Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

بیڈ کے نیچے تعویذ نکلتے ہیں!

بیڈ کے نیچے تعویذ نکلتے ہیں!

Read this post in other languages:

اردو : انگریزی عربی : ہندی 

سوال:  

میری شادی کو چھ مہینے ہوئے ہیں۔ میرے شوہر دوسرے شہر میں ملازمت کرتے ہیں۔ میں اپنی ساس کے ساتھ رہتی ہوں۔ ہم میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں ہیں کہ ہم میاں بیوی ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں۔
میرے شوہر جب چھٹی پر آتے ہیں تو میرے بیڈ کے نیچے سے یا میرے تکیے کے نیچے سے تعویذ نکلتے ہیں اور اگلے ہی روز وہ مجھ سے معمولی بات پر جھگڑنے لگتے ہیں۔
طویل عرصہ بعد گھر آنے کے باوجود ہمارے درمیان ازدواجی تعلقات بھی قائم نہیں ہوپاتا۔ میری خواہش ہے کہ جلداز جلد خود کو ماں کے روپ میں دیکھوں لیکن اس صورتحال میں پتہ نہیں یہ خواب کب پورا ہوگا۔



جواب:  

آپ اورآپ کے شوہر سے جلنے والوں کی بدخواہی اپنی جگہ لیکن آپ کے شوہر کو مناسب طبی علاج کی بھی فوری ضرورت ہے۔
شادی سے پہلے شاید انہوں نے کچھ علاج کروایا بھی ہولیکن اب انہیں سنجیدگی کے ساتھ اس طرف توجہ دینا چاہیے اورمعالج کے مشورے پرباقاعدگی سے دوائیں استعمال کرنا چاہیے۔
ان کے ساتھ آپ کا ہمدردانہ رویہ اور آپ کا تعاون ان کے لیے بہت حوصلہ افزاء ہوگا۔
حسد اورنظر بد سے نجات اورحفاظت کے لیے صبح اور رات سونے سے قبل گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور شوہر کا تصور کرکے ان پر دم کردیا کریں۔
شوہر آئے ہوئے ہوں تو انہیں یہ سورتیں پڑھ کر پانی پر دم کرکے دیا کریں۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء

یاحفیظ یاسلام

کا ورد کریں۔
اپنے اور شوہر کی طرف سے حسب استطاعت کچھ صدقہ کردیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے