Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

ترک صدر رجب طیب اردوان کی ثنا خوانی


ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دردِ دل اور خوفِ خدا رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں ، وہ قرآن بہت خوش الحانی سے پڑھتے ہیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے والہانہ عشق رکھتے ہیں۔ اور رحمۃ للعالمین کی خدمت اقدس میں ہدیہ صلوٰۃ و سلام بھی پیش کرتے ہیں۔  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یہ نعت 2018ء کو منعقد ہونے والے ہفتہ میلاد النبی     Mevlid-i Nebî Haftası کی تقریب میں پڑھی تھی۔  اس میلاد النبی کی تقریب میں صدر رجب طیب اردوان کی پڑھی ہوئی نعت کی ویڈیو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو کو آپ انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔

آج کل صدرِ جمہوریہ تُرک جناب رجب طیب اردوان Recep Tayyip Erdoğan پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سمیت پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
اردوان کے دور میں ترکی نے بے حد ترقی کی ہے اور جدید ترک کو ترقی یافتا ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے۔ ترکی کی عوام اپنے صدر اردوان کے بہت مداح ہیں ۔ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعلقات پچھلی دو دہائیوں میں خاصے پروان چڑھے ہیں۔
مغرب کے ایک تحقیقاتی ادارے کے سروے کے مطابق اِس وقت رجب طیب اردوان مسلم دنیا کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ گزشتہ برس کے آخر میں گیلپ Gallup سروے آف پاکستان اور گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا کے 50 ممالک میں مشترکہ سروے کرایا گیا تھا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کے پوری دنیا میں اور مسلم دنیا میں مقبول ترین حکمران کون ہے۔
اس سروے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان مقبول ترین مسلمان حکمران ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سروے میں جہاں مسلم حکمرانوں کی فہرست میں رجب طیب اردوان سب سے مقبول مسلمان حکمران ہیں، وہیں وہ دنیا کے حکمرانوں کی فہرست میں جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر، امریکی و روسی صدور کے بعد پانچویں نمبر پر مقبول ترین رہنما بھی ہیں۔


اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات 500 Most Influential Muslim Figures In Worldکی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان سر فہرست ہیں۔
اردوان دردِ دل اور خوفِ خدا رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں ، وہ قرآن بہت خوش الحانی سے پڑھتے ہیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ سے والہانہ عشق رکھتے ہیں۔ اور رحمۃ للعالمین کی خدمت اقدس میں ہدیہ صلوٰۃ و سلام بھی پیش کرتے ہیں۔
میلاد النبی کی ایک تقریب میں صدر رجب طیب اردوان خاتم النبیین رحمٰۃللعالمین حضرت محمد رسول اللہﷺ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس نعت کے کلمات مندرجہ ذیل ہیں۔

Aşkın ile meydana
Geldim yâ Resûlallah
Derdin ile devrâna
Girdim yâ Resûlallah
عشقِن علی میدانہ جلدم یا رسول اللہ
دردِم علی دورانہ گِردم یا رسول اللہ
عشق میں ایسا حال ہوا میں کھنچا آیا یا رسول اللہ ﷺ
تیرے ہجر کے درد میں سرگرداں یا رسول اللہ ﷺ

Zikrullahın âsârı
Terkettirir ağyârı
Âşıkların hem yârı
Gördüm yâ Resûlallah
ذکر اللهھن آثاری ترکِ درر اغیاری
عاشقلارین ہم یاری گُردم یا رسول اللہ
ذکر اللہ کے اشارات سے اغیار (مادی دنیا )کو چھوڑا
عاشقوں کی بزم میں تجھ کو پایا یا رسول اللہ ﷺ

 

Lûtfundur her dem ona
Kim gide Hak’dan yana
Cümle muhtaçdır sana
Bildim yâ Resûlallah
لطفن دور ہر دم اونا، کِم جدا حق دان ینا
جملہ محتاج در ثنا بِلدم یا رسول اللہ
لطف کرم فرماکر ہدیت دیں ، کونسی راہ حق کی ہے
لفظ کی محتاج نہیں ثنا ، ہوں واقف یا رسول اللہ ﷺ

 

Baş açık sine üryân
Göz yaşlı ciğer büryân
Canım yoluna kurban
Kıldım yâ Resûlallah
بش اچِک سینہ عریان کوز یشل جگر بریان
جانم یولونا قربان قیلدم یا رسول اللہ
ذہن روشن، سینہ کشادہ ، آنکھ اشکبار، جگر پر سوز،
میری جان آپ پر قربان ، صدقے یا رسول اللہ ﷺ

