الأربعاء , 12 فبراير 2025

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

جلد کی رعنائی اور دلکشی کے لیے قدرتی بیوٹی پروڈکٹ

زیتون کا تیل ایک ‘‘ قدرتی بیوٹی پروڈکٹ’’، یعنی خوب صورتی بڑھانے والی مصنوعات کی حیثیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ زیتون کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جارہا ہے۔ یہ جلد کے لیے فائدہ مند اور صحت بخش ہوتا ہے۔ زیتون کے تیل سے سر کا مساج خشکی سے نجات اور بالوں کو گھنا کرنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔ اس کو آنکھوں کے گرد لگانے سے بدنما جھریاں دور ہوجاتی ہیں اور آپ زیادہ عرصے تک جواں نظر آتےہیں۔یہ جس طرح جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے اسی طرح بیرونی طور پر بھی جسم کے لیے مفید ہے۔


حسن و صحت میں اضافے کے لیے زیتون کے تیل کے چند نسخے درج ذیل ہیں:

 

 

چہرے کی جھریاں 

چہرے سے جھریوں کے خاتمے اور جلد کو پُرکشش بنانے کے لیے شام کے وقت باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کی تھوڑی مقدار ہتھیلی میں لے کر اس کامساج کرنا چاہیے۔

پُر رونق، ریشم جیسے بال 

زیتون کے تیل کو سر کےبالوں کی جلد اور بالوں پر اچھی طرح لگالیں اور بالوں پر پلاسٹک کی ٹوپی چڑھا لیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو دھولیں۔ اس سے بال پررونق، خشکی سے پاک اور ریشمی ہوجاتے ہیں۔

باڈی اسکرب

ایک پلاسٹک کے برتن میں زیتون کا تیل ڈالیں پھر اس میں مناسب مقدار میں نمک اور چینی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اس آمیزے کو جلد پر لگا کر، بطور باڈی اسکرب (Body Scrub) جلد پر مساج کریں۔ اس سے جلد کو نہ صرف رعنائی ملے گی بلکہ نرم و ملائم اور شگفتگی کا احساس بھی ہوگا۔

جلد کی حفاظت

باتھ ٹب میں تھوڑی مقدار میں زیتون کا تیل ڈال کر غسل کرنے سے جلد دن بھر نرم و ملائم.رہتی ہے۔

نرم و ملائم ہاتھ

ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے آہستگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔ اس سے ہاتھ نرم و ملائم اور خوب صورت ہوجاتے ہیں۔

مضبوط اور چمک دار ناخن

اگر ناخنوں کے کیوٹیکلز خراب ہوگئے ہیں اور انگلیوں کے ناخن بھی ٹوٹنے لگے ہیں تو ایک کپ میں زیتون کا تیل ڈالیں اور انگلیوں کے ناخنوں کو اس کپ میں تھوڑی دیر کے لیے ڈوبا رہنے دیں۔ اس کے چند دنوں کے استعمال سے ناخن نہ صرف ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے بلکہ ناخنوں کے آس پاس کی جلد صاف اور چمک دار بھی ہوجائےگی۔

خوب صورت ہونٹ

خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نارمل بنانے کے لیے زیتون کے تیل کی تھوڑی سی مقدار کو رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں۔

صاف ستھرے پیر

رات سونے سے پہلے پاؤں پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لینے سے پاؤں دن بھر نرم وملائم رہیں گے۔

 

سخت اور سیاہ جلد کی بہتری کے لیے

پیروں کی ایڑھیوں اور بازوؤں کی کہنیوں کی سخت اور سیاہ جلد سے نجات کے لیے باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔ اس سے کہنیاں صاف اور نرم ہوجاتی ہیں۔

 

میک اپ اُتارنے کے لیے

زیتون کے تیل کو ململ کے کپڑے یا روئی کے پھائے پر لگا کر چہرے کے میک اپ کو باآسانی صاف کیا جاسکتا ہے۔ زیتون کا تیل جلد کو رعنائی بخشتا ہے اور رنگت میں نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔

 

بالوں کی خشکی میں مفید 

بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد برابر مقدار میں زیتون کے تیل کو پانی میں شامل کرلیں اور بالوں میں پانچ منٹ کے لیے اچھی طرح لگا کر مساج کرلیں۔ پھر شیمپو کرکے بالوں کو اچھی طرح دھولیں۔ اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ عمل بالوں کو گھنا کرنے میں بھی مفیدہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہربل ٹپس! آسان گھریلو نسخے….

ہم میں ہر کوئی کبھی نہ کبھی دانت کی تکالیف سے پریشان نظر آتا ہے۔ …

اُبٹن! چہرے پر لائے نکھار….

  ابٹن کا شمار چہرے پر دلکشی لانے والی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔ اس …

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *