Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 5

آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے….؟
کون سا رنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بناسکتا ہے….؟
آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہوسکتے ہیں ….؟
یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ میں  نئے سلسلہ وار مضمون  کلر سائیکلوجی میں زندگی پر  رنگوں  کے اثرات کے بارے میں  جانیے اور صحت  ، حسن  ، خوشیوں   اور کامیابیوں    کی طرف قدم بڑھائیے

 

قسط 5

  سبز رنگ …. تجدید کا رنگ ….

ویسے تو دنیا بھر میں سبز رنگ شفایابی کا رنگ ہے مگر ہم نے اسے تجدید کا نام دیا ہے۔
کیوں….؟
تو چلیں اس پر بات کرتے ہیں۔ نیلے رنگ کے بعد بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا حسین انتخاب سبز رنگ ہے۔ خالقِ کائنات نے سبز رنگ زمین پر ہرسُو ہریالی ، خوردرو پودوں ، درختوں،سبزہ سے پر وادیوں کی صورت میں بکھیر دیا ہے۔ جھیلیں بھی وہیں خوبصورت ہوتی ہیں جہاں سبزہ ہو اور جہاں سبزہ ہے وہیں خوشحالی ہے۔ سبزہ امن وسکون کی علامت ہے۔ جب ہم زندگی کے آثار تلاش کرنے کی بات کرتے ہیں تو پانی کی موجودگی زندگی کی اُمید بندھاتی ہے۔ مگر جب کہیں ہری کونپل نظر آتی ہے تو ہم جان جاتے ہیں کہ زندگی بالکل یہیں کہیں قریب ہی موجود ہے۔ اور دور کیوں جائیں عمارتوں کے سرمئی پتھروں ،لال اینٹوں اور کالی سڑکوں کے درمیان اگر کوئی رنگ تازگی اور زندگی کا احسا س پیدا کرتا ہے تو وہ ہے سبزرنگ۔ سردیوں کے خشک اور اُجاڑ مرجھائے موسم کے بعد درختوں پر نکلنے والی سبز رنگ کی ننھی سی کونپل، بہار کی آمد کا پیغام لاتی ہے۔ زرخیزی اور شادابی لاتی ہے۔
ایک نیا آغاز۔ پھر سے نئی صبح کا سفر ننھی سی سبزکونپل سے شروع ہوتا ہے اسی لئے اس کو تجدید کا رنگ بھی کہا گیا ہے۔
تاریخ بتاتی ہے کہ سبز رنگ شفایابی کی حیرتانگیز قدرتی صلاحیت رکھتا ہے۔ زمرد جسے انگریزی میں ایمییریلڈ گرین Emerald Green کہا جاتا ہے بھلا کون اس خوبصورت چمکدار شفاف سبز رنگ کی خوبصورتی کا دلداہ نہیں۔ زمرد کا شمار قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے۔ اسے دولت کے حصول اور کاروبار میں برکت و فراوانی کے ساتھ ساتھ زمانۂ قدیم سے اسے کئی بیماریوں کے علاوہ حزن و ملال غم و اداسی کے لئے بھی بطورِ علاج پہنایا اور پہنا جاتا رہا ہے۔
چینی تہذیب میں اسے رزق کی کشادگی اور کاروباری کامیابی کے لئے انتہائی اہم مانا جاتا ہے۔
زمانہ قدیم سے آج تک ماحول کو آلودگی سے محفوط رکھنے اور انسانی سوچ کو منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے سبز رنگ استعمال کیا جارہاہے۔
کلر سائیکلوجی کی بنیاد پر اس رنگ کا گہرا تعلق انسانی جذبات اور خیالات سے ہے۔
اگر انسان کے اندر جھانکا جائے تو دل کا رنگ سبز مانا جاتا ہے۔ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ نیلا رنگ دل و دماغ میں تعلق پیدا کرتا ہے۔ مگر جب بات دل دماغ اور روح کی آتی ہے توسبز رنگ اس تعلق کو نہ صرف جوڑتا ہے بلکہ مضبوط کرتا ہے۔ سبز رنگ کے انسانی جذبات اور کیفیات پر اثرات کئی حوالوں سے ابھی بھی زیرِ تحقیق ہیں۔

 

ِہڈن کلر سے کیا مراد ہے ؟ 

سبز نگ کے بارے میں مزید بتانے سے پہلے ہم آپ کو کچھ ہڈن کلرز (Hidden Colors)کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
ہڈن کلرز سے مراد ہے چھپے ہوئے رنگ۔ دو یا دو سے زائد رنگوں کے ملنے سے جو نئے رنگ وجود میں آتے ہیں۔ وہ ثانوی رنگ کہلاتے ہیں۔ یعنی ایسے رنگ جو دوسرے رنگوں کے امتزاج سے بنتے ہیں ۔ امتزاج سے بننے والے ثانوی یا رنگوں میں بنیادی رنگوں یعنی ہڈن کلر کے خواص بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ رنگ زیادہ دلچسپ اور پاور فل ہوجاتے ہیں۔ سبز رنگ ویسے تو اسپیکٹرم پر ایک نیوٹرل کلر مانا جاتا ہے مگر یہ بھی دو بنیادی رنگوں کے امتزاج سے بنتا ہے۔ سبز رنگ کے دو بنیادی ہڈن کلر نیلا اور پیلا ہیں۔اس لحاظ سے سبز رنگ میں اپنے خواص کے ساتھ دونوں رنگوں کے خواص بھی مختلف مقداروں میں یکجا ہوجاتے ہیں۔
ایک اور دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ ان ہڈن کلرز کی مقداروں میں کمی یا زیادتی ثانوی رنگ کی خصوصیات کو تھوڑا بہت یا پھر یکسر بدل دیتی ہے۔ کہیں نیلا زیادہ ہے تو زنگاری بن جاتا ہے۔ کہیں پیلا زیادہ ہے تو انگوری توکہیں پیرٹ گرین تو کہیں اولیو گرین۔ یاد رہے جیسے جیسے رنگوں کے امتزاج میں فرق آتا جاتا ہے ویسے ویسے ان کے خواص اور انسانی نفسیات پر ان کے اثرات بھی بدلتے جاتے ہیں۔
فی الوقت ہم آپ کو اس سبز رنگ کے بارے میں بتارہے ہیں جس کی ویو لینتھ 495 سے570 نینو میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔ اسے معتدل قدرتی رنگ کہا جاتا ہے۔

 

 

