Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu

جامن ذیابیطس اور کئی امراض میں مفید

ذیابیطس میں بلڈ گلوکوز کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہوجاتی ہے۔ گلوکوز کی زیادہ مقدار ہو تو پیشاب کے ساتھ خارج ہوجاتی ہے۔ یہ صورتحال جسم میں انسولین کی کمی یا تقریباً خاتمے کی وجہ سے جنم لیتی ہے جس کے نتیجے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز اور فیٹس کے میٹابولزم (جزو بدن بننے) میں خرابیاں واقع ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی دیگر امراض بھی جنم لینے لگتے ہیں۔
ذیابیطس کا علاج کئی قدرتی چیزوں سے بھی کیا جاتا ہے۔ ذیابیطس میں جامن کو بھی مفید پایا گیا ہے۔
*…. ذیابیطس کے مریض اگر تخم جامن چھتیس گرام، طباشیر بارہ گرام ،دانہ سبز الائچی خورد اٹھارہ گرام کا سفوف بنا لیں اور صبح و شام ایک چمچ چائے والا پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کریں تو چند روز کے استعمال کرنے سے کافی افاقہ ہوسکتا ہے۔

 

جامن کے طبی فوائد

جامن غذائیت اور افادیت کے لحاظ سے ایک بہترین ا ور مکمل غذا ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔
*…. جامن قوتِ باہ بڑھاتا ہے۔
*…. بھوک بڑھاتا ہے۔
*…. صفراوی دستوں میں تسکین دیتا ہے اوربندکرتا ہے۔
*…. گرم مزاج والے خواتین و حضرات کے معدہ و جگر کو قوت دیتا ہے۔
*…. خون کے جوش کو دور کرتا ہے۔
*…. جامن کا سرکہ ورم میں مفید ہے۔
*…. جامن تیزابیت میں مفیدہے۔
*…. خون کی کمی کو پورا کرتا ہے اور مصفیٰ خون بھیہے۔
*…. پیشاب کی جلن میںمفید ہے۔
*…. معدہ، آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک پاؤ جامن کے سرکے میں تین پاؤ چینی ملا کر سکنجبین بنا کر صبح و شام استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
*…. جلنے سے بنے ہوئے سفید داغوں پر جامن کے پتے(خشک) تین گرام پیس کر چوبیس گرام مکھن میں ملا کر بطورمرہم لگانے سے چند روز میں داغ دور ہو جاتے ہیں۔
*…. گرم طبیعت والوں کے گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔
*…. جامن کی چھال کا جوشاندہ پرانے اسہال اورپیچش میں مفید بتایا جاتا ہے۔
*…. جامن کی گھٹلیوں کا سفوف (جو سایہ میں خشک کر کے بنایا گیا ہو) تین گرام سردیوں میں ہمراہ شربت انجبار چاٹ لینے سے ہر قسم کی پیچش دور ہو جاتی ہے۔
*….رات کو بد خوابی کی صورت میں جامن کی گھٹلی کا سفو ف بارہ گرام صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
*…. جامن کا کھانا آواز کو درست کرتا ہے اور گلے بھی صاف کرتا ہے۔
*…. دست اور پیچش روکنے کیلئے مغز تخم جامن،آم کی گٹھلی کامغز، ہلیلہ سیاہ ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں۔ تین گرام سفو ف پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتا ہے۔
*….ذیابیطس کے مریض کے لیے سایہ میں خشک کی ہوئی چھال باریک پیس کر چھ گرام سفوف صبح، دوپہر اور شام پانی کے ساتھ لینا مفید بتایا جاتاہے۔
*….جامن کی گٹھلیاں کوٹ کر سفوف بنائیں۔ صبح و شام تین گرام سفوف پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس کنٹرول کی جاسکتی ہے۔
*….اگر پاؤں میں جوتے کا زخم ہو جائے تو جامن کی گٹھلی پیس کر لگانے سے جلد آرام آجاتاہے۔
100 گرام جامن میں 83.7 فیصد پانی،0.7 فیصد پروٹین،0.3فیصد فیٹ،0.4 فیصد معدنیات،0.9فیصد فائبر140 فیصد کاربوہائیڈریٹ، پندرہ ملی گرام فاسفورس، 1.2 ملی گرام فولاد، اٹھارہ ملی گرام وٹامن سی اور تھوڑی مقدار میں وٹامنB کمپلیکس پایا جاتا ہے۔ اس میں 62 کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ جامن شفائی خوبیوں سے بھر پور پھل ہے۔اس کا پھل،بیج، پتے یہاں تک کے چھال تک مفید ہے اور ان میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور کیلشیم پایا جاتا ہے جو کسی نہ کسی طبّی ضرورت میں کام آتا ہے۔جامن کے گودے کو خشک کر کے اس کا سفوف بنا کر نظام انہضام کے مسائل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
جامن کے درخت کی جڑ کو پانی میں اُبال کرگرم پانی جوڑوں کے مریض کے جوڑوں پر ڈالا جائے تو آرام ملتا ہے اور درد کم ہوتا ہے۔

جامن شیک

اشیاء: جامن کا گودا ایک کپ، آم کا گودا ایک کپ (نازنگی اور انناس بھی استعمال کر سکتے ہیں)، برف کچلی ہوئی، شہد ایک کھانے کا چمچ، کھجور ایک چوتھائی کپ (گھٹلی نکال کر چوپ کرلیں)۔
ترکیب: جامن کا گودا، آم کا گودا،شہد اور کھجوریں بلینڈر میں بلینڈ کرکے برف ڈال کر سروکریں۔

جامن اسکواش

اشیاء: جامن ساڑھے تین کلو، شکر ڈیڑھ کلو، پانی 1.200 ملی لیٹر، سڑک ایسڈ ایک چائے کا چمچ، دودھ چار کھانے کے چمچ، پوٹاشیم میٹابائی سلفیٹ ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب: تھوڑے سے پانی میں جامن اتنے اُبالیں کہ نرم ہوجائیں۔چھان کررس ایک طرف رکھ دیں۔ شکر اور پانی کو ملا کر شیرہ بنالیں۔اس شیرے میں ایک چمچ دودھ ڈالیں اور شیرے کا میل اُتار لیں۔شیرے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ شکر کا شیرہ مکمل طور پر ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں جامن کا رس، سٹرک ایسڈ اور پوٹاشیم میٹا بائی سلفیٹ اچھی طرح ملالیں۔ گرم پانی میں ابال کر خشک کی گئی بوتلوں میں بھردیں۔ لذیذجامن اسکواش تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جوان اور صحت مند دل

دھک دھک، دھک…. جی ہاں، دل کی یہی دھڑکن انسان کے زندہ ہونے کا ثبوت ...

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض

ماہِ رمضان ، بے اعتدالیاں اور معدے کے امراض رمضان المبارک مہینہ برکتوں والا اور ...

प्रातिक्रिया दे

आपका ईमेल पता प्रकाशित नहीं किया जाएगा. आवश्यक फ़ील्ड चिह्नित हैं *