Notice: Function WP_Scripts::localize was called incorrectly. The $l10n parameter must be an array. To pass arbitrary data to scripts, use the wp_add_inline_script() function instead. براہ مہربانی، مزید معلومات کے لیے WordPress میں ڈی بگنگ پڑھیے۔ (یہ پیغام ورژن 5.7.0 میں شامل کر دیا گیا۔) in /home/zhzs30majasl/public_html/wp-includes/functions.php on line 6078
ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے – روحانی ڈائجسٹـ
منگل , 15 اکتوبر 2024

Connect with:




یا پھر بذریعہ ای میل ایڈریس کیجیے


Arabic Arabic English English Hindi Hindi Russian Russian Thai Thai Turkish Turkish Urdu Urdu
Roohani Digest Online APP
Roohani Digest Online APP

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، جلد کی شادابی ، سانس کی مشقوں کے ذریعے

سانس کے ذریعے ہم اپنے جسم کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نجات حاصل کرتے ہیں۔
ٹھیک طریقے سے گہرا سانس لینا جسمانی، اعصابی و ذہنی صحت اور حسن و دل کشی کے لیے بہت مفید ہے۔ اس عمل سے ہمارا جسم زیادہ آکسیجن حاصل کرتا ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا جسم سے اخراج اچھی طرح ہوجاتا ہے۔
جسمانی، ذہنی و روحانی فوائد کے لیے ماہرین نے گہرا سانس لینے کے کئی طریقے وضع کیے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ….
فرش، تخت یا کرسی پر اس طرح بیٹھیں کہ گردن اور کمر ایک سیدھ میں ہو یعنی گردن جھکی ہوئی نہ ہو۔ ریڑھ کی ہڈی گردن سے کمر کے آخری حصے تک سیدھی رہے۔ اس نشست میں بیٹھ کر سامنے دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ گہرا سانس لیجیے۔
اپنے پھیپھڑے تازہ ہوا سے بھر لیجیے۔ اب تھوڑی دیر سانس روک لیجیے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیے۔
سانس لینے کے دوران اندازاً پانچ تک گنیئے، سانس روکنے کے دوران تین تک گنیئے اور سانس خارج کرنے پر چار تک گنیئے۔
یہ سانس کا ایک دورانیہ (Cycle) ہوا۔ اسے 3،4، 5 کا سائیکل بھی کیا جاسکتاہے۔


سانس کی مشق کے پہلے دن ایسے پانچ دورانیے(Cycle) مکمل کیجیے۔
دوسرے دن سات سائیکل، تیسرے دن 9 سائیکل اور چوتھے دن گیارہ سائیکل تک آجائیں۔
گیارہ سائیکل پر مشتمل سانس کی یہ مشق دس دن جاری رکھیے۔ یہ مشق پوری ہونے پر جسمانی و ذہنی صحت کی بہتری کے لیے سانس کی ایک نئی مشق شروع کی جاسکتی ہے۔
اس مشق میں سانس لینے میں سات تک گننا ہے۔ سانس روکنے میں چار تک اور سانس خارج کرنے میں پانچ تک گننا ہے۔


ٹھیک طرح سانس لے کر ہم اپنی قوت مدافعت (Immunity Power) میں بہت اضافہ کرسکتے ہیں۔
اس مشق کے ذریعے جسمانی، ذہنی صحت اور مردوں کی جنسی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
نوٹ: سانس کی یہ مشق کسی ماہر کی اجازت اور نگرانی میں کرنا چاہیے۔

 

Breathing Exercise for Improving IQ and Glowing Skin
Dr Waqar Yousuf Azeemi

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی 

یہ بھی دیکھیں

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟

پانی بھی شعور رکھتا ہے؟ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے …. پانی ہی …

کیا پانی بھی تکلیف، خوشی اور غم محسوس کرتا ہے….؟

جاپانی سائنس دان مسارو ایموٹو Masaru Emoto کی ایک انوکھی تحقیق   خالقِ کائنات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے