سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام
گلبرگ ٹاؤن کراچی میں محفلِ میلاد سے
ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا خطاب
سلسلہ عظیمیہ کراچی ٹاؤن گلبرگ کے زیر اہتمام محفل میلاد منعقد ہوئی۔
اس محفلِ میلاد میں ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اولاد کی تربیت میں والدین کے کردار، خواتین کے حقوق اور اصلاح معاشرہ کے موضوعات پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر وقار یوسف عظیی نے کہا کہ والد کو اپنے بچوں کے لیے معلم کا کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔
محفلِ میلاد میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہدیہ نعت اور صلوٰۃ و سلام پیش کیا گیا۔
آخر میں محترمہ غزالہ شریف اور محترمہ ریحانہ نے دعا کروائی۔
(رپورٹ۔ ضیاء الدین)