Zâtına doğru özüm
Açılmıştır can gözüm
Hâk-i pâyine yüzüm
Sürdüm yâ Resûlallah
ذاتِ نا دورو اوزم اجلمش در جان کوزم
حقِ پاینہ یوزوم صوردوم یا رسول اللہ
مری ذات ترے تقدس میں گم، یہ دل یہ آنکھ
یہ چہرہ ترے قدمِ حق پر خمیدہ یا رسول اللہ ﷺ

 

Kalb bir özge kân imiş
Zâtında burhân imiş
Vuslat’da mihmân imiş
Duydum yâ Resûlallah
قلب بر عوز کان ایمش ذاتن دہ برہان ایمش
وصلت دہ مہمان ایمش دویدم یا رسول اللہ
تیرا دل چشمہ خاص ، مری ذات کےلیے برہان ہے،
وصلتؔ کو میزبانی کا اعزاز بخشیں، یا رسول اللہ ﷺ

 

ترکوں کی ایک بہت ہی اچھی عادت ہے ۔ جب بھی محمد ﷺ کا ذکر ان کے سامنے کیا جاتا ہے یا وہ خود ذکر کرتے ہیں تو احتراماً اپنا ہاتھ اپنے دلوں پر رکھ لیتے ہیں یا سلام کرتے ہیں۔ ترک جب نبی علیہ السلام کا نام مبارک سنتے ہی چھوٹے بڑے مرد و عورت سب محبت و عشق کی وجہ سے دل پہ ہاتھ رکھ لیتے ہیں اسوقت دل کی عجیب سی کیفیت ہو جاتی ہے۔ صدیوں سے عثمانی ترکوں کا یہی طریقہ رہا ہے کہ جب حدیث میں یا خطبے میں یا گھر میں یا اور کوئی بات چیت میں جب آقائے دوجہاں ‘‘جنابِ محمدﷺ’’ کا مبارک نام زبانوں پر آتا تو عثمانی ترک اپنے ہاتھ دلوں پر رکھ دیتے ہیں اور اپنا سر جھکا لیتے ہیں اور آقائے دوجہاں پر درودِ پاک پڑھ لیتے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے یہ نعت 2018ء کو منعقد ہونے والے ہفتہ میلاد النبی Mevlid-i Nebî Haftasıکی تقریب میں پڑھی تھی۔
اس تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اپنے نوجوانوں کی طرف سے منہ موڑنے والی قوم کا مستقبل اور استقلال خطرے میں ہوتا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک رہبر کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا سیرت النبی کے ساتھ تعلق جس قدر مضبوط، محکم اور قوی ہو گا اس کا دین کے ساتھ تعلق بھی اتنا ہی مضبوط ہو گا۔
صدر رجب طیب اردوان نے جو نعت پڑھی یہ نعت اٹھارہویں صدی عیسوی کے عثمانی ترک عہد کے بزرگ اور صوفی شاعر ، شیخ حسن آفندی Şeyh HasanEfendi کی تحریر کردہ ہے ، انہوں نے شاعری میں تخلص وصلت یا وصلاتی ؔ Vuslatî رکھتے تھے، آپ کا تعلق ترکی کے صوقبہ کاستامونی سے تھا، آپ نے زندگی کا زیادہ تر حصہ استنبول میں گزارا۔ تصوف کی اصطلاحات اور صوفیانہ کلام پر آپ کی تحریر کردہ دیوان وصلاتی Dîvân-ı Vuslatîبہت مقبول ہے۔ آپ کے کلام میں وحدت انسانی، اتحاد ، سچائی ، عشق حقیقی ، خدا تک رسائی ، اخلاقیات ، نفیس آداب اور غور و فکر کا ذکر بکثرت ملتا ہے۔

شیخ حسن وصلاتی کا انتقال 1718ء میں ہوا ۔
اس میلاد النبی کی تقریب میں صدر رجب طیب اردوان کی پڑھی ہوئی نعت کی ویڈیو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اس ویڈیو کو آپ انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔

 


صدر اردوان قرآنی آیات تلاوت کرتے ہوئے:

صدر اردوان ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے:

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ

صوفی شاعر اور مفکر جلال الدین محمد رومی ؒ 604ھ، 1207ء میں بلخ  (افغانستان )کے ...

علامہ اقبالؒ اور سوشل میڈیا

عہد حاضر کی ایجادات میں سیل فون بھی کمال کی چیز ہے اس کی وجہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *