Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

دعاؤں سے علاج – دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات

Image Map

دفتر اور مکان پر اثرات سے نجات


***

کنفرم آرڈر کینسل ہونے لگے:

سوال: پانچ سال پہلے تعلیم سےفارغ ہوکر ملازمت تلاش کرنے بجائے میں نے مختلف پاکستانی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے بیرونی ممالک سے آرڈر ڈھونڈنے شروع کئے۔ چند ماہ کی کوششوں کے بعد مجھے آرڈر ملنے لگے۔ میں لوکل مینو فیکچرز کے ذریعے ان آرڈر کی تعمیل کرنے لگا۔
شروع میں میں اپنے گھر سے کام کرتا تھا۔کام بڑھا تو اسٹاف اوردفتر کی ضرورت پیش آئی۔میں نے شارع فیصل پر آفس کے لیے دوکمرے کرائے پرلےلئے۔
اللہ نے کرم کیا ،کام بڑھتارہا ،اسٹاف ممبران میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔
پچھلے سال میں نے چار کمروں کا آفس لیا ۔چند ماہ بعد اسٹاف کے ممبران کے لیے زیادہ جگہ کی ضرورت پیش آئی ۔فروری 2016میں میں نے شارع فیصل پر ہی ایک پرانی بلڈنگ میں بڑی جگہ کرائے پرلےلی۔
اس نئی جگہ میں دفتر شفٹ کے بعد میرے ساتھ کام کرنے والے کئی افراد کو شام کے وقت گھبراہٹ اور بے چینی محسوس ہونے لگی۔
میں اپنے ساتھی کارکنان کا ہرطرح سے خیال رکھتا ہوں۔دفتر کا ہر کمرہ اسے سی ہے۔دفترکا ماحول بھی کافی بے تکلفانہ ہے۔جن لوگوں کو گھبراہٹ زیادہ ہورہی تھی میں نے انہیں چیک اپ کے لیے ڈاکٹروں کے پاس بھی بھجوایا لیکن ان میں کوئی بیماری یا کمزوری سامنے نہیں آئی۔ان لوگوں کی گھبراہٹ میں کمی زیادتی ہوتیرہی۔
چند ہفتے پہلے بیرون ملک ہمارا ایک اچھا کلائنٹ ایک چھوٹی سی بات پرہم سے ناراض ہوگیا۔میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے آرڈر ہی کینسل کردیاحالانکہ پہلے یہ آدمی کئی بار مجھے بہت زیادہ Favour دیا کرتا تھا۔اس سے اگلے ہفتے ہمارا ایک اور آرڈر کینسل ہوا۔
اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی طبیعت میں خرابی اور بعد میں آرڈر کینسل سے ہونے سے میں بہت فکر مند ہوا۔ علماکرام سے رابطہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ جگہ کاروبار کے لیے بھاری ہے ۔آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا۔
عالموں کی بات سن کر میں نے اس جگہ کےبارے میں پاس پڑوس والوں سے معلوم کروایا توانہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی بھی سال ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں ٹکتا۔گزشتہ چند سالوں میں چھ سات لوگ یہاں آکر کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ جگہ چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
محترم جناب….! کیا جگہیں بھی ہلکی یابھاری ہوتی ہیں….! میں نے یہ جگہ پانچ سال کے لیے کرائے پرلی ہے اور اپنے دفتری ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے اس پر کافی بڑی رقم خرچ کی ہے۔اب مجھے کیا کرنا چاہیے….؟

جواب: روحانی بزگ بتاتے ہیں کہ رہائش یا کاروبار کے لیے کوئی مقام غیر موزوں یا عام زبان میں بھاری ہوسکتا ہے۔کراچی کےکئی علاقوں میں انتہائی پرائم لوکیشنز پر بعض ایسی عمارات ہیں جہاں کثیر سرمایہ کاری کے باوجود کاروبار چل نہ سکے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے مقامات کا ذکر کسی ایک علاقے یا کسی ایک شہر یا ملک تک محدود نہیں۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، عرب ممالک سمیت ایشیا کے تقریبا ہر ملک میں، افریقی ممالک، یورپ، امریکہ، آسٹر یلیا غرض دنیا کے ہر خطے کے لوگوں میں کسی مکان یا کسی جگہ پر منفی اثرات کے حوالے سے کوئی نہ کوئی تذکرہ مل جاتا ہے۔
بطورروحانی وظیفہ قرآن پاک کی سورۃ الزلزال(99) ایک سفید کاغذ پر سیاہ روشنائی سے لکھواکر یا پرنٹ نکلواکر فریم کروالیں یا پلاسٹک کوٹنگ کروالیں اوراسے مکان کے دروازے کی دیوار پر کسی بلندجگہ پرآویزاں کردیں۔یہ فریم ایسی جگہ آویزاں کیا جائے جہاں آتے جاتے اس پرنظر پڑتی رہے۔
عصر مغرب کے درمیان نسبتاً بلندآواز کے ساتھ اکیس مرتبہ:

اَعُوذُ بِا اللہِ التَّامَّةِ ، مِن کُلَّ شَّیْطَانٍ وَھَامَّۃِ ، وِمِنْ کُلْ عَیْنِ لَا مَّۃِ،اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ التَّا مَّآت الَّتِیْ لَا یُجَارِزُ ھُن بِرٌّ وَّ لَا فَا جِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمَا بَرَ اَ وَ ذَ رَ اَ مِنْ شِرِّ مَآ یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآ ءِ وِمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا مِنْ شَرِّ یَدْ خُلُ فِی الْاَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ فِیْھَا وِمِنْ شَرِّ قِتَنِ اللّیْلِ وَالنَّھَارِ  مِنْ شَرِّ طَوَارِ قِ الَّیْلِ وَالنَّھَارِ اِلَّا طَارِقٌ یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمٰنُ  O

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور دفتر کے چاروں اطراف میں بھی دَم کردیں۔ یہ دَم کیا ہوا پانی مختلف کمروں میں اوردفتر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔
یہ عمل کم ازکم اکیس روزتک جاری رکھیں۔
دفتر میں کم از کم گیارہ دن تک ایک وقت مقررہ پر پابندی کے ساتھ لوبان یا کسی اور مناسب لکڑی کی دھونی دی جائے۔ رات کے وقت دفتر میں اندھیرا نہ کیا جائے۔ ایک یا زیادہ بلب روشن رکھے جائیں ۔
آپ پہلےمرحلے میں خود کوشش کرتے ہوئے دعاکریں کہ اللہ کے کلام کی برکت سے جگہ کا بھاری پن دور ہو اور یہاں کام کرتےہوئے آپ کو اورآپ کے ادارے کو برکت وترقی نصیب ہو ۔ 


***

ذاتی مکان میں شفٹ ہونے کے بعد بیماریوں کا حملہ:

سوال: پہلے ہم کرایہ کے مکان میں رہتے تھے۔میرے شوہرنے اپنی آمدنی سے پس انداز کرکے اور کچھ قرضہ لے کر شہر کے مضافات میں ایک جگہ پلاٹ خرید کر مکان بنایا۔
مکان تعمیر ہونے کے چند ماہ بعد تک بند پڑا رہا کیونکہ ہمیں بچوں کے امتحانات ختم ہونے کا انتظار تھا۔ بچوں کے امتحانات کے بعد ہم کرایہ کے مکان سے خوشی خوشی اپنے ذاتی مکان میں شفٹ ہوئے۔
یہاں شفٹ ہونے کے چند ہفتوں بعد ہی بچوں کی طبیعت خراب رہنے لگی۔رات کے وقت چھت پر کسی کے چلنے کاگمان بھی ہوتا۔رات میں کئی بار صحن میں سائے سےحرکت کرتے ہوئے بھی محسوسہوئے۔
محترم بھائی….! ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگاکر اور قرض لے کر یہ مکان بنایاہے ۔اس مکان میں آکر بچوں پر بیماریوں کے حملوں اور سائے نظرآنے سے ہم سب بہت خوف زدہ اور پریشانہیں۔
میرے شوہر صبح اپنےکام پرجاتے ہیں اور عشاء کے وقت گھر آتے ہیں۔ ہمارے آس پاس زیادہ آبادی بھی نہیں ہے۔

جواب: فجر کی نماز کے بعد سورہ فاتحہ ایک سوپچیس مرتبہ پڑھی جائے۔ اس تعداد میں سورہفاتحہ گھر کے کسی ایک فرد کی جانب سے پڑھی جاسکتی ہے یا گھر کے تین یا پانچ افراد مل کربھی تلاوت کرسکتے ہیں۔
سورہ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے اور تلاوت کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف کا ورد کرلیاجائے۔
عصر ومغرب کے درمیان سات مرتبہ سورہفلق، سات مرتبہ سورہ الناس اورپانچ مربتہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب گھروالوں کوپلائیں اورتھوڑا پانی .گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔
متاثرہ مکان میں رہائش اختیار کرنے کے بعدجولوگ بیمار ہوئے ہیں انہیں گیارہ گیارہ مرتبہ سورۂ آل عمران (03) کی آیت154 ،اورسورہ فتح 48کی آیت 29،تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد یا ایک ایک پیالی پانی پر دم کرکے پلادیاجائے۔

 


***

 


***

 

 

 

جون 2016ء

یہ بھی دیکھیں

دعاؤں سے علاج – جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات

جسمانی امراض اور تکالیف سے نجات *** اس دنیا میں انسان کو میسر نعمتوں میں ...

دعاؤں سے علاج – خراب رویّے

خراب رویّے *** غرور….. میری چاربیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی نے ایم کام کیا اور ایک ...

प्रातिक्रिया दे

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा. आवश्यक फ़ील्ड चिह्नित हैं *