انسانی نفسیات پر سبز رنگ کے اثرات 

  1. مثال کے طور پر نیلا رنگ بڑھ جائے تو ایسے لوگ سست اورآرام پسند ہوجاتے ہیں اور پیلا رنگ زیادہ ہوتو سوچ میں خوف،بزدلی اور اختلافات جگہ بنا لیتے ہیں۔
  2. ۔کاہی سبز رنگ اور زیادہ مٹیالاہو تا ہے ان افراد کا جن میں جلن اور حسد کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔
  3. ۔جب کہ اولییو گرین کلر صحت مندی اورخو ش و خرم نفسیات کی علامت ہے۔
  4. ۔پیرٹ اور لائم گرین میں نوعمری کی جھلک ہے۔
  5. ۔ گہرا سبز دل کو توانا اور خوش و خروم رکھتا ہے۔
  6. جب آپس میں مل کر جڑ کر بیٹھنے کی بات ہوتی ہے تو وہاں سبز رنگ ہوتا ہے۔ ایسے افراد کی ملنساری کو اگر بھائی
  7. چارہ کا نام دیا جائے تو اس سے خوبصورت تعریف نہیں ہوسکتی۔ یعنی سبز رنگ کو بھائی چارے کا رنگ بھی کہا جاسکتا ہے۔
  8. جب بڑے بزرگوں رحمتوں کی بات ہوتی ہے تو سبز رنگ ہوتاہے اور جب صحت مندی کی بات ہوتی ہے تو سبز رنگ
  9. شفا کا رنگ مانا جاتا ہے۔ ہیلنگ یا اندمالی خصوصیات کی وجہ سے آپریشن تھیٹرز میں سرجری کے دوران پہنا جانے
  10. والا گاؤن خصوصی طور سے سبز ہوتا ہے۔
  11. پیلے رنگ کی دانشمندی جب نیلے رنگ کی متحرک دماغی قوتوں سے ملتی ہے تو نیوٹرل یا غیرجانبدار سوچ پیدا ہوتی ہے…. ہر معاملے کی پرکھ ٹھوس بنیادوں پر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان افراد میں غیرجانبداری ہوتی ہے۔ پریکٹکل ہوتے ہیں۔
  12. ایسے افراد رحمدل اور درد مند ہوتے ہیں۔ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دردسمجھتے ہیں۔ سماجی خدمات میں پیش پیش رہتے ہیں۔
  13. ایسے افراد اچھے سننے والے یا لِسنرہوتے ہیں۔
  14. باغبانی کے دلداہ، فطرت سے پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔
  15. پرسکون اور ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں۔
  16. جلد بازی سے کام نہیں لیتے۔
  17. سماجی تعلقات اچھی بنیادوں پر استوار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  18. ۔ایسے افراد جن کی شخصیت پر سبز رنگ غالب ہوتاہے۔ خوش مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سلجھی ہوئی سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔
  19. ۔ کھلے دل کا برتاؤ رکھتے ہیں۔
  20. ۔تازگی اور ویرانی میں سب سے نمایاںفرق سبز رنگ ہوتا ہے۔ اس کی وضاحت ہم یوں کریں گے کہ بے شک زمین
  21. سبزہ زاروں سے سجی سنوری ہے۔ مگر یہ سبزہ زار بہت زیادہ دیکھ بھال اور توجہ مانگتے ہیں۔ انھیں ہر ابھرا رکھنے کے لئے ان کی آبیاری کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ ہریالی خشکی و ویرانی میں بدل جاتی ہے۔ پودے درخت مرجھا جا تے ہیں۔
  22. اسی طرح وہ لوگ جن کی شخصیت میں سبز رنگ غالب ہوتا ہے بہت حساس لوگ ہوتے ہیں۔ مگر رشتوں میں توجہ کے طالب بھی ہوتے ہیں۔ اگر انھیں وہ توجہ نہ ملے تو بہت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک ایسا عشق ایسا پیار جس کی لوگ تمنا کرے وہ یہ افراد کرتے ہیں۔
  23. ۔اگر ان کی یہ خصوصیات منفی ہوجائیں تو ان میں خود غرضی پیدا ہوتی ہے۔ تنقیدی ہوجاتے ہیں۔

 

سبز رنگ کی کمی اور نفسیاتی کمزوریاں

  اب آپ کو بتاتے ہیں کہ سبزرنگ کی کمی یا زیادتی کیا نقصانات اورکمزوریاں پیدا کرسکتی ہے۔

  1. کلر سائیکولوجی کے مطابق سبزرنگ کی کمی یا زیادتی سے پیدا ہونے والی نفسیاتی کمزوریاں یہ ہیں
  2. سبز رنگ کی خاصیت اس کی اعتدال پسندی ہے۔ اس کی بے اعتدالی سب سے پہلے مزاج اور تعلقات پر ااثر انداز ہوتی۔
  3. ہر وقت کی اداسی، بے یقینی اس رنگ کے توازن کو ڈسٹرب کرتی ہے۔
  4. اس رنگ کی زیادتی جلن اور حسد کی وجہ بنتی ہے۔
  5. اس رنگ کی کمی اداسی ، سستی ، اور تنہائی اور تلخی پیدا کرتی ہے۔
  6. ایسے افراد کی بہت زیادہ پرکھ کی عادت کبھی کبھار ان کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔
  7. کسی بھی کام میں یا نئے پروجیکٹ میں حد سے زیادہ محتاط روئیے کا مظاہرہ دوسروں کو زچ بھی کردیتا ہے۔ احساس ملکیت بڑھ جاتا ہے۔

