Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

حسد کی آگ


حسد کی آگ….

سوال: میرے تین بیٹے ہیں۔بڑے بیٹے کی شادی کو سات سال،منجھلے بیٹے کی شادی چارسال اورچھوٹے بیٹے کی شادی کوچھ ماہ ہوئے ہیں۔
جب سے چھوٹے بیٹے کی شادی ہوئی ہے گھر میں ہرفرد کو عجیب سی بے چینی و بے قراری رہتی ہے۔ایک ماہ ہواچھوٹی بہواپنے میکے گئی ہے۔اس کے جانے کے بعد سے گھر کے حالات زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ میری الماری میں رکھی ہوئی تین بنارسی ساڑھیوں کوکسی نے قینچی سے دائرے میں جگہ جگہ سے کاٹا۔ اکثر صبح کے وقت میرے کمرے کے دروازے پر خون کی تازہ بوندیں بھی پڑی ہوتی ہیں۔ شام کے وقت میرے کندھوں اورگردن پر بہت بوجھ محسوس ہوتاہے ۔ ایسا لگتاہے کہ کسی نے منوں وزن رکھ دیاہو۔رات کو اندھیرے میں کمرے میں کسی کے چلنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ لائٹ جلاؤ توآواز بندہوجاتی ہے۔
چند ہفتوں سے میرا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگا ہے۔طبیعت میں گھبراہٹ رہتی ہے ہروقت ایسامحسوس ہوتاہے کہ دل ڈوب رہاہے۔
میں نے دوتین افراد کو گھر دکھایا تو انہوں نے بتایاکہ بہت شدیدعمل کروایا گیا ہے۔
میر ی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔میں نے بہوؤں کوبھی بیٹیوں ہی کی طرح رکھا ہے ۔ پھر یہ سب کیوں ہوا..؟

اب مجھے کیا کرنا چاہیے ۔میں آپ کے مشورے کا انتظارکروں گی۔۔  


جواب:حسد اورنظر بد کی وجہ سے کئی طرح کی رکاوٹوں اورمسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ کاخوش وخرم گھرانا بھی کسی کے حسد وجلن سے متاثر معلوم ہوتاہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہر قسم کے شر سے، حسد سے اورنظر بد کے منفی اثرات سے آپ کی اورآپ کے بیٹیوں بیٹوں بہوؤں اور ان کے سب بچوں کی حفاظت ہو۔
آپ کی تینوں بہو ماشاءاللہ بہت نیک اورآپ کی انتہائی مخلص اور سعادت مند ہیں۔ آپ اپنی بہوؤں کو بیٹیوں کی طرح سمجھتی ہیں ،مجھے یقین ہے کہ وہ سب بھی آپ کو اپنی ماں کی طرح سمجھتی ہیں۔ کسی بہو یا ان کے میکوں میں سے کسی کی طرف سے کوئی بدگمانی اپنے دل میں نہ آنے دیں۔ کوئی آپ کے سامنے اس قسم کی کوئی منفی بات شروع کرے تو اس کی بالکل بھی حوصلہ افزائی نہ ہونے دیں۔
تقریباً ڈیڑھ پاؤ لوبان لے لیں۔ روزانہ عصرومغرب کے درمیان 157مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر اس پر دم کرتی رہیں،ساتویں روز اس پر158مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر دم کردیں ۔اس طرح سات روزمیں گیارہ سومرتبہ سورہ فلق پڑھ کر اس لوبان پر دم کرنا ہے۔
اس دم کیے ہوئے لوبان میں سے تھوڑا سا لوبان لے کر عصر ومغرب کے درمیان سارے گھر میں دھونی دیں۔ پہلے گیارہ دن روزانہ بلاناغہ دھونی دیں۔ گیارہ دن بعد دن مقررکرکے ہفتہ میں دوروز دھونیدیں۔
جب یہ لوبان ختم ہونے لگے تومزید لوبان لے کر اس پر دوبارہ حسب سابق سورہ فلق پڑھ کر اس کی دھونی جاری رکھیں۔
صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ اللہ تعالیٰ کے اسماء یاحفیظ یاسلام پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پردم کرکے سب گھر والوں کو یہ شہد پلائیں۔
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ

 لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ سب اہل خانہ کا تصور کرکے دم کردیں اور تین بار دستک دے دیں۔
اس با ت کا بھی خیال رکھیں کہ سب گھروالوں کی نیند کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں میں سات سے آٹھ گھنٹوں سے کم نہ ہو۔
حسب استطاعت صدقہ بھی کریں۔ اپنے تینوں بیٹوں سے کہیں کہ وہ تین مہینے تک ہر جمعرات پابندی سے کسی مستحق کو کھانا کھلا دیا کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیل ...

ใส่ความเห็น

อีเมลของคุณจะไม่แสดงให้คนอื่นเห็น ช่องข้อมูลจำเป็นถูกทำเครื่องหมาย *