Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا دورۂ فیصل آباد

 

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی گزشتہ دنوں چنیوٹ اور فیصل آباد تشریف لائے۔

فیصل آباد میں ڈاکٹر وقار یوسفعظیمی نے مراقبہ ہال شاہ کوٹ کے نگراں محمد شفیق،نگراں برائے خواتین محترمہ کوثر النساء کے ساتھ اراکین سلسلہ عظیمیہ سے ملاقاتکی اور سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات پر گفتگو کی۔ بعد ازاں فیصل آباد میں اراکین سلسلہ عظیمیہ کے ساتھ ایک طویلنشست ہوئی۔

اگلے روز مراقبہ ہال فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے حاضرین مجلس کو سلسلہ عظیمیہ کے مرشدحضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا سلام اور دعائیں پہنچائیں۔

اس کے بعد حاضرین سے حقوق اللہ، حقوق العباد، قرآن پاک کی آیات میں تفکر، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ارشادات میں غوروفکر، اولاد کی تربیت میں والدین کی ذمہ داریوں، خواتین کے احترام اور ان کے اعلیٰ مقام، لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے گریز اور لڑکیوں کی صحت اور تعلیم پر توجہ دینے، مادی علوم کے ساتھ ساتھ روحانی علوم کے حصول، اللہ کی صفات پر غور کرنے کے لیے نیچرل سائنس اور روحانی علوم سے استفادہ کی ضرورت پر زور، خالق کائنات کی معارفت اور اپنی ذات کے عرفان، مراقبہ کی امہت اور دیگر نکات پر دعوتِ عمل دیتی ہوئی فکر انگیز  گفتگو فرمائی۔

قبل ازیں حافظ شہزاد نے تلاوت قرآن، رانا مقصود اوربشریٰ حامد نے ہدیہ نعت پیش کیے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سعد عظیمی نے سرانجام دیے۔

مراقبہ ہال فیصل آباد کے سامنے عظیمیہ جامع مسجد اور عظیمی پبلک اسکول زیر تعمیر ہے۔نگراں مراقبہ ہال فیصل آباد رانا محمود صادق، جناب عبدالرشید اور دیگر اراکین سلسلہ نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کو تعمیراتی مراحل سے آگاہ کیا۔

چنیوٹ سے فیصل آباد آتے ہوئے ڈاکٹر صاحب ، نگراں مراقبہ ہال فیصل آباد رانا محمود صادق، جناب زاہد ملک اور جناب سعد عظیمی کے ساتھ فیصل آباد کے قریب واقع ٹاؤن بنگلہ میں قائم سلسلہ عظیمیہ کے ایک مرکز میں بھی گئے۔

ٹاؤن بنگلہ میں ڈاکٹر صاحب نے حاضرین سے خطاب میں سلسلہ عظیمیہ کے پیغام اور تعلیمات کے موضوع پر بات کی۔ قبل ازیں حافظ عبدالوھاب اور اشفاق احمد نے تلاوت کی اور ہدیہ نعت پیش کیا۔ نگراں مراقبہ ہال مانچسٹر جناب شوکت علی کے زیر انتظام اس مقام پر سلسلہ عظیمیہ کے زیر انتظام کئی برسوں سے باقاعدگی سے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔

کراچی واپسی سے پہلے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی، عظیمی بھائیوں کے ساتھ سلسلہ عظیمیہ کے ایک سینئر رکن ملک تاج محمود عظیمی کے گھر جاکر جواں سال صاحب زادے کی وفات پر تعزیعت کیاور فاتحہ خوانی کی۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

محفلِ میلاد النبیﷺ 2019ء

سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار 16 اور 17 نومبر 2019ء کی شب، ...

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ آمد

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی مراقبہ ہال چنیوٹ  آمد (رپورٹ: محمدمظاہر) ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی ...

Добавить комментарий

Ваш адрес email не будет опубликован. Обязательные поля помечены *