Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

نوکری ختم ہوگئی! گھر کا خرچ کہاں سے چلاؤں؟

نوکری ختم ہوگئی! گھر کا خرچ کہاں سے چلاؤں؟ 

سوال:  

میں گزشتہ 20 سال سے ایک ٹریول ایجنسی سے وابستہ تھا، لگی بندھی تنخواہ میں پہلے ہی گزارا بہت مشکل سے ہوتا تھا، جیسے ہی تنخواہ آتی تھی بجلی کے بلوں، بچوں کی فیسوں اور دیگر گھریلو اخراجات میں صرف ہوجاتی تھی۔ اخراجات اتنے زیادہ تھے کہ کبھی کوئی سیونگ کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا، میں سالوں سے اسی طرح حالات کے ریلے میں بہتا چلا آرہا تھا کہ اچانک چند ماہ پہلے کورونا وائرس کے سبب ہونے والے بین الاقوامی لاک ڈاؤن نے جہاں بہت سی صنعتوں کو متاثر کیا وہیں ٹریول انڈسٹری کو تو سرے سے ختم ہی کردیا۔
میں پچھلے چار ماہ سے گھر میں بیٹھا ہوں، ہماری کمپنی تقریباً ختم ہوچکی ہے اور نہ ہی گزشتہ مہینوں کی تنخواہ کی کوئی اُمید ہے جبکہ گھریلو اخراجات جوں کے توں برقرار ہیں، نہ تو گیس، بجلی اور پانی کے بل معاف ہوئے اور نہ ہی بچوں کے اسکول کی فیس، اوپر سے مالک مکان بھی کرائے کے لیے تقاضہ کررہا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے محلے میں پرچون کی دکان سے اُدھار راشن لے کر نظام زندگی چلا رہا تھا لیکن اب تو وہ بھی اُدھار دینے سے کترانے لگا ہے۔
میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ ایسے حالات میں کہاں جاؤں، کس سے جاکر نوکری مانگوں، برائے کرم مجھے اس مشکل سے نجات کے لیے کوئی دعا بتادیجیے۔

 



جواب:  

اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آپ کے حالات بہت جلدبہتر ہوں، انسانوں کو اس عالمی وبا سے جلد نجات ملے اور معمولات زندگی بحال ہوں۔ میری دعا ہے کہ آپ کو اچھا بابرکت روزگار عطا ہو۔ آمین
عشاء کی نماز کےبعد 101مرتبہ سورہ آل عمران (3)کی آیت 37:

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر معاشی حالات میں بہتری، ملازمت کی بحالی و ترقی کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل کم ازکم نوے روزتک جاری رکھیں۔
صبح شام اکیس مرتبہ:

بَحَوْلِ وَقُوَّتِ لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ اِسْتَعَنْتُ بِقُدْرَۃِ اللہِ اِحْتَجَبْتُ بِعِزَّۃِ اللہِ وَاعْتَصَمْتُ بَحَبْلِ اللہِ وَدَفَعْتُ عَنِّیْ کُلَّ سُوْءٍ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ ا ٰلِہٖ اَجْمَعِیْنَ

پانچ پانچ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک پیالی پانی پر دم کرکے پیئیں۔
یہ عمل کم از کم اکیس روزتک جاری رکھیں۔
وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسم   یارزاق  کا وردکرتےرہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے

شوہر کے جیل سے رہا ہونے کے بعد، بیوی کے بدلے ہوئے رویے سوال:   میں ...

روحانی ڈاک – ستمبر 2020ء

   ↑ مزید تفصیلات کے لیے موضوعات  پر کلک کریں↑   ***   اولاد نرینہ کے لیے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *