھئی یا براؤن رنگ کی بات کی جائے تو گو کہ یہ انسانی آنکھوں کے لیے دنیا میں دیکھا جانے والا سب سے عام رنگ ہے۔ زمین پر ہم اس رنگ کو دیکھنے کی اس قدر عادی ہیں کہ اس کی موجودگی اکثر ہمیں محسوس بھی نہیں ہوتی۔ بھورا ، براؤن یا کتھئی ہماری مٹی کا رنگ ہے۔ ہر طرح کی رنگوں کی سبزیاں ،پھل، اناج اسی مٹی میں نمو پاتا ہے۔زندگی حاصل کرتاہے اور پھر مختلف رنگوں میں زمین سے باہر آتا ہے۔ اس کے پھل پھول پتیوں کا رنگ چاہے جو بھی ہو۔اس کی جڑیں ہمیشہ براؤن یاکتھئی ہوتیں ہیں ۔ یہ رنگ زمین کی عکاسی کرتا ہے۔ شاید اسی لئے اسے یقین اور استحکام کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس رنگ میں اعتماد بھی ہے ، اعتبار بھی اور وفا بھی ،ایفائے عہد بھی۔ زمین کی بات کیا کریں ، خلا میں بھی ما سوائے مریخ کے سیاروں کی اکثریت کا رنگ بھورا ہے ۔
کلر سائیکلوجی کے ماہرین کے مطابق خاکی/ براؤن رنگ انتہائی مستحکم اور پر سکون رنگ ہے، اسے وقت کے ساتھ نہ بدلنے والے افراد کا رنگ کہتے ہیں۔ بھورا رنگ بہت سارے رنگوں سے مل کر بنتا ہے جس میں کالا، پیلا، نارنجی، لال، ہرا، گرے، نیلا، گلابی، جامنی شامل ہیں ، جو نہ صرف براؤن رنگ کو بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ اس میں اپنی خصوصیات بھی شامل کر دیتے ہیں ۔
اگر بھورا، براؤن یا کتھئی رنگ جن لوگوں کے برج اور مزاج کا حصہ ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ یہ لوگ دھن کے پکے ہیں۔ بھورا رنگ پسند کرنے والے لوگ اپنے مقاصد کا تعین کرکے اپنا کام کرتے ہیں ۔ اپنے اہداف کا تعین کر کے ان کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں یعنی اپنی کوششوں کو کامیاب کرنا جانتے ہیں۔ ان کا ذہن تیزی سے کام نہیں کرتا یعنی چیزوں کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ لیکن پھر بھی یہ اپنی زمہ داریوں کو اچھی طرح سے نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ نبھانا بھی جانتے ہیں۔ بھوری رنگت والے افرد سچے، قابلِ اعتبار اور پریکٹکل ہوتے ہیں ۔ غیر حقیقی یا خیالی چیزوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔
کلر سائیکا لوجی میں براؤن رنگ ایمان دار اور مخلصانہ صفات کا حامل مانا جاتا ہے۔ یہ رنگ پسند کرنے والے با اخلاق اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں ۔لوگ ان سے بہت جلدی قریب ہو جاتے ہیں ۔ دوست بنا بھی لیتے ہیں مگر یہ اپنا راز کبھی کسی پر ظاہر نہیں کرتے۔ قابلِ بھروسہ ہوتے ہیں ۔کسی کا راز افشاں نہیں کرتے ہیں ۔اس لئے پیچیدہ اور انتہائی حساس معاملات میں ان سے مشورہ کرنا خاصہ مفید رہتا ہے ۔ یہ افراد محنت پر یقین رکھتے ہیں جس کی بناء پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے قدم زمین پر جمائے رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
براؤن انتہائی حساس رنگ بھی ہے ۔جس کی بناء پر ان کی شخصیت میں بھی حساسیت نظر آتی ہے۔ ایسے افراد زیادہ گھل مل کر رہنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔ کفایت شعار ہوتے ہیں۔ زندگی کے کسی بھی معاملے میں فضول خرچی کرنا ان کے لیے خاصہ مشکل کام ہوجاتا ہے۔ کہیں نہ کہیں یہ لوگ مادہ پرست بھی ہوتے ہیں اور چیزوں کے استعمال میں معیار کو اولین ترجیع دیتے ہیں ۔ہر چیز میں معیار کی تلاش ان کی منفیت بھی بن جاتی ہے ۔
براؤن رنگ ایک سنجیدہ، حقیت پسندانہ، اور مستحکم ساخت جیسی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس رنگ کے حامل افراد اپنے فرائض ذمہ داری سے سر انجام دیتے ہیں ۔ اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ یعنی رہنے کے لیے ایک آرام دہ گھر، کھانے پینے کے لیے عمدہ غذا، اور وفا دار رشتے، جسمانی آرام ، سادگی اور معیار کو ترجیع دیتے ہیں۔ یہ خود مرکزِ نگاہ بننے کی بجائے دوسروں کو آگے آنے کا موقع دیتے ہیں ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد خطرات مول لینے سے نہیں گھبراتے ، وعدہ خلافی نہیں کرتے ۔ بلکہ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔
بھورے یا براون کلر کو پسند کرنے والے افراد کفایت شعارہوتے ہیں اور فضول خرچی کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ ایسے افراد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو جلد قبول کر لیتے ہیں۔ یہ قابلِ اعتماد ، کفایت شعار ہوتے ہیں۔
براؤن رنگ پسند کرنے والے اپنے مقاصد کا تعین کر کے اپنا کام کرتے ہیں ۔اپنے احداف متعین کر کے ان کو حاصل کرنے کی سعی کرتے ہیں ،اپنی کوششوں کو کامیاب کرنا جانتے ہیں۔ ان کا ذہن بہت تیزی سے کام نہیں کرتا ،چیزوں کو سمجھنے میں تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے لیکن یہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

 

اگست  2020ء

 

Bir yanıt yazın

E-posta adresiniz yayınlanmayacak. Gerekli alanlar * ile işaretlenmişlerdir