لاکھوں کا مقروض!
سوال:
میں گزشتہ بیس سال سے اپنا کاروبار کررہا ہوں۔ بڑے اچھے حالات رہے لیکن ایک ڈیڑھ سال سے صورتحال یہ ہے کہ جو کام کرتا ہوں وہ اُلٹا ہوجاتا ہے۔ جو پراپرٹی خریدتا ہوں اُس میں نقصان ہوجاتا ہے۔ کبھی لوگ فراڈ کرجاتےہیں۔
مسلسل نقصان کی وجہ سے میرا بہت روپیہ پھنس گیا ہے جس کی واپسی کی فی الحال کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ دوسروں سے رقم لے کر کام کیا تو اس میں بھی نقصان ہوا۔ مسلسل پریشانیوں کی وجہ سے میری صحت خراب ہوگئی ہے۔ رات بھر نیند بھی نہیں آتی اور اگر آتی بھی ہے تو اس طرح کہ میرا ذہن جاگ رہاہوتاہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بدخواہ نے سفلی کروادیا ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو اس سے نجات کے لیے کوئی عمل بتائیے اور میرے لئے خصوصی دعا بھی فرمائیے ۔
جواب:
عشاء کی نماز کے بعد101 مرتبہ سورہ آل عمران (3)کی آیت37کا آخری حصہ :
ان اﷲ یرزق من یشاء بغیر حسابO
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر روزگار میں برکت و ترقی اور قرض کی ادائی کےلئے دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
سفلی عمل سے نجات کے لیے رات سونے سے پہلے گیارہ مرتبہ سورہ فلق اور اکتالیس مرتبہ
لَااِلٰہ َاِلَّا اﷲُ وَحْدَہ’ لَاشَرِیْکَ لَہ’ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٌٔ قَدِیْر
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں ۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہتعالیٰ کے اسماء :
یاحفیظ یاسلام یافتاح یارزاق
کا ورد کرتے رہیں۔
ہرجمعرات کم از کم تین مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔
مئی کا مجلہ ابھی تک آن لائن نہیں ہوا