Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

مثبت رویہ اپنائیں خوبصورت نظر آئیں

Live Positive Live Beautiful


دنیا بھر میں  حسن کی ہمیشہ قدر افزائی کی گئی ہے۔  تیکھے نقوش،  بےنقص رنگت،  بڑی بڑی خوبصورت آنکھیں اور لمبے  گھنے سیاہ بال …. یہ تصویر ہمارے  ذہن میں اُس وقت اُبھرتی ہے جب کسی حسین و جمیل  خاتون  کا تصور کرتے ہیں۔  ایسا حسن شاذونادر ہی دیکھنے میں آتا ہے، اسے ہم قدرت کا عطیہ کہتے ہیں۔

آج کی دنیا میں حسن کا مفہوم  تبدیل ہوچکا ہے۔ آج ہر خاتون حسین ہے اگر وہ ایک اچھی صحت کی مالک ہے۔ صحت مند رہنے  اور خوبصورت دکھائی دینے کے لیے ہمیں ان مشوروں پر توجہ دینا چاہیئے۔

دباؤ Stress سے مبرّا طرزِ زندگی :

دباؤ Stress حسن کا بدترین دشمن ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی کسی نہ کسی  بناء پر دباؤ اور ٹینشن میں مبتلا رہتا ہے۔ گو وقت گزرنے  کے ساتھ مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ لیکن عام طور پر ہم سب دباؤ اور تنا ؤ کی کیفیت  میں رہتے ہیں  جس کے نتیجے میں ہماری  جلد خشک و بے جان ہوجاتی ہے، آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے  پڑ جاتے ہیں،  وقت سے پہلے جھریاں  پڑ نے لگتی ہیں ۔ بال ہلکے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

 دباؤ کی کیفیت  میں ہم باآسانی  بے قابو ہوجاتے ہیں اور جذ بات  پر کنٹرول کھو بیٹھتے ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں ایک حسین و جمیل  چہرہ بھی اپنی  کشش اور دلکشی  کھو بیٹھتا ہے۔ دباؤ کی صورت میں جلد کے اندر کی بال سے باریک رگیں  سکڑ جاتی ہیں جس سے خون کی سپلائی  گھٹ  جاتی ہے اور جلد کی رنگت  زرد (پھیکی) پڑ جاتی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی سوچ میں تبدیلی لانی چاہیے اور تمام منفی  خیالات  سے دستبردار ہوکر زندگی کے بارے میں مثبت رویے کو اپنالینا چاہیے  اور اس حقیقت کو  قبول کرلینا چاہیے  کہ صحت اور حسن کو برقرار رکھنے کے لیے مثبت خیالات  اور مثبت رویہ ضروری ہے۔

اگر آپ  کے   ساتھ کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہے  تو  اس کے حل کے بارے میں  نہایت اطمینان اور سکون کے ساتھ غور کریں۔ حل  مل جائے   تو  مسئلہ کو  فراموش کرنے کی کوشش کریں اور پرسکون ہوجائیں۔ 

 یاد رکھیں۔۔۔!  ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو۔ کچھ وقت اپنے شغل اور شوق کو بھی دیں…. مصوری ، باغبانی،  ایمبرائیڈری، ڈرائیونگ  برائے تفریح  اور سوشل وزٹ  ان میں سے جو بھی  آپ کا شغل ہو وہ بھی پورا کریں۔

 اگر آپ کسی بھی وجہ سے دباؤ یا تناؤ کا شکار ہیں اور  خود کو پرسکون  کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہیں تو پھر کسی بیوٹی پارلر میں چلی جائیں۔  اس طرح آپ کی شخصیت میں نکھار پیدا ہو گا بلکہ  آپ کو ذہنی سکون  بھی ملے گا جس سے آپ کی  صورت و شکل  میں مزید چمک دمک آجائے گی۔  زندگی کی چھوٹی چھوٹی  کامیابیوں اور کارناموں سے  خوشی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

 ہمیشہ مسکرائیں  اور ہنستی رہیں….. یہی حسن کی حقیقیکنجی ہے۔

نیند کی مناسب ترتیب

 دن بھر تازہ  دم رہنے اور تازگی  برقرار رکھنے کے لیے  ہمیں چھ سے آٹھ  گھنٹے کی پرسکون  نیند درکار ہوتی ہے۔  پرسکون نیند  کی حالت میں ہمارے  چہرے کے مسلز آرام کرتے ہیں اور جلد آزادی کے ساتھ سانس  لیتی ہے۔

 صحیح نیند نہ سونے کی صورت میں  ہماری جلد خشک اور بے جان ہوجاتی ہے۔ ایک اچھی بلکہ عمدہ نیند کے لیے  آپ کو چاہیے  کہ خواب گاہ میں داخل ہوتے وقت اپنی تمام  پریشانیوں کو بیڈ روم کے دروازے  کے باہرچھوڑدیں۔