 

انرجی بٹن

 

سبزکا نرجی بٹن ہمارے دل کے قریب ہوتا ہے۔ اس رنگ کی توانائی دل کوتقویت دیتی ہے اور اسے خوش باش رکھتی ہے۔
یہاں موجود گلینڈ تھائمس کہلاتاہے۔تلی اور تھائمس بھی لمفیٹک سسٹم کا حصہ ہو تے ہیں۔
لمفوسائیٹس پرانے سرخ خون کے خلیوں کو ختم کرکے ان میں موجود ہیموگلوبن کو ری سائیکل۔ یعنی نئے خلیوں کے لئے دوبارہ سے استعمال کے قابل بناتے ہیں۔
سبز رنگ کی توانائی اس گلینڈ کو متحرک رکھتی ہے۔ اس سے خارج ہونے والا کیمیائی مادہ نظام، تنفس ، دورانِ خون، دل کی شریانوں کے نظام اور نچلے پھیپھڑوں کو توانائی پہنچاتا ہے۔
سبز رنگ بلڈ پریشر کونارمل یا نارمل سے تھوڑا کم رکھتا ہے۔ جسے آپ لو بلڈ پریشر بھی کہہ سکتے ہیں۔
سبز رنگ جذبات میں توازن پیدا کرتا ہے۔
کلر سائیکولوجی بتاتی ہے کہ کیونکہ اس رنگ کے جذبات پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے جن کے دل ٹوٹ جاتے ہیں ان کا ہارٹ انرجی بٹن ڈسٹرب ہوجاتا ہے۔
بے یقینی عدم تحفظ اور مستقبل کا خوف یا کسی بھی وجہ سے اگر یہ انرجی بٹن ڈسٹرب ہوجائے تو سانس کے تکلیف یعنی استھما یا دمہ ، کان کی تکالیف ،گردن ، کندھوں اور بازوؤں اور ان کے عضلات میں درد اور دل کی تکالیف کا باعث بن سکتا ہے۔

 

 


اگلے باب میں ہم ایک نئے رنگ پر بات کریں گے۔ کلر سائیکالوجی کے سلسلۂ تحریر پر آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔

 

***

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ
آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے….؟
اگر آپ صحت کی بہتری کے لیے رنگوں کا مناسب استعمال جاننا چاہتے ہیں۔ یا اپنی صحت اور زندگی میں درپیش مسائل کے لیے کلر سائیکلوجی کے حوالے سے رہنمائی یا مدد چاہتے ہیں تو آپ اپنا مسئلہ )(اپنے نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ)ہمیں لکھ بھیج سکتے ہیں۔

خط کے لیے ہمارا پتہ ہے۔
کلر سائیکلوجی۔ روحانی ڈائجسٹ۔ ناظم آباد کراچی۔
 یا درج ذیل پتے پرای میل کر سکتے ہیں ۔
colourpsychology@gmail.com

مزید رابطے کےلیے ہمارا فیس بُک پیج ہے
facebook.com/colourpsychology

 

تحریر شاہینہ جمیل

(جاری ہے)

یہ بھی دیکھیں

کلر سائیکلوجی ۔ قسط 10

  قسط 10 بھُورا ، براؤن یا کتھئی رنگ گو کہ یہ انسانی آنکھوں کے ...

ریفلیکسولوجی – 4

ستمبر 2019ء –  قسط نمبر 4 پچھلے باب میں ہم نے انسانی جسم کے برقی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *