Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

المصطفیٰ المصطفیٰ – سماعتوں میں رس گھولتی نعت  رسول مقبول ﷺ

المصطفیٰ المصطفیٰ – سماعتوں میں رس گھولتی نعت  رسول مقبول ﷺ

شیخ مشاری راشد العفاسی کویت کی مسجد الکبیر کے امام  اور  وزارۃ الاوقات  و اسلامی امور کویت کے مبلغ و خطیب  ہیں  ۔     آپ دنیا کے مشہور قراء میں شمار کیے جاتے ہیں اور نعت، قصیدہ اور نشید (اسلامی عربی نظمیں )پڑھنے  کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔  شیخ مشاری کے پڑھنے کا انداز بڑا لبھانے والا ہے قرآن سنیں تو کیا بات ہے اذان سنیں تو الگ کیفیت نعت کی طرف آئیں تو دوسری دنیا۔ 

شیخ مشاری راشد العفاسی کی تلاوت ہو یا حمد و نعت ہمیشہ اس میں اعلی معیار ہی ملا ۔ 

 سال 2004ء سے ہرسال آپ کی خوش الحانی سے پڑھی ہوئی اسلامی نظموں  اور نعت کے البمز    شایع ہورہے ہیں ۔   یہ نعت رسول ﷺ بھی غالباً یکم رمضان کو جاری کی گئی ہے ساده سا پس منظر لاک ڈاؤن کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ نعت یوٹیوب پہ بہت پسند کی جارہی ہے ۔ 

اس ویڈیو نعت میں  ان کا ساتھ دینے والا پیارا سا بچہ ان کا بیٹا   محمد مشاری العفاسی ہے جو والد کی طرح خوش الحانی سے مسکراتے اور جھومتے ہوئے نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی میں مصروف ہے۔ 

سماعتوں میں رس گھولتی نعت رسول مقبولﷺ سنیے ۔



 

 

نعت کے عربی کلمات اور ان کا ترجمہ:

كلمات : أحمد اليافعي  –  نعت خواں : مشاري راشد العفاسي و محمد العفاسی 

مصطفى مصطفى   منبعٌ للصفاءْ  

مصطفیٰ مصطفیٰ ، سکون کا ذریعہ 

سيّد الأنبياء  مِشعلٌ في الوفا

انبیاء کے سردار، راہِ وفا کی روشنی

كان في عطفهِ  لليتامى دفى

ہمدردی سے سرشار، یتیموں کی آس

حن قلبي لهُ فاض شوقا إليه

میرا دل آپﷺ کے لیے ہر وقت ترستا ہے

ليس أرجو سوى شربةً من يديه

اس امید سے کہ  آپﷺ کے ہاتھوں سے مشروب پیوں

الصلاةُ عليه والسلامُ عليه

درورد  پڑھوں  ان کے لیے،  اور سلام بھیجوں 

للسماءِ ارتقى فأتى بالنقاء

وہ آسمان پر گئے  ، پاکیزگی لائے

وغدا وجههُ نيّرا مشرقا

آپ ﷺ کا چہرہ، روشنی روشنی

كان من عفوهِ حين حان اللقاء

آپ کے عفودرگرز کا یہ عالم، جب دشمن سے سامنا ہوا

قال فلتذهبوا أنتم الطلقاء

آپ نے فرمایا جاؤ ، تم آزاد ہو !

كان في هديهِ منهجا وسطا

آپ کی سیرت میں  میانہ روی

كان تُسعدهُ بسمةُ البُسطاءْ

خوش رہنے کی عادت، سادگی کی مسکراہٹ

سيّدٌ في الكرم   قمةٌ في العطاء

سخاوت کے بادشاہ ، جود و سخا کے پہاڑ

یہ بھی دیکھیں

حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ

صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین محمد رومی ؒ 604ھ، 1207ء میں بلخ  (افغانستان )کے ...

علامہ اقبالؒ اور سوشل میڈیا

عہد حاضر کی ایجادات میں سیل فون بھی کمال کی چیز ہے اس کی وجہ ...

प्रातिक्रिया दे

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा. आवश्यक फ़ील्ड चिह्नित हैं *