آپ کے کمرے  کا درجہ حرارت  آرام دہ ہونا چاہیے…. نہ بہت زیادہ ٹھنڈا اور نہ بہت زیادہ گرم۔ بستر پر  جانے سے قبل  ٹی وی دیکھنے  سے گریز کریں، اس کے بجائے  ہلکی اور مدھم موسیقی سنیں  جو آ پ کو سکونپہنچائے۔

سونے سے قبل کنکنے (ہلکے سے گرم) پانی سے شاور  لے لیں اور گرم دودھ کا ایک گلاس  پی لیں۔  رات بھر کی پرسکون نیند کے بعد نیا دن طلوع  ہونے پر آپ کی جلد   جگمگاتی  دکھائی دے گی۔

غذا (ڈائٹ)

اچھی اور عمدہ  صحت فوراً  ہی آپ کی جلد ، بالوں اور دلکش سراپے سے ظاہر ہوجاے گی۔ اس کے لیے ہمیں ایک متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی خوراک  جو  غذائیت سے بھرپور ہو۔ پروٹین ہمارے جسم کے لیے ناگزیر ہے۔ پروٹین سے بھرپور  غذائیں دالیں، پنیر، مونگ پھلی، خشک میوے اور سالم بیج والے اناج ہیں۔

دودھ اور دودھ سے تیار اشیاء کیلشیم  سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان فوڈ پروڈکٹس میں ہمیں اہم معدنیات،  کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس دستیاب  ہوجاتے ہیں جو  ہمارے جسم کو درکار ہوتے ہیں۔ پنیر اور دہی ہمارے جسم کو ضروری  غذائیت بہم پہنچاتے ہیں۔ گھنے صحت مند بالوں کے لیے وٹامن بی سے بھرپور ہائی پروٹین  غذائیں بھی تجویز کی جاتی ہیں۔

 ڈھیروں تازہ ہری سبزیاں اور پھل بھی ہماری  خوراک کا ایک بڑا حصہ ہونا چاہئیں۔  پھلوں اور سبزیوں میں موجود ریشہ ( فائبر) درست ہاضمے میں مدد دیتا ہے جو کہ ایک دمکتی ہوئی جلد اور گھنے چمکیلے  بالوں کے لیے نہایتضروری ہے۔

صحت مند جلد  کے لیے وٹامن اے لازمی ہے۔ وٹامن اے کے بہترین ذرائع  ہری اور زرد سبزیاں، گاجر، پھل، مکھن اور دودھ ہیں۔  چکنائی سے بھرپور  بھاری فرائی شدہ  غذاؤں اور ڈبہ بند غذاؤں  سے گریز کریں۔

 جلد کی دیکھ بھال :

 دمکتی ہوئی جلد  کے بغیر کوئی میک اپ ہمیں خوبصورت  بنانے میں مدد نہیں دے سکتا  اور اس کے لیے ہمیں مناسب  اور صحیح طور  پر جلد کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔  ہماری جلد کی سب سے بڑی ضرورت  صفائی ہے۔  صحیح اور مناسب طور پر صفائی کے بغیر ہماری جلد پمپلز، ایکنی اور بلیک ہیڈز   سے بھر سکتی ہے۔

اس سے بچاؤ کے لیے اپنے چہرے  کو دن میں دو یا تین مرتبہ دھوئیں اور نرم تولیے کی مدد سے تھپتپاکر خشک کریں۔ ایک اچھے ٹونر کی مدد سے اپنی جلد کو ٹون کریں۔  اس سے جلد کے مسامات  گھٹ جاتے ہیں اور جسم کو مستحکم رہنے میں مدد ملتی ہے۔

موئسچرائزر لگائیں جو کہ آپ نے اپنی جلد کی ٹائپ کے لحاظ سے منتخب کیا ہو۔  مناسب موئسچرائزنگ  کے بعد آپ کی جلد لچک دار اور    پرشباب دکھائی دے گی۔

رات کو بستر  پر جانے سے پہلے اپنے چہرے پر سے  تمام میک اپ صاف کرلیں۔ ایک عمدہ  کلینزنگ  ملک کی  مدد سے اپنا چہرہ صاف کرنے کے بعد  چہرے کو ایک  ہلکے موئسچرائزنگ صابن سے دھولیں۔

آخر میں  وٹامن ای سے بھرپور کولڈ کریم  سے اپنے چہرے پر پانچ  منٹ تک اوپر  کی جانب اسٹروکس سے مساج کریں۔ پھر ایک گیلے  کاٹن کی مدد سے چہرے کو صاف کرلیں۔ اس سے جلد پر ایک جادوئی اثر ہوگا۔ 

جلد کسی بھی فرد کی طبعی اور جذباتی کیفیت کا آئینہ  ہوتی ہے اور صحیح دیکھ بھال  اور درست غذائیت  سے  یہ جگمگانے لگتی ہے۔ 

 جلد  کی صحت مندی  اور دلکشی قائم رکھنے  کے لیے اندرونی طور پر تندرست ہونا ضروری   ہے۔

گو کہ ہماری  جلد عجیب و غریب طور پر خود ہی صفائی کرنے والا اور خود ہی غذائیت فراہم کرنے والا عضو  ہے جو کہ مستقل  طور پر خود کو نیا پن عطا کرتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود  بھی اس کی قدرتی نمی اور صاف رنگت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ توجہ مناسب طور پر  ہر ایک کو اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ضرور دینی چاہیے۔

جلد کے خشک، چکنے، نارمل  یا حساس ہونے کے رجحان کا تعین ہمارے جینز اور صنف سے کیا جاتا ہے۔  ہر ایک کی جلد منفرد ہوتی ہے  اور خصوصی توجہ اور مناسب تحفظ  چاہتی ہے۔

خشک جلد بے کیف،  کسی ہوئی اور پتلی ہوتی ہے اور وقت سے پہلے جھریوں سے بچاؤ  کے لیے اسے ڈھیروں چکنائی  درکار ہوتی ہے۔ اس کے لیے بادام کا  تیل شاندار رہتا ہے لیکن کوئی بھی کریم یا عام  پرانی ویزلین  سے بھی کام چل سکتا ہے۔

 چکنی جلد کا تعلق  اکثر نوجوانی سے ہوتا ہے اور اس سے مسلسل  پسینہ خارج ہوتا رہتا ہے اور اس میں  سے دانے پھوٹتے رہتے ہیں۔ یہ خشک جلد سے زیادہ ملائم ہوتی ہے لیکن اسے بار بار  دیکھ بھال کی ضرورت  ہوتی ہے کیونکہ یہ ریت اور گردوغبار کے ذرات بآسانی  اکٹھا کرلیتی ہے اور پھر اس میں چکنائی بھی جمع ہوتی رہتی ہے اور مسام بند ہوجاتے ہیں۔  گرم پانی سے منہ دھونا چاہیے  اور برف کی ڈلی کو چہرے پر  تھپتاتے رہنے چاہیے۔

نارمل اسکن، لطیف، خوبصورت،  خاصی لچکدار ہوتی  ہے اور اس کی رنگت بھی یکساں ہوتی ہے۔ اس میں نمی کا توازن بھی عمدہ  ہوتا ہے لیکن اسے رواں اور قائم رکھنے کے لیے معمول کی توجہ درکار ہوتی ہے۔

 حساس جلد متلون ہوتی ہے۔ اس کے بگڑنے کا کوئی  وقت مقرر نہیں ہوتا اور بغیر کسی اطلاع کے اس سے دھبے اور  پھوڑے پھنسیاں  نکل آتی ہیں۔ 

جلد کو کھینچے بغیر  موئسچرائزنگ  کریم لگائیں  کیونکہ جلد کے محرک  ہونے سے رگیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوسکتیہیں۔

 ہماری جلد  اکثر و بیشتر  ناگوار ماحولیاتی  کیفیات کی بناء پر نقصان  دہ اثرات  کی مطیع رہتی ہے۔  ہوا جلد کو  خشک کردیتی ہے اور اس پر ناہموار دھبے  ڈال دیتی ہے۔ سورج کی روشنی  جھریاں  پیدا کرنے کا بہت بڑا سبب ہے اور اگر بہت زیادہ سورج  میں رہنا پڑجائے تو  یہ عمررسیدگی  کے مرحلے کو تیز تر کردیتی ہے۔

 آلودگی، رنگت کو اُجاڑدیتی ہے جبکہ گردوغبار،  دھواں،  کالک اور مضر کیمیکلز جلد کی کارکردگی  پر بُرے اثرات ڈالتے ہیں۔

صبح کی چہل قدمی (مارننگ واک)

 روزانہ صبح  آدھا گھنٹے  کی چہل قدمی  نہایت فائدہمندرہتی ہے۔ آپ  کی جلد جب  تازہ ہوا میں سانس لے  گی تو آپ کے چہرے پر اضافی چمک آجائے گی۔ لیکن اگر صبح کی چہل قدمی  آپ کی روٹین (معمول) سے مطابقت نہیں رکھتی  تو پھر یہ ضروری نہیں کہ آپ صبح تن تنہا چہل قدمی کرنے  نکل کھڑی ہوں۔  آپ شام کو  یا پھر رات کو کھانا کھانے سے قبل بھی چہل قدمی  کرسکتی ہیں۔

 جو بات اہم ہے وہ یہ کہ آپ ہفتے میں تین مرتبہ  باقاعدگی سے 20 منٹ  کی چہل قدمی ضرور کریں۔  اس سے ناصرف  آپ کو نیند  پرسکون آئے گی بلکہ آپ کو اپنا  وزن برقرار رکھنے اور خود کو فٹ اور سلم رکھنے میں مددملےگی۔ 

اچھی صحت کے لیے  ان سادہ سی ٹپس پر عمل کریں تو آپ بھی  ایک جگمگاتے  روپ، صحت مند لچکدار  چمکیلے بالوں اور دلکش سراپے  کے ساتھ اپنے آپ کو  ایک حسین اور خوبصورت نئی کشش دے سکتی ہیں۔

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایشیائی خواتین کا بیوٹی سیکریٹ

دنیا کے ہر ملک کی عرصہ دراز سے اپنی اپنی ثقافت اور روایات چلی آرہی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *