Notice: WP_Scripts::localize تمّ استدعائه بشكل غير صحيح. يجب أن يكون المعامل $l10n مصفوفة. لتمرير البيانات العشوائية إلى نصوص (scripts)، استخدم الدالة wp_add_inline_script() بدلًا من ذلك. من فضلك اطلع على تنقيح الأخطاء في ووردبريس لمزيد من المعلومات. (هذه الرسالة تمّت إضافتها في النسخة 5.7.0.) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
کلر سائیکلوجی ۔ قسط 4 – روحانی ڈائجسٹـ
الأربعاء , 11 سبتمبر 2024

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 4

آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے….؟
کون سا رنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بناسکتا ہے….؟
آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہوسکتے ہیں ….؟
یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ میں  نئے سلسلہ وار مضمون  کلر سائیکلوجی میں زندگی پر  رنگوں  کے اثرات کے بارے میں  جانیے اور صحت  ، حسن  ، خوشیوں   اور کامیابیوں    کی طرف قدم بڑھائیے

 

قسط 4

نیلا رنگ …. وفا کا رنگ …. 

نیلا رنگ دنیا میں سب سے زیادہ پسند اور استعمال کیا جانے والا رنگ ہے ۔
اس رنگ کے خواص اور انسانی نفسیات پر اس کے اثرات آسمان کی طرح لامحدوداورسمندر کی طرح وسیع ہیں۔ نیلا رنگ کھلے پن کا احساس دیتا ہے۔ اس رنگ کی سچائی اور سب کو اپنا بنالینے کی صلاحیت اسے وفا کا رنگ بناتی ہے۔
وہ کیا خواص ہیں جن کی بنیاد پر نیلا رنگ ہر رنگ میں ممتاز نظر آتا ہے …..؟
اس کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیے کہ کائنات میں ہمارے سروں پر موجود قدرتی سائبان جسے آسمان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی کونے میں اس کا رنگ نیلا ہی نظر آتاہے۔اور اگر موسمی تغیرات یا آلودگی کی وجہ سے اس کا نیلا رنگ سرمئی بادلوں سے ڈھک جائے یا ابر سے سیاہ ہوجائے یا پھر ڈوبتے سورج کی کرنیں اسے سرخ،پیلے ، نارنجی شیڈز دے دیں تو بھی آسمان خوبصورت تو ہوجاتا ہے مگر کشادگی، تحفظ اور سکون کا جو احساس کھلا صاف نیلا آسمان دیتاہے۔ یہ خوبصورتی اس کا نعم البدل نہیں ہوسکتی ۔ گو کہ ہم جانتے ہیں کہ آسمان ہو یا سمندر ان کا رنگ نیلا نہیں ہوتا ۔مگر یہ بھی جانتے ہیں کہ ہوا میں سب سے زیادہ مقدار آکسیجن اور نائیٹروجن کی ہوتی ہے ۔ جب ریلے اسکیٹرنگ یا اسکائی ریڈی ایشن کی وجہ سے سورج کی روشنی کرنوں کی صورت میں فضاء میں بکھرتی ہے تو ہوا میں موجود آکسیجن اور نائیٹروجن کے شفاف اور بے رنگ مالیکیولز کم ویولینتھ کی نیلی شعاعوں کو زیادہ جذب کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آسمان اور سمندر ہمیں نیلا نظرآتاہے ۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کتاب رنگ و روشنی سے علاج میں تحریر فرماتے ہیں کہ بنیادی پہلا رنگ آسمانی رنگ ہے ۔
زمین تک پہنچنے میں فضائی ردو بدل کے اعتبار سے ہمیں مختلف قسم کے نیلے رنگ کی لاتعداد رنگین شعاعیں ملتی ہیں ۔ہم یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ جس نیلے رنگ کی ہم بات کر رہے ہیں وہ نہ تو نیوی بلو ہے اور نہ ہی آسمانی رنگ ہے ۔یہ قدرتی نیلا رنگ ہے جس کی ویو لینتھ470 نینو میڑ بتائی جاتی ہے۔


قارئین کو آسمانی رنگ کے ذکر سے کنفیوز ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انشاء اللہ آنے والے ابواب میں ہم آپ کو آسمانی اور زیرِ تذکرہ نیلے رنگ کا فرق بھی تفصیل سے واضح کردیں گے ۔ فی الحال بات کرتے ہیں نیلے رنگ کی جس کا شمار ٹھنڈے رنگوں میں ہوتا ہے ۔
ٹھنڈے رنگ کی آسان وضاحت یہ ہے کہ کرنوں کی صورت میں زمین پر بکھرنے والی سورج کی روشنی اس فضاء میں گرمی پیدا کرے گی یا ٹھنڈک اس کا انحصار اس کی ارتعاشی حرکت پر ہوتا ہے ۔اور یہ ارتعاشی حرکت اس کرن کی طولِ موج کے بالواسطہ تناسب میں ہوتی ہے ۔یعنی شعاع کی جتنی لمبی طولِ موج ہوتی ہے اس میں اتنی کم ارتعاشی حرکت پائی جاتی ہے۔
جیسا کہ ہم نے پچھلے باب میں آپ کو بتایا تھاکہ سرخ رنگ گرم ترین رنگ مانا جاتا ہے ۔اس کی بھی بنیادی وجہ اس کی ارتعاشی حرکت کا سب سے کم اور طولِ موج کا سب سے زیادہ ہونا ہے ۔سرخ رنگ کے برعکس نیلے رنگ کی تیز ارتعاشی حرکت اور کم طولِ موج اس میں ٹھنڈک پیدا کرتی ہے ۔ٹھنڈے رنگ کی نسبت سے یہ انسانی ذہن پر سکون اور آشتی کے اثرات مرتب کرتا ہے ۔ اس کی اسی ٹھنڈک اور سکون کی مناسبت پر عام طور سے رات میں دھیمی روشنی کے لئے جلانے والے نائٹ بلب نیلے رنگ میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔
نیلا رنگ کھلے پن کا احساس دیتا ہے۔یا یوں کہہ لیجئے کہ کنفرٹ زون فراہم کرتا ہے ۔


نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ،واشنگٹن ڈی سی میں ایک تجربہ یک خلوی جاندار امیبا پر کیا گیا ہے ۔اس کے لئے امیبا کو پہلے نیلی روشنی میں رکھا گیا ۔نیلی روشنی میں امیبا نے خود بالکل ڈھیلا چھوڑ دیا ۔ اس کی حرکت تھوڑی سست مگر پھیلی ہوئی تھی اور اس کی ساخت مکمل طور پر واضح تھی ۔اسی امیبا کو جب سرخ رنگ کی روشنی میں رکھا گیا تو یہ یک خلوی جاندا ر مکمل طور پر سکڑ گیا۔اپنے آپ میں جیسے سمٹ گیا تھا۔جسے ریسرچرز نے پیکنگ کا نام دیا۔
اپنی شفایابی خواص کی وجہ سے بھی نیلا رنگ خاص اہمیت رکھتا ہے
زمانہ قدیم سے نیلے رنگ کے صاف شفاف چمکدار نیلم کو دل و دماغ کو قوت بخشنے اور کئی امراض کے علاج کے لئے پہنا جاتا رہا ہے۔

 

کیا نیلا رنگ مردوں کا رنگ ہے؟

کیا نیلا رنگ مردوں کا رنگ ہے؟
اس کا جواب ہے نہیں۔
ہمارے جواب کی تفصیل یہ ہے کہ ویسے تو نیلا رنگ خواتین و حضرات دونوں میں یکساں مقبول اور پسند کیا جاتاہے۔مگر جب دونون اصناف میں تفریق یا موازنے کے بات آتی ہے تو رنگوں کی تقسیم میں سرخ رنگ خواتین کے نام feminine color اور نیلا رنگ مرد حضرات کے نامmasculine color موسوم کیا جاتا ہے ۔
ایسا کیوں ہے؟ اس کی وجہ پچھلے باب میں ہم نے آپ کو کارل ینگ کے arche typeنظریہ اور mirror imageکے بارے میں تفصیل سے بتائی تھی ۔اور خواتین کے سرخ رنگ پسند کرنے وجہ سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا تھا ۔ کلر سائیکولوجی میں نیلا رنگ نسوانیت کا رنگ ہے ۔اور اس میں نسوانیت کا عنصر غالب ہے۔ اسی وجہ سے کارل ینگ کے arche typeنظریہ کی بنیاد پر مخالف جنس میں کشش کے باعث مرد حضرات نیلے رنگ کے لئے وہی کشش رکھتے ہیں جو خواتین سرخ رنگ کے لئے رکھتی ہیں۔اور اسی وجہ سے یہ مرد حضرات کا من بھاتا رنگ سمجھا جاتا ہے ۔

 

 انسانی نفسیات پر نیلے رنگ کے اثرات 

  1. اگر اعتماد کا رنگ لال ہے تو اعتبار کا رنگ نیلا ہے ۔
  2. نیلا رنگ آپ کو پرامن رہنے ، رسانیت سے معاملات کو سمجھنے اوراحساسِ ذمہ داری کی ترغیب دیتاہے۔
  3. ،نیلے رنگ میں وفا شعاری ہے ۔نرمی ہے، خوش گفتاری ہے ۔
  4. وہ افراد جن کی شخصیت میں نیلا رنگ نمایاں ہوتا ہے ایسے لوگ نرم دل ، پرخلوص اور حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ۔
  5. مستقل مزاج ہوتے ہیں ۔کیونکہ اس رنگ میں نظم و ضبط ہے ۔ایسے افراد تبدیلیوں کو آسانی سے قبول نہیں کرتے ۔
  6. لڑائی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
  7. اپنی سوچ اور نظریات کے مطابق زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔اور اکثر ان پر اڑ جاتے ہیں
  8. اگر پروفیشن کی بات کریں تو ایسے تجارتی ادارے جہاں اعتبار ہی سب کچھ ہے جیسے فائنانس، انشورنس ، بینکنگ ، اکاؤنٹس وغیرہ کے شعبہ جات۔
  9. ریسرچز بتاتی ہیں کہ ان کی خوش گفتاری ، ذہانت اورقابلِ اعتبار شخصیت انھیں اچھا اور کامیاب استاد اور رہنما بناتی ہے ۔
  10. نیلا رنگ تعلقات کا رنگ ہے ایسے افراد کی کمیونیکشن سکل بہت اچھی ہوتی ہیں ۔
  11. باتیں کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور ایسے افرد کی ون ٹو ون وربل کمیونیکیشن متاثر کن ہوتی ہے۔
  12. اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار بہت خوبصورتی سے کرتے ہیں ۔
  13. جسمانی محنت طلب کام میں زیادہ خوشی محسوس نہیں کرتے ۔ایسے افراد آرام طلب تونہیں مگرسہولت اور آسائش طلب ضرور ہوتے ہیں ۔
  14. کھانے پینے کے زیادہ شوقین نہیں ہوتے ۔ان کی بھوک بھی کچھ کم ہی ہوتی ہے ۔

 

  انرجی بٹن

  انرجی بٹن پر بات کرنے سے پہلے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انسانی ریڑھ کی ہڈی میں دور کرتی برقی رو کو سِنکرونائیز (Synchronize)کر نے میں نیلا رنگ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دل ودماغ اور روح کا تعلق آپس میں جوڑتا ہے ۔اسی لئے اس رنگ کو مذہبی تقدس بھی دیا جاتا ہے ۔
اب جانتے ہیں اس انرجی بٹن کے مقام اور کام کے بارے میں ۔
نیلے رنگ کے لئے انرجی بٹن انسانی کھوپڑی کے بالکل نیچے گردن میں حلق کے بالکل نیچے موجود ہوتا ہے ۔اس کا کام تھائروائیڈ گلینڈ کو انرجی فراہم کرنا ہے۔ تتلی کی شکل کے یہ غدود گردن کے اوپر ، سا نس کی نالی کے سامنے والے حصے میں پا ئے جاتے ہیں۔ یہ تھا ئرو کسن ہا ر مونThyroxin پیدا کرتے ہیں جو جسم کے سارے خلیوں کے میٹابولزم میں اہمیت رکھتا ہے۔
آکسیجن انسانی زندگی کا بنیادی جزو ہے اور خون کے زرے زرے کی ضرورت ہے ۔ خلیوں میں آکسیجن کے استعمال اور حرارت پیدا کرنے کی شرح پر اثرانداز ہو تا ہے۔
تھا ئرو کسن جسم میں دوسرے بننے والے دوسرے ھا ر مو نز کے اخراج اور ان کے فعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جسم کی دوسرے ہارمونز کے لئے حسا سیت کو بڑھاتے ہیں۔ خا ص طور سے ایڈرینالین Adrenaline کے لئے ۔
انہی وجوہات کی بناء پر تھائروکسن کی معمول سے ہٹ کر کم یا زیادہ مقدار جسم کے فعل کو متاثر کرتی ہے اور مختلف پیچیدگوں کا باعث بنتی ہے۔مثلاً تھا ئرو کسن ہا ر مون کی ناکافی مقدار ذہنی پسماندگی یا کمزوری کی اہم وجہ بنتی ہے۔ بہت ہی کم تھائرو کسن سے جسم میں سستی پیدا ہوتی اور وزن کے بڑھنے سے مریض موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے۔
بہت زیادہ تھائرو کسن کا اخراج بھی جسم کے فعال کو اسطرح متاثر کرتا ہے کہ مریض حد سے زیادہ چست اور باتونی ہوجاتاہے۔
نیز دوسرے ہارمونز کا اخراج اور فعال بھی متا ثر ہو تا ہے۔

 

 

نیلے رنگ کی کمی اور نفسیاتی کمزوریاں

  اب آپ کو بتاتے ہیں عام طور پر نیلے رنگ کی کمی یا زیادتی کیا نقصانات اورکمزوریاں پیدا کرسکتی ہے۔
کلر سائیکولوجی کے مطابق نیلے رنگ کی کمی یا زیادتی سے پیدا ہونے والی نفسیاتی کمزوریاں یہ ہیں
اگر دو لفظوں میں بتانا چاہیں تو اعصابی دباؤ اور بے سروپا سوچوں کا ہجوم نیلے رنگ کی کمی کا عندیہ ہے ۔
اس کی کمی سے جھنجھلاہٹ اور غصہ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایسے افراد چیختے چلاتے اپنے غصے اور بے زاری کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔
مزاج میں چڑچڑاپن،مستقبل کا خوف رہتا ہے۔
اس رنگ کی زیادتی اداسی ، تنہائی پسندی کو دعوت دیتی ہے ۔خالی پن پیدا کرتی ہے۔ اسی لئے اکثر اسے اداسی کا رنگ بھی کہتے ہیں ۔
انگریزی کا ایک مشہور فریز کہ اگر کوئی کہے فیلنگ بلو تو اس کامطلب ہے کہ وہ تنہائی محسوس کرہا ہے اسے کچھ سماجی سرگرمی کی ضرورت ہے ۔
چونکہ اعصابی تناؤ کو دور کرنے میں یہ رنگ اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہی جہ ہے کہ ذہنی سکون کے لئے کلر تھراپی میں اکثر مریضوں کو نیلی روشنی کا مراقبہ بھی کروایا جاتاہے
یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور نبض کی رفتار دھیمی کرتا ہے۔
ایسے افراد بہت زیادہ سوچتے ہیں اور بال کی کھال اتارنے میں لگے رہتے ہیں ۔
رشتوں میں حد درجہ جذباتی برتاؤ کا اظہار کرتے ہیں
اگلے باب میں ہم ایک نئے رنگ پر بات کریں گے۔ کلر سائیکالوجی کے سلسلۂ تحریر پر آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

 

***

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ
آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
اگر آپ صحت کی بہتری کے لیے رنگوں کا مناسب استعمال جاننا چاہتے ہیں۔ یا اپنی صحت اور زندگی میں درپیش مسائل کے لیے کلر سائیکلوجی کے حوالے سے رہنمائی یا مدد چاہتے ہیں تو آپ اپنا مسئلہ )(اپنے نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ)ہمیں لکھ بھیج سکتے ہیں۔

خط کے لیے ہمارا پتہ ہے۔
کلر سائیکلوجی۔ روحانی ڈائجسٹ۔ ناظم آباد کراچی۔
 یا درج ذیل پتے پرای میل کر سکتے ہیں ۔
colourpsychology@gmail.com

مزید رابطے کےلیے ہمارا فیس بُک پیج ہے
facebook.com/colourpsychology

 

تحریر شاہینہ جمیل

(جاری ہے)

یہ بھی دیکھیں

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے سانس کے …

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے …. پانی ہی …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *