Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

خشک اور سرد موسم میں رہیے ترو تازہ!

 

موسم کی تبدیلی انسانی صحت کےساتھ جلد پر بھی اثرات مرتب کرتی ہے۔ جلد کو انسانی جسم کا سب سے حساس عضو کہا جاتا ہے۔ چہرے کی جلد موسم کے تغیرات کا براہ راست نشانہ بنتی ہے۔ اگر موسم سرما میں خوب صورت، صحت مند اور دلکش جلد کی خواہش ہو تو اس کے لیے یخ بستہ ہواؤں کے چلنے سے پہلے ہی جلد کی مناسب دیکھ بھال کا آغاز کردیجیے۔ معیاری اور آزمودہ کولڈ کریم رات سونے سے قبل لگائیں۔ منہ دھونے کے لیے موئسچر بیس صابن یا فیس واش استعمال کریں۔ دن میں دو بار اور رات سونے سے قبل صابن یا فیسواش سے چہرہ صاف کریں۔ چکنی اور دانوں والی جلد کے لیے کولڈ کریم موزوں نہیں رہتی ایسی جلد کو قدرتی طریقوں سے موئسچرائزر کیا جاسکتاہے۔

 

دودھ، عرق گلاب اور لیموں

دودھ سے کلینزنگ کرنے سے جلد کی شادابی لوٹ آتی ہے۔ رنگت بھی نکھرجاتی ہے۔
عرق گلاب، لیموں کا عرق، گلیسرین ہم وزن ملا کر کسی پلاسٹک کی ایئر ٹائٹ بوتل میں رکھ لیں جب بھی چہرہ دھوئیں یا گھر سے باہر جائیں تو یہ لوشن لگالیں۔
دہی میں سڑک ایسڈ کی وجہ سے دانوں کو ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ روزانہ ایک کھانے کا چمچ دہی میں ایک چائے کا چمچ بیسن ملا کر چہرے پر لگانے سے چکنی جلد کی اضافی چکنائی اور دانوں پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

 

بالائی، شہد، زعفران

سرد ہوائیں خشک جلد کو مزید خشک کردیتی ہیں۔ خشک اور نارمل جلد والوں کے لیے موسم سرما خوش گوار ہونے کے بجائے تکلیف دہ تاثر قائم کرتا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت جلد کی طرف اس وقت متوجہ ہوتی ہے جب جلد شادابی کھونے لگتی ہے۔ سرد ہوائیں جلد کو خشک کرکے اسے بےرونق بنا دیں تو جلد کو دوبارہ نارمل حالت میں لانے کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ مناسب یہی ہے کہ پہلے سے ہی جلد کا خیال رکھاجائے۔
رات سونے سے قبل یا دن میں کسی بھی وقت ایک کھانے کا چمچ بالائی لیں۔ اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور چٹکی بھر زعفران اچھی طرح ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس آمیزے سے چہرے کا ہلکے ہاتھوں سے مساج تقریباً دس منٹ تک کریں۔ بیس منٹ بعد چہرہ صاف پانی سےدھولیجیے۔
یہ عمل پندرہ دن تک ہر دوسرے دن دہرائیں۔ موسم سرما میں جلد کی شادابی کے لیے یہ نسخہ مفید بتایا جاتا ہے۔

 

سنگترے کے چھلکے اور ہلدی

سنگترے میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ سرد موسم میں کثرت سے اس کا استعمال کیجیے۔ یہ جلد کی شادابی کےساتھ جسم کی قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ سنگترہ چھیل کر کھائیں یا جوس کی شکل میں دونوں صورتوں میں سنگترے کے چھلکے محفوظ کرلیں۔ چھلکے دھوپ میں سکھا کر پاؤڈر کی شکل میں پیس کر ایئر ٹائٹ جار میں رکھیں۔ دن میں ایک مرتبہ اس کے چھلکوں کا ابٹن چہرے، ہاتھوں اور پاؤں پر لگائیں۔
ابٹن بنانے کے لیے دو کھانے کے چمچ سنگترے کے چھلکوں کا پاؤڈر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر کھلی جگہ پر رکھ دیں چٹکی بھر ہلدی ملانے سے اس میں اینٹی سپٹک خصوصیات بھی شامل ہوجائیں گی۔
جب گاڑھا سا ابٹن کی شکل کا آمیزہ بن جائے تو چہرے اور دیگر حصوں پر لگا کر پانچ منٹ تک ملیں پھر لگا رہنے دیں۔ جب خشک ہو جائے تو رگڑ کر ابٹن کی طرح مل کر اتار لیں۔
یہ گھریلو تراکیب جلد کے بہت سے مسائل کا سدباب کرتی ہیں اور خشک ہواؤں کے مضر اثرات کو زائل کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔
T

یہ بھی دیکھیں

ایشیائی خواتین کا بیوٹی سیکریٹ

دنیا کے ہر ملک کی عرصہ دراز سے اپنی اپنی ثقافت اور روایات چلی آرہی ...

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *